اردو میں اصول تحقیق منتخب مقالات

اردو میں اصول تحقیق منتخب مقالات

 

مصنف : ڈاکٹر سلطانہ بخش

 

صفحات: 415

 

تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کی اصلیت وحقیقت معلوم کرنے کے لئے چھان بین اور تفتیش کرنا۔اصطلاحا تحقیق کا مطلب ہے  کہ کسی منتخب موضوع کے متعلق چھان بین کر کے کھرے کھوٹے اور اصلی ونقلی مواد میں امتیاز کرنا،پھر تحقیقی قواعد وضوابط کے مطابق اسے استعمال میں لانا اور اس سے نتائج اخذ کرنا ۔ایسا تحقیقی کام سندی تحقیق میں کیا جاتا ہے ،جو ہر مقالہ کی آخری منزل ہوتی ہے۔ترقی یافتہ علمی دنیا میں تحقیقی مقالہ لکھنے یا “رسمیات تحقیق” کو سائنٹیفک اور معیاری بنانے کا کام اور اس پر عمل کا آغاز اٹھارویں صدی ہی میں شروع ہوچکا تھا- چنانچہ حواشی و کتابیات کے معیاری اصول اور اشاریہ سازی کا اہتمام مغربی زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں میں اسی عرصے میں نظر آنے لگا تھا۔لیکن افسوس کہ آج تک اردو میں تحقیق کی رسمیات متفقہ طور پر نہ طے ہو سکیں۔ نہ ان کے بارے میں سوچا گیا اور نہ ہی کوئی مناسب پیش رفت ہوسکی۔ چنانچہ ایک ہی جامعہ میں، بلکہ اس جامعہ کے ایک ہی شعبے میں لکھے جانے والے مقالات باہم ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ کسی ایک مقالے میں حواشی کسی طرح لکھے جاتے ہیں اور کتابیات کسی طرح مرتب کی جاتی ہے۔ دوسرے مقالے میں ان کے لکھنے اور مرتب کرنے کے اصول مختلف ہوسکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” اردو میں اصول تحقیق،  منتخب مقالات “اسی جانب ایک سنگ میل ہےجسے محترمہ ڈاکٹر سلطانہ بخش نے  مختلف اہل علم کے مقالات سے مرتب فرمایا ہے۔یہ کتاب مقالہ نگار حضرات کے علمی وتحقیقی تجربوں اور وسیع وگہرے مطالعے کا نچوڑ ہے۔اس میں فن تحقیق کے وہ سارے پہلو آ گئے ہیں جو تحقیق کرنے والے ہر طالب علم ،ہر استاذ  اور تمام محققین کے لئے نہایت مفید ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
تحقیق کے تقاضے 17
تحقیق وتنقید 19
فن تحقیق 23
تنقیدی وتحقیقی موضاعات پر لکھنے کے اصول 31
فن تحقیق 36
موضوع کاانتخاب 38
تحقیقی عمل کے مراحل 44
دستاویز ی طریق تحقیق 77
تحقیق کے طریقہ کار 94
مقالے کی پیش کش 110
مقالے کی تسوید 122
تدوین اور تحقیق کے رجحانات 131
قیاسی تصحیح 140
تحقیق تصحیح متن کے مسائل 143
تیاری اور مواد کی فراہمی 155
متن اور راوایت متن 163
تنقید متن 168
متن کے سن تصنیف کاتعین 181
متون کی تصحیح وتنقیدی میں تخریج وتعلیقات کی اہیمت 184
ارود ادب میں تحقیق کی روایت 192
ادبی ادب میں تحقیق کی روایت 199
اصول تحقیق 202
تحقیق اور اس کاطریق کار 212
اردو میں لسانی تحقیق کی اہمیت 217
تحقیق وتنقید 221
اردو میں جدید تحقیق کاآغاز 225
اردو میں تحقیق 223
اردو  تحقیق کے بعض مسائل 244
قدیم واین کی ترتیب کے مسائل 249
حوالہ اور صحت متن 252
ببلیوگرافی تحقیق کاپہلاقدم 265
تعلقیات وحواشی 269
ضمیمہ فرہنگ اشارہیہ 271
تحقیق اصطلاحو ں کی فرہنگ 273
اردو کی ادبی تحقیق آزادی سے پہلے 277
ہندوستان میں اردو تحقیق او رتدوین کاکام 295
پاکستان میں اردو تحقیق 304
ہندوستان کی یونیورسٹیوں  میں ارد و تحقیق 354
پاکستانی جامعات میں اردو تحقیق کے 35سال 382
ہندوستان میں شائع ہونے والی اہم تحقیقی وتدوینی کتب 394
کتابیات 409
فہرست مقالات 412

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment