اردو املا

اردو املا

 

مصنف : رشید حسن خاں

 

صفحات: 706

 

ہماری قومی زبان اردو اگرچہ ابھی تک ہمارے لسانی و گروہی تعصبات اور ارباب بست و کشاد کی کوتاہ نظری کے باعث صحیح معنوں میں سرکاری زبان کے درجے پر فائز نہیں ہو سکی لیکن یہ بات محققانہ طور پر ثابت ہے کہ اس وقت دنیا کی دوسری بڑی بولی جانے والی زبان ہے۔ ہر بڑی زبان کی طرح اس زبان میں بے شمار کتب حوالہ تیار ہو چکی ہیں اور اس کے علمی، تخلیقی اور تنقیدی و تحقیقی سرمائے کا بڑا حصہ بڑے اعتماد کے ساتھ عالمی ادب کے دوش بدوش رکھا جا سکتا ہے۔ ایسی زبان اس امر کی متقاضی ہے کہ اسے صحیح طور پر لکھا بولا جا سکے۔ کیونکہ کسی بھی زبان کی بنیادی اکائی اس کے اصول وقواعد ہیں۔ زبان پہلے وضع ہوتی ہے اور قواعد بعد میں لیکن زبان سے پوری واقفیت حاصل کرنے کےلیے قواعد زبان سے آگاہی ضروری ہے۔ اہل زبان نے قواعد کی ضرورت کبھی محسوس نہیں کیا اس لیے انہوں نے قواعد مرتب نہیں کیے۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ اردو بولنے یا لکھنے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اپنی قومی زبان کی صحت کی طرف سے سخت غفلت برت رہی ہے۔ سکولوں اورکالجوں کےلیے گرائمر کی متعدد کتابیں شائع ہوئیں ہیں جو کاروباری مقاصد کو سامنے رکھ کر تیار کی گئیں۔جن میں گرائمر برائے نام اور انشاپردازی کےلیے اِدھر اُدھر سے مواد اکٹھا کر کے ضخیم بنادیاگیا ہے۔ جن میں کسی ترتیب کاخیال نہیں رکھا گیا۔ صرف اور نحو کوباہم گڈمڈ کردیاگیا ہے۔ روزہ مرہ ،محاورہ، ضرب المثل اور مقولہ میں تمیز کےبغیر انہیں شامل کتاب کردیا گیا ہے۔ ان کتابوں میں صرف امتحانی ضروریات کا خیال رکھاگیا ہے لیکن ان سے لسانی تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ اسی لیے اخبارات ورسائل میں جو مضامین شائع ہوتے ہیں ان میں بہت زیادہ غلطیاں پائی جاتی ہیں۔زبان کے اصول وقواعد کا مطالعہ اور تحقیق زندہ اور باوقار قوموں کی حیات کے لیے اتنا ہی ضروری ہےجتنا زندگی گزارنے کےلیے نظم وضبط اور ضابطۂ حیات لازم ہےاردو کی بقا وترقی کے لیے اس کےاصول وضوابط اور معیارات پر تحقیق کر کےاس کے نتائج سےحامیان واہالیان اردو کو مستفید کرنانہ صرف وقت کی ضرورت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’اردو املا‘‘جناب رشید حسن خاں کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں فاضل مصنف نے تحقیق اور تلاش کےبعد اردو زبان میں الفاظ کی املا کے اصول اور قواعد واضح کیے ہیں موصوف نےتیرہ برس کی تحقیق بعد یہ کتاب مرتب کی ہے۔ اردو زبان میں الفاظ کے املا کی معیار بندی اور تحقیق حوالے یہ بہترین اور اولین کتاب ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 9
الف 43
الف اور ی 45
رحمٰن، زکوٰۃ، وغیرہ کی بحث 60
ایسے الفاظ جن کے آخر میں غلطی سے ہائے مختصی لکھ دی جاتی ہے 66
بالکل، بالفصل وغیرہ 74
الفِ ممدودہ 76
الف اور ہائے مختضی 81
ایسے الفاظ کی فہرست جن کے آخر میں الف لکھنا چاہیے 90
شہروں کے نام 105
الف تنوین 110
ت، ۃ 117
ت، ط 124
ذ، ز، ژ 133
پذیر فتن، گزشتن وغیرہ کی بحث 151
ژ 159
س، ص، ض 164
ک، گ 175
ایسے مصادر جن میں دونوں یک جا ہیں جیسے: بننا، گننا وغیرہ 177
ن اور ب 179
ایسے الفاظ جن میں نو غنہ اور اہائے ملفوظ یک جا ہیں (جیسے: مہندی وغیرہ) 184
ایسے مصادر کی فہرست جن میں نون غنہ موجود ہے اور ان کے مشتقات کی تفصیلات 190
اعراب 514
علامات 519
رموز اوقاف 545
املائے فارسی 559
ہندوستانی فارسی اور کلاسیکی ایرانی فارسی املا 561
املا فارسی جدید 578
تدوین اور املا 631
لغت اور املا 674
شاریۂ الفاظ 697

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment