Urdu Daira Marif e Islamia
By University of Punjab
اردو دائرہ معارف اسلامیہ
Read Online
New Version
Download Link 1
Vol 14-1 (12MB) Vol 14-2 (20MB)
Vol 16-1 (21MB) Vol 16-2 (20MB)
Takmila1 (24MB) Takmila2 (24MB)
New Version
Download Link 2
Vol 14-1 (12MB) Vol 14-2 (20MB)
Vol 16-1 (21MB) Vol 16-2 (20MB)
Takmila1 (24MB) Takmila2 (24MB)
New Version
اردو دائرہ معارف اسلامیہ دراصل دائرۃ المعارف الاسلامیہ یا انسائیکلوپیڈیا آف اسلام جو جامعہ لائیڈن، نیدرلینڈز سے 1913ء سے 1938ء کے وسطی زمانہ میں شائع ہوتا رہا کا ترجمہ نہیں کیونکہ وہ کافی حد تک مغربی ذہن کا نمائندہ اور عکاس ہے بلکہ اساس کار کے طور پر اس کو سامنے رکھا گیا۔ اس سے قبل اردو زبان میں کوئی دائرۃ المعارف اسلام، تاریخ اسلام اور مشاہیر اسلام کے حوالے سے موجود نہ تھا۔ 1948ء میں جامعہ پنجاب کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اردو کانفرنس میں پرنسپل اورئینٹل کالج، جامعہ پنجاب ڈاکٹر مولوی محمد شفیع، لیکچرار اردو، اورئینٹل کالج، جامعہ پنجاب ڈاکٹر سید عبد اللہ نے یہ تجویز پیش کی کہ جامعہ پنجاب ایک اسلامی دائرۃ المعارف کے ترجمہ کا بیڑا اُٹھائے جیسے کہ جامعہ لائیڈن نے دائرۃ المعارف الاسلامیہ شائع کیا۔ اِس تجویز پر عملدرآمد 1950ء میں ہوا جب جامعہ پنجاب میں ایک ادارہ اِس کام کے لیے قائم کیا گیا جو بعد ازاں شعبہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ کہلایا۔ 1964ء میں اس کی پہلی جلد طبع ہوئی اور آخری جلد 1989ء میں شائع ہوئی اور پھر ان تمام جلدوں کا اشاریہ جلد 24 کی صورت میں 1993ء میں شائع ہوا۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن عارف کی نگرانی میں اردو دائرہ معارف اسلامیہ کا اختصار کیا گیا۔ جسے قیام پاکستان کے پچاس سال پورے ہونے پر 1997ء میں ایک جلد میں ’’مختصر اردو دائرہ معارف اسلامیہ‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا۔ پھر پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن عارف کی ادارت میں مزید کام کیا گیا جسے تکملہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے نام سے جلد اول مارچ 2002ء اور جلد دوم جون 2008ء میں دانش گاہ پنجاب نے شائع کی۔ اردو دائرہ معارف اسلامیہ علمی، تاریخی، ادبی تحقیقی اور ثفافتی اعتبار سے ایک قابل قدر اور لائق ستائش کارنامہ ہے جو کہ ہر بڑی لائبریری کی ضرورت ہے۔