اردو عربی کے لسانی رشتے

اردو عربی کے لسانی رشتے

 

مصنف : ڈاکٹر احسان الحق

 

صفحات: 153

 

جس طرح انسان ابتدا ہی سے اپنے گرد پھیلی ہوئی کائنات پر غور و فکر کر رہا ہے، اسی طرح اس کے اندر پھیلی ہوئی کائنات بھی اس کی توجہ کا مرکز ہے۔ جس کے عجائبات گوناگوں اور اسرار لامتناہی ہیں۔ زبان بھی انھی اسرار میں سے ایک ہے۔ جو انسانی شخصیت میں مظہر کی حیثیت رکھتی ہے۔ پیش نظر کتاب میں جامعہ کراچی میں شعبہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق صاحب نے اردو اور عربی زبان کے تعلق کی نسبت سے نہایت قیمتی ابحاث پیش کی ہیں۔ مصنف نے ایک باب میں اردو زبان کے ماخذ پر تبصرہ کرتے ہوئے دیگر ابواب میں عربی زبان کا تعارف، اردو عربی کے روابط اور اردو عربی حروف و حرکات کے اشتراک پر علمی پیرائے میں گفتگو کی ہے۔ کتاب کے آخری ابواب اردو عربی صوتیات، قواعد اور ذخیرہ الفاظ پر مشتمل ہیں۔ یقیناً یہ کتاب اہل ذوق کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 13
لسانیت ایک جائزہ 13
باب اول اردو کا ماخذ 32
باب دوم عربی زبان ایک تعارف 48
باب سوم اردو عربی کے تاریخی وتہذیبی روابط 67
باب چہارم اردو عربی حروف وحرکات کا اشتراک 75
باب پنجم اردو عربی صوتیات 87
باب ششم قواعد 117
باب ہفتم مفردات یا ذخیرہ الفاظ 126
خلاصہ بحث 137
عربی عبارات کا ترجمہ 143
کتابیات 146

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment