عمرہ قدم بقدم
مصنف : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
صفحات: 156
حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے کی ادائیگی اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب ہےمگر جب اس کا احرام باندھ لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’عمرہ قدم بقدم‘‘مکتب توعیۃا الجالیات،سعودی عرب کی مرتب شدہ گرانقدر کتاب’’العمرة خطوة … خطوة‘‘ کااردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر جناب ابوعدنان محمد طیب السلفی صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اس کتاب میں عمرہ کے آغاز یعنی سفر کی تیاری سے واپسی تک عمرہ کےمکمل طریقہ اورجملہ احکام ومسائل کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرتبین ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاو ش کوقبول فرمائے ۔ ( آمین ) اس کتاب میں عمرہ زائرین کےلیے وہ تمام چیزیں پیش کردی گئی ہیں جو سنت نبوی ﷺ کےمطابق عمرہ کی ادائیگی میں معاون ومدد گار ہوسکتی ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
افتتاحیہ | 8 |
دیباچہ | 10 |
فضل ربانی کامظہر | 13 |
یاد رکھیں | 13 |
قابل غور | 15 |
اللہ کا عظیم احسان | 15 |
ابھی سے عبادت کی نیت کر لو | 16 |
ابھی سے عزم کیجئے | 17 |
یاد رکھے | 17 |
انہیں دیکھیے | 19 |
موقع سے فائدہ اٹھائیں | 19 |
مکۃ المکرمہ کی اہمیت اور اس کا مقام ومرتبہ | 25 |
ہدایات (سفر شروع کرنے سے پہلے) | 25 |
سفر کے مسائل | 34 |
موقع سے فائدہ اٹھنا | 37 |
دائمی اجروثواب | 37 |
ضروری چیزوں کا اہتمام | 38 |
احرام باندھنے کے مقامامت | 39 |
میقات سے پہلے | 40 |
میقات پر | 40 |
احرام باندھتے وقت کی غلطیاں | 44 |
قابل توجہ | 46 |
ممنوعات احرام | 47 |
ممنوعات احرام کے مرتکبین | 48 |
مستقل ممنوعات | 49 |
ایک غلطی کی نشاندہی | 50 |
میقات اور مکہ مکرمہ کے درمیان | 51 |
تلبیہ کب بند کر دیا چاہیے؟ | 52 |
قابل توجہ غلطی | 52 |
وہ سنت جس پر کم عمل رہ گیا ہے | 53 |
جب آپ مسجد حرام پہنچیں تو درج ذیل ہدایات ملحوظ خاطر رکھیں | 53 |
آداب طواف | 57 |
فادئہ | 58 |
غلطیوں کی اصلاح | 58 |
طواف کی غلطیاں | 59 |
طواف کی دوگانہ ادا کرتے وقت کی غلطیاں | 64 |
مسعی کی طرف | 65 |
سعی کی غلطیاں | 69 |
ایسا نہ کریں | 72 |
حلق اور تقصیر کی غلطیاں | 73 |
لمحہ فکریہ | 74 |
عمروہ کے بعض مسائل | 75 |
کون افضل ہے؟ | 79 |
بیت اللہ کا طواف کرنا افضل ہے یا نیا عمرہ کرنا | 79 |
عورت اور عمرہ | 81 |
حالت احرام میں عورت کا لباس | 82 |
عمرہ میں عورت کے فقہی مسائل | 84 |
ہوشیار باش | 87 |
بچے اور عمرہ | 92 |
مکۃ المکرمہ کی خصوصیات | 93 |
حرم کے اہم مقامات | 96 |
حددو حرام | 96 |
کعبہ کی تعمیر | 97 |
بیت اللہ کی بنیادیں | 98 |
کعبۃ اللہ کا اندرونی منظر | 98 |
کعبۃ اللہ کی چابی | 99 |
حجر اسود | 99 |
پتھر کا رن’ | 100 |
ملتزم | 101 |
حجر اسماعیل | 101 |
رکن یمانی | 102 |
مقام ابراہیم | 103 |
مقام ابراہیم کی چند ایک خصوصیات | 103 |
آب زمزم | 104 |
مسجد تنعیم | 105 |
شعب ابی طالب | 105 |
دار الندوۃ | 106 |
حرم سے گمشدہ چیز اٹھانا | 106 |
رسول اللہﷺ کے عمروں کی تعداد | 107 |
معتمر کے لیے مجوزہ پروگرام | 107 |
حرمین شریفین میں زیادہ سے زیادہ نماز کا اہتمام کرنا | 111 |
مکۃ المکرمہ میں قرآن مجید کی تلاوت کا پروگرام | 112 |
حرم مکی میں تربیتی لمحات | 116 |
عبادت میں غفلت | 118 |
کیا آپ نے آزمایا ہے؟ | 119 |
کہیں اجر سے محرومی نہ ہو | 121 |
نیکیاں ہی نیکیاں | 124 |
کوشش کیجئے | 127 |
آپ دوسروں کے مدد گار بنیں | 127 |
باہی تعاون | 129 |
دعوت غو رو فکر | 130 |
تحائف سے متعلق بعض تجاویز | 131 |
مکہ مکرہ میں وقت ضائع کرنے کے بعض طریقے | 132 |
طہارت کے ضروری آداب | 133 |
خود کو نہ تھکائیں | 133 |
عام ہدایات | 135 |
بال منڈاتے وقت چوکنار ہیں | 135 |
معتمر کے لیے ضروری | 136 |
موبائل فون سے دور رہیں | 137 |
حرف آخر | 139 |
پسندیدہ دعائیں | 141 |
اہم ٹیلی فون نمبرز | 154 |
مترجم کی دیگر تراجم وتصانیف | 155 |