ام المومنین سیدہ ماریہ قبطیہ ؓ
مصنف : سید حسن مثنٰی ندوی
صفحات: 82
اہل السنۃ والجماعۃ کےنزدیک ازواج ِمطہرات تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے اور قرآن حکیم نے صاف لفظوں میں اس کو بیان کردیاہے۔’’نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کے نفس سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں اور آپﷺ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں‘‘۔(الاحزاب:6:33)۔جن عورتوں کو آپﷺ نے حبالۂ عقد میں لیا انکو اپنی مرضی سے رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا۔ان کوبرا بھلا کہنا حرام ہے ۔اس کی حرمت قرآن وحدیث کے واضح دلائل سے ثابت ہے ۔جو ازواج مطہرات میں سے کسی ایک پر بھی طعن وتشنیع کرے گا وہ ملعون او ر خارج ایمان ہے۔نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات کی سیرت خواتین اسلام کے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ان امہات المومنین کی سیرت کے تذکرے حدیث وسیرت وتاریخ کی کتب میں موجود ہیں ۔اور اہل علم نے الگ سے بھی کتب تصنیف کی ہیں زیر کتاب’’ ام المومنین سید ماریہ قبطیہ ؓ عنہا ‘‘ نبی کریم ﷺ کی شریکِ حیات اور فرزند رسولﷺ کی والدہ مکرمہ کے مستقل تذکرہ پر مشتمل اردوزبان میں اولین کتاب ہے جو کہ مولانا سید حسن مثّنی ندوی کی کاوش ہے صاحب قلم وقرطاس سوانح نگار جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی﷾ کےاس کتاب پر حواشی ،تقدیم اور نظرثانی سے اس کتاب کی افادیت دو چند ہوگئی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 5 |
سخن ہائے گفتنی | 6 |
ام المومنین حضرت ماریہ قبطیہ ؓ | 17 |
شاہان عالم کو دعوت اسلام | 17 |
منقوقس عظیم قبط | 17 |
مقوقس کا جواب | 19 |
مصر و روم کی کشمکش | 20 |
غیر معمولی تحائف | 21 |
ہرقل کا رد عمل | 22 |
قافلہ ماریہ کا استقبال | 24 |
مشربہ ام ابراہیم | 26 |
عربوں کا فخر بالآیاء | 27 |
شادی بیاہ کے طریقے | 28 |
رسوم جاہلیہ کی اصلاح | 30 |
مورخین کی بے احتیاطی | 33 |
اونچ نیچ کازہر | 34 |
تین نمونے | 35 |
غیر محسوس اثرات | 37 |
عصبتیوں کا شکار | 38 |
مسموم ذہن وفکر | 42 |
یہودیوں کی زبان طنز | 45 |
اصول استیلاد | 47 |
ام ولد کا اصل مفہوم | 49 |
نسل پرستی کا جنون | 50 |
موضوعات کا سہارا | 53 |
دو جذبوں کی کشاکش | 55 |
حضرت ام سلمہ کا نکاح | 58 |
حضرت میمونہ کا نکاح | 58 |
ازواج مطہرات کی تعداد | 60 |
ابن سعد کا بیان | 60 |
ابن ہشام کا بیان | 60 |
یعقوبی کا بیان | 61 |
ابن قتیبہ کا بیان | 62 |
طبری کا بیان | 62 |
ابن کثیر کا بیان | 62 |
نووی کا بیان | 63 |
ابن اثیر کا بیان | 63 |
ابو الفداء کا بیان | 63 |
ابن سید الناس کا بیان | 63 |
ابن عساکر کا بیان | 64 |
قسطلانی کا بیان | 64 |
التباس | 64 |
ابن کثیر کا فیصلہ | 65 |
ابن اسحٰق | 66 |
رومی اصطلاح | 66 |
زہری کی نشت اول | 67 |
محمد بن اسحاق ( حاشیہ ) | 67 |
سراری کے معنی | 68 |
جاریہ کا ترجمہ | 71 |
ہدیہ کا مفہوم | 73 |
ملک کا مفہوم | 74 |
حاکم کی حدیث | 75 |