امت مسلمہ کی عمر اور مستقبل قریب میں مہدی کے ظہور کا امکان

امت مسلمہ کی عمر اور مستقبل قریب میں مہدی کے ظہور کا امکان

 

مصنف : امین محمد جمال الدین

 

صفحات: 144

 

کتاب وسنت میں یہ امر پوری  طرح واضح کر دیاگیا ہے کہ دنیا کی یہ موجودہ زندگی عارضی اور فانی ہے۔ اصل اور حقیقی زندگی آخرت کی ہے،لہذا ہمیں  اس کی فکر کرنی چاہیے۔نبی کریم ﷺ نے  اس دنیا کے خاتمے یعنی قیامت برپا ہونے  کی متعدد چھوٹی اور بڑی نشانیاں  اور علامات بتلائی ہیں۔ علامات قیامت سے مراد قیامت کی  وہ نشانیاں ہیں جن کا ظہور قیامت سے قبل ہوگا، مثلاً امام مہدی کاظہور، سیدنا عیسیٰ ؑ کا آسمان سے اترنا، یاجوج ماجوج کا نکلنا اور اﷲ کے غضب سے ہلاک ہو جانا، سورج کا مغرب سے نکلنا، آگ کا ظاہر ہونا وغیرہ یہ سب علامات قیامت ہیں۔ اس طرح جب قیامت کی تمام نشانیاں ظاہر ہوں گی پھر حکم الٰہی سے سیدنا اسرافیل ؑ صور پھونکیں گے جس سے سب کچھ فنا ہو جائے گا۔ پھر جب اﷲ تعالیٰ کو منظور ہوگا دوبارہ صور پھونکا جائے گا، جس سے تمام مردے زندہ ہو جائیں گے۔قیامت کی ان نشانیوں  میں سے ایک بڑی نشانی امام مہدی کا ظہور بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” امت مسلمہ کی عمر اور مستقبل قریب میں مہدی کے ظہور کا امکان ” جامعہ ازہر مصر کے پروفیسر امین محمد جمال الدین کی عربی تصنیف”عمر امۃ الاسلام وقرب ظھور المھدی” کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم پروفیسر خورشید عالم صاحب نے کیا ہے۔مولف کے خیال میں  عصر حاضر میں قیامت کی متعدد چھوٹی نشانیاں پوری ہو چکی ہیں اور اب قیامت بہت زیادہ دور نہیں ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگا میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
با ب اول :قیامت کی چھوٹی نشانیاں 9
فصل اول :لفظ علامات کےمعنی ومراد اورخاص تنبیہ 10
دوسری فصل :قیامت کی اہم چھوٹی علامتیں 12
تیسری فصل :ہرمجدون 20
ہرمجدون مسلمانوں اوراہل کتاب کےمابین 22
باب دوم :امت مسلمہ کی عمر 29
تشریحات 30
امتوں کی عمر کےبارے میں احادیث اوران کے آسان معانی 32
امتوں کی عمر کاحساب 35
قرب قیامت  سےمتعلق اہل کتاب کےاقوال 37
باب سوم :مہدی 43
مہدی قیامت کےعلامت صغری اورکبر ی کی درمیانی کڑی 44
مہدی کون ہے 45
ظہور مہدی کاوقت 48
ظہور مہدی کی علامت اوارس کی بیعت 53
مہدی کے زمانے میں ہونے والی خونی جنگیں 58
مہدی کی بڑی بڑی جنگوں کی زمانی ترتیب 59
مہدی کی جنگوں کی تفصیل 60
باب چہارم :المسیح الدجال 77
مسیح دجال علامات کبری میں سے پہلی علامت 78
مسیح دجال کی تعریف 81
دجال کی ٹھکانہ 83
دجال کےخروج کاوقت اس کاسبب اورعلامت 88
فتہ دجال اوراس سےنجات کاراستہ 90
دجال کاذکر قرآن کریم میں کیوں نہیں 99
دجال کی ہلاکت اوراس کےپیروکاروں کی ہزیمت 100
باب پنجم :قیامت  کی بڑی نشانیاں 107
وہ علامتیں جومومنوں کو نظر آئیں گی 109
وہ علامت جن کو مومن دیکھ نہ سکیں گے 121
کائنات کاانقلاب اوراس کاخاتمہ 125
باب ششم :راستے کی جھلکیاں 133
عام واجبات 134
خاص انتباہ اورخاتمہ 139

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment