علوم اسلامیہ

علوم اسلامیہ

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی

 

صفحات: 240

 

اسلام دینِ حق ہےاس کے عقائد سچے او رخالص ہیں ،اس کی عبادات سادہ او رانسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اور اس کےپیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں جن کی سیرت مطہرہ بنی نوع انسان کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ، آپ سب سے عظیم انسان ہیں جس کا اعتراف بعض انصاف پسند غیرمسلموں نے بھی ہے ۔انگریز مصنف مائکل ہارٹ نے تاریخ انسانی کے سو بڑے آدمیوں کی فہرست مرتب کی تو اس نے نبی کریم ﷺکے نام کو سرفہرست رکھا ۔سلسلہ انبیاء کےآخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں اور اسلام آخری او رحتمی دین ہے جو قیامت تک تمام لوگوں کے لیے جامع اورعالمگیر منبع ہدایت ہے اسی فکری وعملی دعوت کے لیے شعبہ علوم ِاسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہور گزشتہ نصف صدی سے نہایت اخلاص سےمصروف عمل ہے۔زیر نظر کتاب ”علوم اسلامیہ” انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہورکے طلباء کے لیے نصابی کتاب ہے جسے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور )، ڈاکٹر حافظ محمد شہباز( لیکچر شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور) نے انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سال اول کے طلباء وطالبات کے لیے مرتب کیا ہے ۔ مرتبین نے اس کتاب کو سات حصوں (قرآن ، الحدیث ، عقائد اسلام ،سیرت النبیﷺ، اسلام او رجدید سائنس،اخلاقیات ) میں تقسیم کیا ہے تاہم دیگر اہل اسلام کےلیے بھی اس کتاب کا مطالعہ مفید ہے ۔لہذا افادۂ عام کےلیے اسے کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 3
حصہ اول القرآن الحکیم 9
فضائل قرآن 10
قرآن مجید کے محاسن 12
قرآن کریم کی جمع و تدوین 16
سورۃ المائدہ 20
تفسیر سورۃ المائدہ 24
احرام 26
حج 27
حلال و حرام کی حکمت 28
دین کامل 30
شرائط شکار 32
وضو کی فضیلت اور طریقہ 34
طہارت کے آداب 35
تیمم کا طریقہ 36
غسل کا طریقہ 36
اہل کتاب کے عقائد ، کتاب کے ساتھ تعلقات کی نوعیت 40
سورۃ الفرقان 46
سورۃ الحجرات 53
تفسیر سورۃ الحجرات 56
حصہ دو م الحدیث 68
حدیث کی اہمیت و ضرورت 69
امام نووی  اور ان کی اربعین 72
حدیث 1 تا 21 73۔179
حصہ سوم عقائد اسلام 184
توحید 185
رسالت 196
یوم آخرت پر ایمان 206
حصہ چہارم سیرت النبیﷺ 216
نبوت 217
مسلمانوں کا وطن چھوڑنا 218
حصہ پنجم اسلام اور جدید سائنس 220
قرآن حکیم اور سائنس 221
مسلمانوں کی سائنسی تاریخ کا مختصر تعارف 228
حصہ ششم اخلاقیات 234
قرآنی آیات 235
احادیث مبارکہ 237

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment