علوم اسلامیہ میں تحقیقی مقالہ نگاری

علوم اسلامیہ میں تحقیقی مقالہ نگاری

 

مصنف : پروفیسر خورشید احمد

 

صفحات: 337

 

دور ِحاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں  تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے  یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے تحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’علومِ اسلامیہ میں تحقیقی مقالہ نگاری‘‘ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب علوم ِاسلامیہ میں تحقیقی مضامین، مقالہ جات اور علمی  ریسرچ کرنے  والے اسکالرز اور اپنی تدریسی پیشہ وارانہ ترقی کے لیے تحقیقی مقالات شائع کرنےوالے اساتذہ کے مسائل کو زیر بحث لاتی ہے ۔اس میں ان کی ضرورت کے لیے قابل عمل مشورے  اور حسبِ حال تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ نیزحصول مواد کےلیے آن لائن لائبریریوں اورویب سائٹوں کی طرف رہنمائی بھی شامل ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ ( دوسرا ایڈیشن ) 8
پیش لفظ ( پہلا ایڈیشن ) 10
تعارف 12
فصل اول : تحقیقی مقالے کا تصور اور تفہیم : 17
مبحث اول عمل تحقیق کے لیے سوچ و فکر کو فروغ دینے والی کتب 19
مبحث دوم علوم اسلامیہ و عربیہ میں فن تحقیق کی کتب 24
مبحث سوم اردو زبان و ادب میں فن تحقیق کی کتب 32
مبحث چہارم تحقیق و تدوین کے متعلق کتب تحقیق و مقالات 41
مبحث پنجم تعلیم اور سائنسی علوم کے متعلق فن تحقیق کی تکتب 48
فصل دوم اسلامی علوم میں تحقیق وسائل مواد مسئلہ اور انتخاب موضوع 51
مبحث اول علوم اسلامیہ میں تحقیق کے اہم میدان 53
مبحث دوم مسئلہ اور موضوع تحقیق کے متعلق وسائل مواد 62
آن لائن مخزن فہارس اشاریے اور آرکائیو 64
مطبوعہ کتب مجلات اور رسائل 76
مبحث سوم مسئلے کی تفہیم اور انتخاب موضوع کے اخلاق اصول 90
مبحث چہارم مسئلے کی تفہیم اور انتخاب موضوع کے مراحل 92
فصل سوم موضوع تحقیق کا خاکہ عناصر عشرہ اور خاکہ سازی کے قواعد 97
مبحث اول خاکے کے صفحہ عنوان پر موضوع کی عبارت 97
مبحث دوم موضوع کے خاکہ کے عناصر 102
موضوع کا تعارف 102
موضوع کی اہمیت 104
اسباب اختیار موضوع 105
موضوع پر تحقیق کے اہداف 106
موضوع پر سابقہ کام کا جائزہ 107
موضوع پر تحقیق کے بنیادی سوالات 112
مفروضات پر فرضیہ تحقیق 115
موضوع پر تحقیق کی حدود 115
موضوع پر تحقیق کا منہج 117
موضوع کے ابواب و فصول 118
ابواب و فصول سے متعلق ایک اہم بات 120
فہرست مصادر و مراجع 120
خاکہ لکھنے کے لیے بطور نمونہ ایک ہیکل 122
فصل چہارم علوم اسلامیہ میں تحقیقی مقالہ نگاری کے لیے مطالعے کے اصول 129
مبحث اول تحقیقی مقالہ کے لیے مصادر و مراجع کی انواع و اقسام 130
مبحث دوم تحقیقی مقالہ مطالعہ کتب اور جمع معلومات کے اصول 137
فصل پنجم علوم اسلامیہ میں تحقیقی مقالہ کے ابواب وفصول کی ساخت 147
مبحث اول ترتیب کی اہمیت اور اقسام 147
مبحث دوم اسلامیات کے تحقیق کار کی زبان اور اسلوب 151
سوم تحقیقی کام میں تنقیدی منہج کا استعمال 154
مبحث چہارم تحقیقی مقالے میں نقل کردہ اقتباس پر تحقیق کار کا کام 158
مبحث پنجم تحقیقی مطالعے کا تحلیلی تجزیاتی منہج 162
مبحث ششم مقالے یا تھیسس کی پاورقی یا آخر ورقی معلومات 166
مبحث ہفتم تحریر میں اصولی غلطیاں اور ان کا تدارک 168
مبحث ہشتم علمی اخطاء اور رسم الخط کی اغلاط 173
مبحث نہم تحریر کے فنی و تکنیکی قواعد 176
مبحث دہم مسلمان تحقیق کار کے اخلاقی فرائض 177
مبحث یازدہم تھیسس کے زبانی امتحان کے چند اہم سوالات 181
فصل ششم 184
علوم اسلامیہ میں تحقیقی مضمون مقالہ کے عناصر ترکیبی اور تقاضے 190
موضوع کی نوعیت اور ماہیت 190
مقالے کا عنوان 195
مقالے کا انگریزی میں خلاصہ 198
تمہید اور مقدمہ کے اجزائے ترکیبی 199
موضوع کا تعارف 200
موضوع کی اہمیت ضرورت اور افادیت 201
اختیار کردہ موضوع پر تحقیق کے اسباب 203
موضوع پر سابقہ علمی کام کا جائزہ 204
تحقیق کا بنیادی سوال 205
موضوع پر تحقیق کی حدود 206
موضوع پر تحقیق کے اہداف 208
موضوع پر تحقیق کا منہج 209
صلب موضوع اور اس کے عناصر ترکیبی 211
مباحث و مطالب میں مقالہ کی تقسیم اور خاکہ 212
مباحث و مطالب میں مقالہ کی تقسیم اور خاکہ 212
پیراگرافوں اور اقتباسات میں ربط 213
احادیث کے اقتباسات اور ان پر حکم 215
املاء اور رموزاوقاف 217
تحقیقی مقالے کی زبان اور اسلوب 219
صحت متن 223
رسمیات مقالہ 224
مقالے میں مذکور شخصیات کا علمی تعارف 226
اخلاقیات تحقیق 227
خاتمہ بحث اور اس کے عناصر ترکیبی 232
نتائج بحث 233
نتائج تحقیق کے نفاذ اور اطلاق کی سفارشات 234
موضوع سے متعلق مزید تحقیق کی تجاویز 234
مصادر و مراجع 235
موضوع کی نوعیت اور مصادر ومراجع 236
مصادر و مراجع کے مرتبے اور د رجے 237
کتب لغت معاجم اور قوامیس کا استعمال 238
حوالہ جات کے اصول وضوابط اور تخریج 239
مقالات کی اشاعت میں تاخیر کے اسباب 240
ایچ ای سی کے مجلات کی درجہ بندی اور ان کے معیار 241
خاتمہ و خلاصہ بحث 242
نتائج بحث کے نفاذ اور اطلاق کی سفارشات 244
موضوع کے مزید تحقیق طلب پہلو اور کام کی تجاویز 246
ملحقات 247
برطانوی جامعات کے علمی خزانے 247
عالم عرب کی بعض جامعات کے مجلات 254
اردو اور فارسی کتب کی آن لائن لائبریریاں 255
دینی صحافت کے اردو رسائل و جرائد 257
عالم عرب کے علمی مجلات و جرائد 261
عربی زبان کی چند آن لائن لائبریریاں 266
عالم عرب کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے مخزن 271
عرب نصاریٰ مسیحیوں کی اہم آن لائن لائبریریاں 273
عرب نصاریٰ کے چند آن لائن مجلات اور جرائد 277
انٹرنیٹ میں مطلوبہ مواد کی تلاش کے موثر طریقے 278
انگریزی زبان میں ادیان عالم کی چنداہم لائبریریاں 280
استشراق پر عربی اور اردو زبان میں کتب کی فہرست 283
عربی میں اصول الدین اور علم الکلام کی اہم کتب 298
عربی میں اصول تحقیق اور مناہج بحث کی کتب 311
انگریزی میں بین العلومی تحقیق کی کتب 317
کتابیات 323

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment