علوم حدیث رسول صلی ا للہ علیہ وسلم

علوم حدیث رسول صلی ا للہ علیہ وسلم

 

مصنف : ڈاکٹر رانا محمد اسحاق

 

صفحات: 268

 

علم حدیث  کی قدر ومنزلت اور شرف وقار صرف اس لیے ہےکہ  یہ شریعت اسلامی  میں قرآن پاک کے بعد دوسرا بڑا  مصدر ہے ۔علم حدیث ارشادات واعمال رسول اللہ ﷺ کامظہر  اور نبی کریم ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا عملی عکس ہے جو ہر مسلمان کی شب وروز زندگی کے لیے بہترین نمونہ  ہے ۔جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے  اس زبان کے قواعد واصول  کو سمجھنا ضروری ہے  اسی طر حدیث نبویﷺ میں مہارت حاصل  کرنےکے لیے  اصول  حدیث میں دسترس  اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے  اس علم کی اہمیت  کے  پیش نظر  ائمہ محدثین اور اصول حدیث  کی  مہارت رکھنےوالوں  نے  اس موضوع پر  کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً  امام شافعی نے الرسالہ کے  نام سے  کتاب تحریرکی  پھر اس کی روشنی میں  دیگر اہل  علم نے کتب  مرتب کیں۔زیر نظر کتاب ’’علوم حدیث رسول ﷺ‘‘  ڈاکٹر ر انا محمد اسحاق ﷫(فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کی علوم حدیث کےسلسلے میں  آسان فہم  تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں  نے حدیث وسنت کی  تعریف  اور ان کے فرق  کو واضح کر تے ہوئے  معروف اصطلاحات ِحدیث کو  بیان  کرنے  کے علاوہ  مکتوباتِ  نبوی  ،کاتبینِ  وحی ،کتابتِ حدیث کے ادواراور کتب ِاحادیث کےطبقات کوبھی بڑے احسن انداز میں  بیان کیا ہے  ۔ اللہ تعالی  فاضل مصنف کی  اس کاوش کو قبول  فرمائے اور اسے  طالبانِ علوم نبوت کےلیے  نفع بخش بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 12
وجہ تالیف 23
حمد باری تعالیٰ 26
تعریف محمد رسول اللہ ﷺ 29
فضیلت درود شریف 33
قرآن کی سورتوں کی فہرست 37
قرآن کریم کے تیس پارے 44
لفظ حدیث دلائل قرآن سے 46
منکر حدیث منکر رسالت ہے 51
سنت کی تعریف 63
حدیث اور سنت میں فرق 65

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment