علوم القرآن جلد اول ( گوہر رحمان )
مصنف : گوہر رحمان
صفحات: 522
علوم القرآن ایک مرکب اضافی ہےاور اس سے مراد وہ علوم ہیں جو قرآن نےبیان کیے ہیں یا وہ قرآن سےاخذ کیے جاسکتے ہیں اورجو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں او رجن کے ذریعے قرآن مجید کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات وغیرہ ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول تفسیر سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن کے مباحث کی ابتدا عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔ قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔ علوم القرآن کے موضوع پر اس کے ماہرین نے متعدد کتب لکھی ہیں ۔ان میں الاتقان فی علوم القرآن ، البرہان فی علوم القرآن ، مناہل العرفان فی علوم القرآن ،المباحث فی علوم القرآن اور علوم القرآن از تقی عثمانی قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’علوم اقرآن‘‘ شیخ القرآن والحدیث مولاناگوہر الرحمٰن کی 2 جلدوں پر مشتمل تصنیف ہے ۔ مصنف موصوف نے اپنی اس کتاب کے بنیادی مباحث کوان 10 ابواب ( تعارف قرآن ، نزول قرآن ، قرآن کا نزول سات حرفوں میں ، تدوین قرآن ، اعجاز القرآن ، النسخ فی القرآن ، مضامین قرآن، تفسیر اوراصول تفسیر، متجددین کا منہج تفسیر، مدون تفاسیر اور تعارف مفسرین)میں مرتب ومدون کیا ہے۔ان ابواب کی ذیلی مباحث میں دوسری ضروری تفصیلات بھی آگئی ہیں۔ اور جہاں تک ممکن ہوسکا ہے کتاب کوجامع بنانے اور تمام ضروری اور اہم مباحث پر حاوی بنانے کی کو شش کی گئی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ | 3 |
باب اول تعارف قرآن | 23 |
تعریف القرآن فی القرآن | 24 |
القرآن کریم کی فنی تعریف | 25 |
القرآن کلام اللہ غیرمخلوق | 28 |
امام ابو حنیفہ متوفی 150ھ | 31 |
امام مالک بن انسؓ | 32 |
امام شافعی | 32 |
امام احمد بن حنبل | 32 |
اما م ابوزرعہ رازی ؓاور ابو حاتم رازیؓ | 33 |
امام محمد بن اسماعیل | 35 |
امام المتکلین ابو الحسن اشعری | 35 |
موضوع قرآن | 36 |
حکمت نزول قرآن | 40 |
اسماء القرآن | 43 |
القرآن | 44 |
وجہ تسمیہ | 45 |
الفرقان | 47 |
وجہ تسمیہ | 47 |
الکتاب | 49 |
وجہ تسمیہ | 49 |
الذکر | 51 |
وجہ تسمیہ | 51 |
تنزیل | 55 |
وجہ تسمیہ | 55 |
قرآن لفظ اور معنی دونوں کے اعتبار سے وحی ہے | 56 |
نماز میں قرآن کاترجمعہ پڑھنا جائز نہیں ہے | 60 |
امام ابو حنیفہ کامسلک | 61 |
امام ابو حنیفہ نے رجوع کر لیاتھا | 62 |
عجمی رسم الخط میں قرآن لکھنا اور بغیر عربی کےاس کاترجمعہ شائع کرنا ممنوع ہے | 65 |
کمال ازم اور ترکی قرآن | 68 |
وحی کی ضرورت اور حقیقت | 72 |
وحی کی ضرورت | 73 |
وحی کی حقیقت | 77 |
لفظ وحی کالغوی مفعوم | 77 |
لفظ وحی کاشرم مفہوم | 81 |
نزول وحی کی کیفیات | 82 |
نزول وحی کی تفصیلی کیفیات | 83 |
کیا جبریل وحی اللہ سے خود سن کرلاتے تھے یالوح محفوظ سے پڑھ کرلاتے تھے | 91 |
رسول اللہ ﷺ نے جبریل کو اس کی اصل شکل میں دومرتبہ دیکھا تھا | 95 |
منکرین وحی کے شبہات | 99 |
وحی او رجدید علمی تحقیق | 102 |
باب دوم نزول قرآن | 107 |
نزول کے لغوی معنے | 108 |
نزول قرآن لوح محفوظ پر | 109 |
نزول قرآن بیت العزت پر | 110 |
بیت العزت پر نزول قرآن کی حکمت | 114 |
نزول قرآن قلب رسول پر | 116 |
تدریجی نزول میں اسرار حکم | 118 |
حکمت ولی تقویت قلب رسول اللہﷺ | 118 |
حکمت ثانیہ حفظ وفہم کو آسان بنانا | 119 |
حکمت ثالثہ تدریج فی تنقیذ الاحکام | 120 |
حکمت رابعہ سولات کابروقت جواب دینا | 121 |
نزول قرآن کاآغاز رمضان میں ہواتھا | 121 |
سب سے پہلے نازل ہونےوالی آیات | 127 |
فترۃ وحی کےبعدسب سے پہلے نازل ہونے والی آیات | 129 |
فترۃ وحی کےزمانے میں پہاڑوں کی چوٹیوں سے اپنے آپ کو نیچےگرانے کے لئے جانے کی روایت منقطع ہے | 134 |
پہاڑوں پر اپنے آپ کو گرانے کے لئے جانے کی احتمالی توجیہات صحیح او رقابل قبول نہیں ہیں | 144 |
لکھی ہوئی کتاب پیش کرنےکی روایت | 152 |
سورۃ فاتحہ کی اولیت کے بارے میں روایت | 154 |
سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیات | 158 |
کیاکمال دین کی آیت سب سے آخر میں نازل ہوئی تھی؟ | 160 |
سب سے آخر میں نازل ہونےوالی سورت | 161 |
مکی او رمدنی سورتیں | 165 |
مکی او رمدنی سورتوں کی امتیازی خصوصیات | 169 |
سورۃ کے لغوی او راصطلاحی معنے | 173 |
سورتوں کی تعداد آیات کے اعتبار سے انکی قسمیں | 174 |
السبع الطول | 176 |
المون | 176 |
المثانی | 176 |
المنفصل | 176 |
تحزیب القرآن | 177 |
آیت کے لغوی اور اصطلاحی معنے | 178 |
آیات قرآنی کی تعداد | 181 |
ترتیب نزول اور ترتیب تلاوت | 184 |
ترتیب نزولی کےبارے میں ابن الضریس کی روایت | 186 |
اسباب نزول پورے قرآن کاعمومی سبب نزول | 196 |
بعض آیات خصوصی سبب نزول | 198 |
اسباب نزول کے بارے میں صحابہ وتابعین کی اصطلاح | 207 |
اسباب نزول کے بارے میں سلف کی اصطلاح کی چند مثالیں | 210 |