اولاد کی اسلامی تربیت ( مکتبہ قدوسیہ )
مصنف : محمد انور قاسم السلفی
صفحات: 289
اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’اولاد کی اسلامی تربیت ‘‘ کویت میں مقیم مولانا محمد انورمحمد قاسم سلفی ﷾ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے جو اولاد کی اسلامی تربیت کے لیے ضروری ہیں اورمعاشرہ کے تمام افراد کے حقوق بھی مختصراً ذکر کردیئے ہیں ۔یہ کتاب والدین کے لیے اور اولاد کے لیے بھی اپنے حقوق وواجبات ادا کرنے میں مشعل راہ ہے ۔فاضل مصنف نے کتاب کی ترتیب میں پچپن کے مراحل کا ہر طرح خیال رکھا ہے ۔پچپن کے کس مرحلے میں ماں باپ کو کیا کرنا چاہیے اور اس مرحلے میں ان کےلیے مفید باتیں کیا ہیں اوران کے لیے خطرناک باتیں کیا ہیں ان سب کوبڑی اچھی ترتیب اور خوبی کے ساتھ تحریر کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے بچوں کی تربیت و اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
اشکہائے بےقرار ازمن پذیر | 11 |
رب ذولجلال کافرمان | 12 |
عرض ناشر | 13 |
تقدیم | 15 |
عرض مولف | 19 |
باب :1 | |
ازدواجی تربیت | |
شادی انسان کی فطر ی ضرورت | 25 |
شادی کی برکات | 27 |
روحانی اورنفسانی سکون | 28 |
بیماریوں سےبچاؤ | 29 |
اولاد کی تربیت میں میاں بیوی کاتعاون | 30 |
نیک بیوی کاانتخاب | 30 |
ایک واقعہ | 32 |
بہوبنانےکامعیار | 33 |
شریف خاندان کی لڑکی سےبیاہ | 37 |
کنواری لڑکیوں سےشادی | 38 |
شب زفاف | 41 |
باب :2 | |
تربیت دورطفولیت | |
اولاد کی تربیت پیدائش سے پہلے | 44 |
لڑکی کی پیدائش پر افسوس کرنا | 49 |
کان میں اذان کہنا | 54 |
تحنیک | 55 |
عقیقہ | 57 |
عقیقہ سےمتعلق چند اہم باتیں درج ذیل ہیں | 59 |
ناموں کےمتعلق اسلامی احکام | 64 |
برے ناموں کوبدل دینا چاہیے | 66 |
کنیت والے نام | 69 |
ختنہ | 70 |
باب :3 | |
اولاد کےحقوق | |
اولاد کےمتعلق باپ کی ذمہ داریاں | 73 |
اولاد کےلیے والدین کی دعائیں | 76 |
بچوں کےدرمیان انصاف | 81 |
بچوں سےمحبت | 85 |
باپ اپنےبچوں کوکن الفاظ سےخطاب کرے؟ | 91 |
بچوں کی بیماری کی شرعی علاج | 92 |
نظربد کاعلاج | 93 |
عام جسمانی تکلیف کاعلاج | 94 |
نیند میں ڈرجائیں تویہ دعاپڑھیں | 94 |
اولاد کی وفات | 95 |
اولاد پر والدین کی نیکیوں کےاثرات | 99 |
بابل :4 | |
رحانی تربیت | |
ماں کاکردار | 103 |
توحید کی تعلیم | 104 |
توحید کی اقسام | 105 |
توحید ربوبیت | 105 |
توحید الوہیت | 106 |
توحید اسماء وصفات | 108 |
بچوں کےلیے چند ضروری آداب | 109 |
کھانے پینے کےآداب | 109 |
دودھ پینے کی دعا | 111 |
سونے کےآداب | 111 |
سوتے وقت کی دعا | 111 |
سوکرجاگنے کےوقت کی دعا | 111 |
قضائے حاجت کےآداب | 112 |
چھینک اورجمائی لینے کےآداب | 112 |
سلام کےآداب | 113 |
گفتگو کےآادب | 114 |
چند ضروری دعائیں | 116 |
کپڑا پہننے کی دعا | 116 |
گھر سے نکلنے کی دعا | 116 |
گھر میں داخل ہونےکی دعا | 116 |
آئینہ دیکھنے کےوقت کی دعا | 117 |
پہلی کاچاند دیکھنے کےوقت کی دعا | 117 |
سجدہ تلاوت کی دعا | 117 |
روزہ افطار کرنےکی دعا | 118 |
روزہ افطار کرنےکےبعد کی دا | 118 |
دعائے قنوت | 118 |
آیۃ الکرسی | 119 |
عبادات کاحکم | 120 |
وضو اورغسل کاطریقہ | 122 |
غسل جنابت کاطریقہ | 124 |
نماز کاصحیح طریقہ | 124 |
استقبال قبلہ | 125 |
نیت کرنا | 125 |
تکبیر تحریمہ | 125 |
سینہ پر ہاتھ باندھنا | 125 |
دعاءاستفتاح | 125 |
یایہ دعاپڑھے | 126 |
تعوذ | 126 |
تسمیہ | 126 |
سورۃ فاتحہ | 126 |
آمین | 127 |
دوسری سورت ملانا | 127 |
رکوع | 127 |
رکوع کی تسبیحات | 128 |
رکوع سے اٹھنا | 128 |
قومہ کی دعا | 128 |
سجدے کی دعائیں | 129 |
دوسجدوں کےدرمیان | 129 |
دوسرا سجدہ | 130 |
جلسہ ءاستراحت | 130 |
دوسری رکعت | 130 |
پہلا قعدہ | 130 |
تیسری رکعت | 131 |
آخری قعدہ | 131 |
اللہ کی مراقبت کااحساس | 135 |
باب ،5 | |
اخلاقی تربیت | |
بری حرکات سےباز رکھنا | 139 |
جھوٹ سےنفرت دلانا | 141 |
ایک سچے لڑکےکاواقعہ | 143 |
شہادت حق کاایک نمونہ | 144 |
چوری ارودھوکہ دہی سےاجتناب | 145 |
علمی مجالس میں حاضری | 147 |
گالی گلوچ | 151 |
منشیات کااستعمال | 154 |
سگریٹ نوشی | 155 |
تمباکو نوشی کےنقصانات | 156 |
شراب خوری | 157 |
کفار کی مشابہت سےپرہیز | 161 |
شجاعت اوربہادری | 165 |
عیش پرستی | 170 |
آلات موسیقی کااستعمال | 171 |
ٹی وی کی تباہ کاریاں | 174 |
غیرت | 177 |
انٹرنیٹ کی مصیبت | 10 |
ایک روح فرساواقعہ | 181 |
بےحیائی کاطوفان | 183 |
باب :6 | |
بچیوں کی تربیت | |
لڑکیوں کےلیے پردہ کاحکم | 186 |
ربانی ارشاد وہدایت اورنبوی وعظ وتذکیر | 187 |
حدود اورسزائیں | 187 |
چہرہ کاپردہ | 191 |
قانون حجاب کی برکات | 195 |
پردہ کےمتعلق اسلامی احکامات | 196 |
باب :7 | |
معاشرتی تربیت | |
اولاد پر والدین کےحقو ق | 199 |
ماں کاحق | 203 |
ماں کی دعا | 206 |
ماں کی بددعا | 207 |
باپ کا ادب واحترام | 207 |
اسلاف کااپنے آباء کےساتھ حسن سلوک | 210 |
والدین سےحسن سلوک ان کی وفات کےبعد | 213 |
والدین کےحق میں اولاد کی دعائیں | 216 |
اولاد اپنے باپ سےکس طرح مخاطب ہو؟ | 218 |
رشتہ داروں کےحقو ق | 221 |
پڑوسیوں کےحقو ق | 224 |
رشتہ داری پڑوسی | 224 |
اجنبی پڑوسی | 224 |
پہلو کاپڑوسی | 224 |
مساکین کےحقوق | 226 |
اہل مغرب اورانسانی حقوق | 231 |
باب :8 | |
تعلیمی تربیت | |
علم کی اہمیت | 234 |
استاد کےادب واحترام | 235 |
طلب علم کےآداب | 240 |
استاد کی بددعا | 242 |
عصری تعلیم اوراس کے نتائج | 242 |
عربی مدارس اوران کاکردار | 246 |
باب ،9 | |
اولاد میں بگاڑ،اسباب اورعلاج | |
غریبی اورمفلسی | 251 |
فضول خرچی | 253 |
بخیلی اورکنجوسی | 256 |
غلط صحبت | 258 |
بےجالاڈوپیار | 261 |
ایک لڑکی کےانحراف کاعبرت آموز واقعہ | 263 |
یتیمی | 264 |
یتیمی دوطرح کی ہوتی ہے | 265 |
ماں کی جانب سے یتیم | 265 |
طلاق | 269 |
طلاق کابدعی طریقہ | 273 |
اولاد پر طلاق کےاثرات | 276 |
والدین کی لڑائی اورجھگڑا | 277 |
باپ کی بدسلوکی | 282 |
خاتمہ | 284 |