تزک بابری

تزک بابری

 

مصنف : محمد ظہیر الدین بابر

 

صفحات: 474

 

مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک محمد ظہیر الدین بابر  بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب میں محمد ظہیر الدین بابر کے مکمل حالات ‘ ان کے کارہائے نمایاں اور خدمات  بیان کی گئیں ہیں اور ان کی یہ خود نوشت سوانح عمری دنیا کے ان بیش قیمت صحائف میں سے ہے جو ہمیشہ ادبی حلقوں میں روشن ومنور رہیں گے۔ اس کتاب کا شمار دنیا کے بہترین علمی اور تاریخی سرمایہ میں کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب تصنع اور مبالغہ سے پاک ہے‘ عبارت نہایت صاف شستہ اور بے حد دلچسپ ہے۔ مصنف کے ہم عصروں اور ہم وطنوں  کی تصویریں  اس کی تصنیف میں آئینہ کی طرح صاف نظر آتی ہیں‘ ان کا طرز بودوباش‘ ان کے اخلاق وعادات‘ ان کا تمدن ومعاشرت اس خوبی سے پیش کیے گئے ہیں کہ نظر کے سامنے تصویر کھنچ جاتی ہے۔ مزید اس کتاب میں لوگوں کی شکل وشبیہ‘ لباس‘ اشغال وعادات بڑی تفصیل سے بیان کی ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ تزکِ بابری ‘‘محمد ظہیر الدین بابر کی تصنیف کردہ اور مرزا نصیر الدین حیدر کی مترجم کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
بابرنامہ 15
ملک فرغانہ کابیان 25
اندجان 26
اوش 26
اسفرہ 28
خجند 28
سحیون 29
کاشان 29
سلطان محمودخان اورسلطان احمدمرزاکی چڑھائی اورعمرشیخ مرزاکی وفات899ء 31
ان کی ولادت نسب اورحکومت فرغانہ کاسبب 31
ان کاحلیہ اوروضع 31
اخلاق واطوار 32
ان کی لڑائیاں 33
ملک مقبوضہ 33
اولاد 33
بیویاں اوحرمیں 34
یونس خاں کاحال 35
یونس خان کی اولاد 36
دوسری بیوی 38
حرمیں 38
امراء 38
ایک اور 39
ایک اورامیر 39
ایک امیر 40
ایک اور 40
899ہجری کےواقعات
تخت نشینی کابیان 42
سلطان احمدمرزاکاحملہ 42
سلطان احمدمرزاکی واپسی کےاسباب 43
سلطان محمودخاں کاحملہ 43
ابوبکرکاشغری کاحملہ 44
عمرشیخ مرزاکی فاتحہ ملک کاانتظام 44
سلطان احمدمرزاکاانتقال 44
مرزاکی ولادت اورحسب نسب 45
حلیہ اوروضع 45
اخلاق واطوار 45
اس کی لڑائیاں 46
ممالک مقبوضہ 46
اس کی اولاد 46
بیویاں اورحرمی 47
امراء 48
سلطان محمودمیرزاکوامراءکابلاناملک محمدمرزاکاباغی ہوکرناکام ہونااورسلطان محمودمیرزاکا بادشاہ ہونا 51
900ہجری کےواقعات
حسن یعقوب کاباغی ہونا بھاگنااورمرنا 52
اتفااختیارکرنا 53
سلطان محمودمرزاکامرنا 54
صورت سیرت 54
لڑائیاں 54
ممالک محروسہ 55
اولاد 55
بیویاں حرمیں 56
مرزاکےامراء 57
باعیسغرمرزابادشاہ سمرقندہواخسروشاہ نگاگیل 58
ابراہیم سارہ کی بغاوت اوربابربادشاہ کی چڑھائی 59
قوم چکرک سےمحصول لینا 61

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment