تحفہ منکرین حدیث
مصنف : ابو واقد طاہر احمد
صفحات: 51
ہر دور میں دشمنانِ اسلام نے اسلام کے خلاف بڑی گہری سازشیں کیں کسی نے اللہ کا انکار کیا، کسی نے انیباء و رسل کا انکار کیا اور کسی آسمانی کتابوں کا انکار کیا، لیکن ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے دشمنان اسلام کی سازشوں کو نا کام کیا کیونکہ اللہ نعالیٰ نے دین اسلام کو بھیجا ہی ادیان باطلہ پر غالب کرنے کے لئےہے۔لہذا اس دور میں بھی دشمنان اسلام نے قرآن مجید کا انکارایسے اندازمیں کیا ، وہ اس طرح کہ انہوں نے ایسی چیز کا انکار کیا ہے جس کے بغیرقرآن سمجھنا نا ممکن ہے اور وہ ہے رسول اکرم ﷺ کی احادیث مبارکہ کیونکہ جب احادیث کا انکار ہو گیا تو شریعت کی باقی چیزوں کا انکار خود بخود ہو جائے گا۔اور اللہ نے تعالیٰ کے فضل کرم سے منکرین حدیث کی کوششوں کو نا کام بنانے کے لئے علماء و محدثین نے محنتیں کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تحفہ منکرین حدیث‘‘ابو واقد طاہر احمد کی بہت عمدہ کاوش ہے ۔ جس میں منکرین حدیث کے اعتراضات کا ازالہ کرتے ہوئے اس کتاب کو تین حصّوں میں منقسم کیا ہے ۔پہلا حصہ ’’حدیث وحی الٰہی ہے ‘‘ پر مشتمل ،دوسرا حصہ ’’حفاظت حدیث‘‘کے بیان میں اور تیسرا حصہ ’’اعتراضات کے جوابات ‘‘ میں ہے ۔لہذا اس کتاب کا مطالعہ کرنے سے حدیث کی معرفت اور آپﷺسے محبت پیدا ہو گی۔ یہ تصنیف منکرین حدیث کے شکوک شبہات کو دور کرنے کے لیے اور منکرین حدیث کے لیے کھلی تلوار ہے – پر فتن دور میں اپنے آپ کو ذہنی انتشار سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ انتہائی ضروری ہےاللہ رب العزت ابو واقد طاہر احمد کی کاوش کو قبول فرمائے اور صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 5 |
تمہید | 9 |
پہلاحصہ’حدیث وحی الہیٰ ہے | 11 |
وماكان لبشران يكلمه الله | 12 |
وماجعلناالقبلة التى كت عليها | 14 |
وعلى الثلاثة الذين خلفوا | 15 |
ولقداتيناك سبعامن المثانى | 16 |
والسارق والسارقة فاقطعوايديهما | 16 |
عبس وتولى ان جآءءالاعمى | 16 |
ماقطعتم من لينة | 17 |
واذاسرالنبى الى بعض ازواجه حديثا | 17 |
وانزل الله عليك الكتب والحكمة | 18 |
ان عدة الشهورعندالله | |
كتاب الله مراد كيا | 19 |
حافظ على الصلوات والصلاة الوسطى | 22 |
ياايهاالذين امنواذاقمتم الى الصلوة | 23 |
کیاقرآن میں ہرچیزکابیان ہے؟ | 24 |
دوسراحصہ حفاظت حدیث | 26 |
حفاظت حدیث تعلیم اورعمل کےذریعے | 26 |
قبیلہ عبدالقیس کونبی ﷺ کاحکم | 27 |
ابوعبیدہ بن جراح کویمن بھیجنا | 27 |
ضمام بن ثعلبہ کانبی ﷺ کےپاس آنا | 28 |
عبداللہ بن مسعودؓہرجمعرات کووعظ ونصیحت کرتےتھے | 28 |
لیبلغ الشاہد الغائب | 29 |
نبیﷺ اپنی بات کوتین دفعہ دہراتےتھے | 29 |
نبیﷺ خواتین کوبھی دینی مسائل سمجھاتےتھے | 29 |
حفاظت حدیث کتابت کےذریعہ | 30 |
لاتکتبواعنی غیرالقرآن | 30 |
نبیﷺنےکتاب الصدقہ تحریرکروائی | 33 |
عبداللہ بن عمروبن العاصؓ کی کتاب | 33 |
نبیﷺ نےدیت کےمسائل تحریرکروائے | 33 |
ابن شہاب ؓکی کتاب | 34 |
حضرت علیؓ کی کتاب | 34 |
تیسراحصہ اعتراضات کےجوابات | 35 |
جب میری کوئی حدیث بیان کی جائےتواسے قرآن پرییش کرو | 35 |
خولۃ بنت حکیم نےخودکورسول اللہﷺ پرییش کیا | 36 |
ساتویں آسمان کےاوپرایک سمندرہے | 37 |
نکاح کےوقت عائشہ ؓ کی عمرچھ سال تھی | 38 |
عائشہؓ نےابوسلمہ کو غسل کرکےدکھایا | 40 |
نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے | 41 |
عائشہ ؓسےنبی ﷺ کاحیض کی حالت میں اختلاط کرنا | 42 |
جب اذان دی جاتی ہےتوشیطان گوزتاہوابھاگ جاتاہے | 43 |
جودین اسلام چھوڑدےاسے قتل کردو | 44 |
حدیث معراج پراعتراض | 45 |