تحفہ نحو

تحفہ نحو

 

مصنف : محمد محی الدین عبد الحمید

 

صفحات: 153

 

علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تحفۂ نحو‘‘آٹھویں صدی ہجری کے ایک معروف نحوی ابو عبداللہ محمد بن محمد داؤد الصنہاجی معروف ابن آجروم کے اصول نحو پر مشتمل رسالہ مقدمہ آجرومیہ کی مفصل اور عمدہ ترین شرح ہے یہ عربی شرح محمد محی الدین عبد الحمید کی تصنیف ہے اہل عرب میں یہ کتاب بڑی مشہور اور معروف ہےاور لوگوں کے ہاں اسے مقبولیت حاصل ہے۔پاک وہند کے اکثر مدارس دینیہ میں شامل نصاب ہے۔کتاب ہذا اسی عربی شرح کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ ترجمہ ابو اسعد محمد صدیق (مدرس) جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد نے اس کتاب کو وفاق المدارس االسلفیہ کی نصاب کمیٹی کی طرف سے وفاق المدارس کے نصاب میں شامل کیے جانے پر کیا ہے تاکہ طلبہ وطالبات اس کتاب سے کماحقہ صحیح طرح مستفید ہوسکیں۔ اللہ تعالیٰ مترجم اور ناشرین کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
یاءکافتحہ سے نا ئب  ہونا 39
حذف نون کی نیا بت  فتحہ سے 40
جر کی علا مت 41
کسرہ اور ا س کے مقامات 41
یا ء کا کسرہ سے نا ئب ہونا 42
فتحہ کا کسرہ سے نا ئب  ہونا 43
جزم کی دو علا متیں 46
سکون کا  مقام 46
حذف کے مقا مات 47
معرب  کی ا قسام 48
معرب با الحرکات میں  اصل کیا ہے 50
جن کا اعراب حروف کے ساتھ  ہوتا  ہے 53
جمع مذکر  سالم   کا اعراب 55
اسما ء خمسہ کا اعرا ب 56
افعال خمسہ کا اعراب 57
فعل کے احکام 58
مضا رع کے نا صب 61
مضا رع کے جازم 65
نر فو عات کی تعداد مع امثلہ  69
تدریب (تر کیبی مشق) 71
فا عل کا بیان 71
فا عل کی اقسام  اور فا عل ظاہر کی انو اع 73
باعل مضمر کی انواع 75
تد ریب 77
نا ئب فا عل 78
حذف  فا عل کے بعد فعل میں تبدیلی 79
نا ئب فا عل کی اقسام 79
تد ریب 80
مبتد ا اور خبر 81
مبتد اکی دو اقسمیں  : ظاہر اور مظمر 82
خبر کی اقسام 83
تد ریب 85
مبتد ا اور خبر کے نو اسخ 86
کان اور اس کے نظا ئر 87
ان اخواتھا 90
ظن اخواتھا 91
تدیب 92
نعت 94
معر فہ اور اس کی اقسام 96
نکر ہ 98
تدریب 99
حرو ف عطف 100
عطف کا بیان 110
عطف نسق 101
حروف عطف کا حکم 103
تد ریب 104
تا کید اس کی انو اع  اور حکم 105
تا کید معنوی  کے الفاظ 106
تدریب 108
بد ل اور اس کے احکام 108
بد ل کی انوا ع 110
منصو  بات مع امثلہ 111
مفعول بہ 113
مفعول بہ کی اقسام 114
مصدر 117
مفعو ل مطلق  کی انو اع 118
ظر ف زما ن اور مکان 119
ظرف مکان 121
حال 123
حال اور ز والحال  کی شرو ط 124
تمیز 127
تمیز کی شروط 129
تدریب 130
استثنا ء کا بیان 130
الا کے مستثنیٰ کا حکم 131
غیر و اخواتھا  کے ساتھ مستثنیٰ 133
عدا واخواتھا کا مستثنیٰ 134
لا کو ان جیسا عمل دینے کی شروط 135
لا کا تکر ار 136
منادی 137
مفعول لہ 140
مفعول معہ  141
کان کی خبر اور ان کا  اسم 143
اسما ء مجرو رات  کا بیا ن 144
حرف کے ساتھ مجرور 145
مجرو بالا ضافتہ 147
فہر س 149

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment