تحفہ اصلاحی

تحفہ اصلاحی

 

مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد

 

صفحات: 140

 

مولانا امین احسن اصلاحی﷫ نے  اپنی تفسیر “تدبر قرآن ” کے علاوہ اصول تفسیر میں” مبادی تدبر قرآن “اور اصول حدیث میں “مبادی تدبر حدیث” بھی لکھی ہیں۔جن میں انہوں نے اسلاف سے ہٹ کر چند منفرد اصول بیان کئے ہیں۔چنانچہ مولف کتاب ہذا  ڈاکٹر مفتی  عبد الواحد﷫نے   مولانا امین احسن اصلاحی ﷫کی ان دونوں کتب کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا اور اپنے اس جائزے کو اپنی کتاب “ڈاکٹر اسرار احمد﷫ کے افکار ونظریات تنقید  کی میزان میں”کے ساتھ ہی شائع کر دیا ہے۔کیونکہ ڈاکٹر اسرار احمد﷫ نے  اپنے چار منبع فہم قرآن میں سے ایک مولانا حمید الدین فراہی﷫ اور مولانا امین احسن اصلاحی ﷫کو شمار کیا تھا۔بعد میں وہ جائزہ کچھ اضافوں کے ساتھ مضمون کی شکل میں جامعہ مدنیہ کے رسالہ انوار مدینہ میں قسط وار شائع ہوا۔اب  کے بار مولف﷫ نے اس کی نظر ثانی کرتے ہوئے اسے دوبارہ کتابی شکل میں شائع کردیا ہے ،تاکہ مولانا امین احسن اصلاحی﷫ کے شاگردان رشید اس کتاب کا سنجیدگی سے مطالعہ کریں اور اپنے افکار ونظریات پر نظر ثانی کریں۔مولانا امین احسن اصلاحی﷫ تو دنیا میں نہیں رہے ،لیکن ان کے شاگردوں کو تو اصلاح احوال کی گنجائش حاصل ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کو اصلاح احوال کا ذریعہ بنا دے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پہلا باب اجماع امت کی مخالفت 3
پہلی مثال شادی شدہ زانی کے لیے رجم کے حد ہونے سے انکار 3
دوسری مثال قراءت کی مختلف نوعیتوں کا انکار 22
دوسرا باب اصلاحی صاحب کے اصول حدیث و سنت 39
حدیث و سنت مترادف ہیں یا نہیں 39
حدیث اور خبر 45
حدیث متواتر کے وجود کے بارے میں غلط نظریہ 52
الکفایہ کی عبارت میں اصلاحی صاحب کی تلبیسات 64
انکار حدیث کا ایک بہانہ 80
اصلاحی صاحب کی حدیث دشمنی کی تائید 102
تیسرا باب اصلاحی صاحب کے اصول تفسیر 118
اصلاحی صاحب کا طریق تفسیر 118
اصلاحی صاحب کے طریق تفسیر کی وجہ 121
اصلاحی صاحب کے طریقہ تفسیر و تدبر میں حیدث کے مقام کی مزید تفصیل 126
اصلاحی صاحب کی عبادات میں تعارض 129
اصلاحی صاحب کے طریقہ تفسیر و تدبر پر ایک نظر 131

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment