تحفہ حنفیہ بجواب تحفہ اہل حدیث

تحفہ حنفیہ بجواب تحفہ اہل حدیث

 

مصنف : ابو صہیب محمد داؤدارشد

 

صفحات: 536

 

یہ کتاب دیوبندی عالم اسماعیل جھنگوی کی کتاب “تحفہ اہلحدیث” کے جواب میں تحریر کی گئی لاجواب تصنیف ہے۔ اسلام کو کتاب و سنت ہی میں منحصر سمجھنےوالوں ، اقوال ائمہ کو کتاب و سنت کی میزان میں پیش  کر کے موافق کو قبول اور مخالف کو رد کر دینے والوں کو گمراہ اور باطل باور کرانا ناممکن ہے۔ اسی لئے اس طائفہ منصورہ کے خلاف خوب جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر کے لوگوں کو اس جماعت حقہ سے بد ظن کرنے اورنفرت دلانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ کتنی ہی مثالیں موجود ہیں کہ کتاب و سنت کی حامل جماعت کی طرف ایسے ایسے غلط مسائل منسوب کئے جاتے رہے جن سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں۔ اور ستم بالائے ستم یہ بھی کہ علماء کی طرف سے ان منسوب کردہ جھوٹے مسائل سے علی الاعلان برات کے اظہار کے باوجود جھوٹ ہی کو بار بار دہرایا جاتا رہا۔ تاکہ یک طرفہ لٹریچر کا مطالعہ کرنے والوں کے دلوں میں یہ جھوٹ خوب پختہ ہو جائیں۔  تحفہ اہلحدیث نامی کتاب  بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اپنے جھوٹ پر شاید دیوبندی مصنف بھی مطمئن نہیں تھے اسی لئے انہوں نے اپنا نام تک مجہول رکھا ہے۔ اور 96 صفحات کی مختصر کتاب میں انہوں نے رسول اللہ ﷺ پر دو جھوٹ باندھے ہیں۔ تفصیل زیر تبصرہ کتاب ہی میں ملاحظہ فرمائیں۔ جس میں فاضل مصنف نے جھنگوی صاحب کی طرف سے پیش کی جانےوالی جملہ خرافات اور کذبات کا خوب علمی و تحقیقی محاسبہ کیا ہے۔ اندھی تقلید کی بجائے تحقیق سے صراط مستقیم کی تلاش رکھنے والوں کیلئے یہ کتاب یقیناً ایک نادر تحفہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مضامین
تقریظ از مبشر احمد ربانی صاحب
افتتاحیہ از شیخ الحدیث والتفسیر محمد یحیی گوندلوی صاحب
عرض مؤلف
حصہ اؤل 34
فصل اول 34
وضع احادیث کے اسباب 34
امام قرطبی کا قول 34
مولانا عبدالحی لکھنوی کا قول 34
مولانا محمود حسن دیوبندی کی قرآن میں تحریف 35
مدیر تجلی کا اس پر تبصرہ 36
مولوی محمد امین صفدر اوکاڑوی کی قرآن میں تحریف 36
دیوبندیوں کی کتب احادیث میں تحریف 37
ابو داؤد میں پہلی تحریف 37
ابو داؤد میں دوسری تحریف 39
ابو داؤد میں تیسری تحریف 40
مصنف ابن ابی شیبہ میں تحریف 41
مسند حمیدی میں تحریف 42
ابن ماجہ میں تحریف 44
مسند ابو عوانہ میں تحریف 46
صحیح مسلم میں تحریف 48
مستدرک حاکم میں تحریف 50
مسند احمد میں تحریف 51
فصل دوم
الفاظ نبوی میں حک و اضافہ کی مثالیں 53
صاحب ہدایہ کا باطل طوفان دس عدد مثالیں 53
اکابر احناف صاحب ہدایہ کے نقش قدم پر پانچ مثالیں 58
فصل سوم
حنفیت کی تائید میں وضع احادیث (پندرہ مثالیں) 64
مؤلف تحفہ اہل حدیث کی دو وضع کردہ روایات 66
فصل چہارم
دیوبندیوں کا مکروہ چہرہ 76
ان احادیث کی نشان دہی جن کے آدھے حصے مانتے ہیں لیکن آدھے کے منکر ہیں 76
کتے کا جھوٹا برتن 77
حرم اشیاء سے علاج 77
کٹھے ڈکار کا مسئلہ 80
قے سے روزہ ٹوٹنے کا مسئلہ 81
استنجاء میں ڈھیلے کا مسنون عدد 82
جوتے سمیت نماز پڑھنے کا مسئلہ 84
مسجد میں قضاء کا مسئلہ 85
اعتراف بھی انکار بھی 86
مکروہ اوقات میں مردہ دفن کرنا 87
دوہری تکبیر 88
مسئلہ رفع الیدین 89
ثناء کا بلند پڑھنا 89
نماز میں پیدل چلنا 90
نماز کی آخری دو رکعتوں میں قراءت 91
امام کی تسمیع و تمحید کہنے کامثال 93
تعدیل ارکان کی مثال 94
عداوت اہل حدیث میں حدیث رسول کا انکار 96
نماز وتر کی تعداد رکعات 97
نماز وتر میں مسنون قراء ة 98
قجر کی سنتیں پڑھ کر کلام کرنا 99
قضاء نماز پڑھنے کا مسئلہ 100
سنتوں کی قضاء 102
حیلہ نماز کا رد اور کفارہ نماز کی تردید 103
سفر کی حالت میں سنتیں پڑھنا 104
نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ 105
فصل پنجم
دیوبندی اہل سنت سے خاردج ہیں 106
جوتی کا عبادت کرنا اور فرقہ دیوبند 106
غیر اللہ سے استعانت اور فرقہ دیوبند 106
مسئلہ علم غیب اور فرقہ دیوبند 106
دیوبندی تحریف قرآن کے قائل ہیں 108
دیوبندی ختم نبوت کے منکر ہیں 108
دیوبندی اور وضع احادیث 108
دیوبندی احادیث کے منکر ہیں 108
دیوبندی سنت کا مذاق اڑاتے ہیں 108
دیوبندی اور مسئلہ ایمان 109
حصہ دوم
فصل اؤل
ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا 116
جھنگوی نے ابتداء ہی جھوٹ سے کی 116
جھنگوی کا اعتراف حقیقت کے ساتھ باطل کا بھی اعلان 117
ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے مرفوع احادیث 118
جھنگوی صاحب کا اعتراض 119
صحیح بخاری پر اعتراضات اور ان کے جوابات 120
سینہ پر ہاتھ باندھنا 122
پاؤں کو کشادہ کرنا 123
نماز میں قیام کی کیفیت 123
اذان کے کلمات 123
رکعات نماز 124
نماز کے فرائض و واجبات اور مکروہات 125
نماز عید کا طریقہ 126
بیٹھ کر پیشاب کرنا 127
جہادی تنظیم کے جھنڈے پر علامات 128
دو ہاتھ سے مصافحہ کرنے کی لیل 129
فصل دوم
ننگے سرنماز ادا کرنے کا بیان 137
سنت کی تعریف 137
اس پر کا اعتراض اور اس کا جواب 140
ننگے سر نماز ادا کرنے کا ثبوت 145
جھنگوی کا رسول اللہ پر افتراء 147
کیا ننگےسر نماز نہیں ہوتی ؟ 148
علمائے اہل حدیث کی تحقیق 149
اہل تقلید سے ایک سوال 150
آخر ماخوشی کیوں ہے؟ 150

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment