تحفۃ الہند مع تکملہ و رسالہ کتھا سلوئی
مصنف : عبید اللہ نو مسلم مالیر کوٹلوی
صفحات: 308
ہر مسلمان کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ مومن اور مشرک کے درمیان حد فاصل کلمہ توحید لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔شریعت اسلامیہ اسی کلمہ توحید کی تشریح اور تفسیر ہے۔اللہ تعالی نے جہاں کچھ اعمال کو بجا لانے کا حکم دیا ہے ،وہاں کچھ ایسے افعال اور عقائد کا بھی تذکرہ فرمایا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی عمل بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہوتا ہے۔اللہ تعالی نے جن امور سے منع فرمایا ہے ،ان کی تفصیلات قرآن مجید میں ،اور نبی کریم نے جن امور سے منع فرمایا ہے ان کی تفصیلات احادیث نبویہ میں موجود ہیں۔عقیدے کے بعض مسائل ایسے ہیں جو نبی کریم اور مشرکین مکہ کے درمیان متنازعہ فیہ تھے۔اور یہ ایسے اصولی مسائل ہیں جن کا ہر مسلمان کے علم میں آنا انتہائی ضروری ہے ،کیونکہ ان میں اور اسلامی تعلیمات میں مشرق ومغرب کی دوری ہے۔ان کا اسلام کے ساتھ دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” تحفۃ الہند مع تکملہ ورسالہ کتھاسلوئی”محترم مولانا عبید اللہ نو مسلم مالیر کوٹلوی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ان تمام مسائل کو جمع فرما دیا ہے جن کو جاننا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے،تاکہ ہر مسلمان ان سے آگاہ ہوجائے اور اپنے ایمان کو محفوظ رکھ سکے۔مولف پہلے ہندو تھے۔اللہ تعالی نے انہیں اسلام کی طرف راہنمائی کی اور وہ مشرف باسلام ہو گئے۔اس کتاب میں انہوں نے جہاں اسلامی عقائد کو بیان کیا ہے وہیں آخر میں رسالہ کتھاسلوئی کے نام سے ہندو مذہب کی خامیاں بھی بیان کی ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
باب اول عقائد | 7 |
عقیدہ توحید | 13 |
فرشتے | 32 |
کتابیں | 44 |
انبیاء | 50 |
قیامت | 85 |
معبود | 92 |
اختلاف مذاہب | 125 |
دعوت و تبلیغ | 135 |
باب دوم | 155 |
عبادات | 155 |
نماز | 162 |
روزہ | 167 |
صدقہ | 169 |
حج | 170 |
ایصال ثواب | 175 |
باب سوم معاملات | 180 |
نکاح | 184 |
حلال و حرام | 190 |
سلام کہنا | 192 |
کاموں کا شروع | 194 |
شرافت و رذالت | 195 |
عدالت و انصاف | 201 |
باب چہارم | 202 |
ہندؤوں کے جوابات | 204 |
خاتمہ | 223 |
تکمہ | 262 |
کتھا سلوئی | 298 |