توضیح القرآن تفسیر سورہ المائدہ
مصنف : حافظ عبد الوہاب روپڑی
صفحات: 323
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور بعض مفسرین نے بعض سورتوں کی الگ الگ تفسیر اور ان کے مفاہیم ومطالب سمجھا نے کےلیے بھی کتب تصنیف کی ہیں جیسے معوذتین ،سورہ اخلاص، سورۂ فاتحہ ،سورۂ یوسف ،سورۂ کہف، سورۂ ملک وغیرہ کی الگ الگ تفاسیر قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’توضیح الفرقان تفسیر سورۃ المائدۃ ‘‘ مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی﷾ کی کاوش ہے ۔ اس میں الفاظ کے معانی آیات کے شان نزول اور تفسیر ی مطالب حسب ترتیب قلم بند کیے گئے ہیں ، بڑی سہل الفہم اور علمی فوائد اور تفسیری نکات پر مشتمل ہے ۔اسلوب سہل انگیز اور دل نشیں ہے اور استنباط احکام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ مصنف کتاب ہذا حافظ عبدالوہاب روپڑی صاحب روپڑی خاندان کے چشم وچراغ ہیں ۔ موصوف نے دینی تعلیم جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور سے حاصل کی پھر جامعہ ام القریٰ تشریف گے اور وہاں سے سند فراغت حاصل کر کے وطن واپس تشریف لائے اور عبد اللہ محدث روپڑی کی قائم کردہ درس گاہ جامعہ اہل حدیث چوک دالگراں میں تدریسی خدمات انجام دینے کے علاوہ دعوتی وتصنیفی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں ۔موصوف صاحب قلم اور اچھے خطیب بھی ہیں ۔ ان کے زیر اہتمام محدث روپڑی اکیڈمی بھی قائم ہے جس کی طرف سے محدث روپڑی کی بعض علمی اور تحقیقی کتب اور سلطان المناظرین حافظ عبد القادر روپڑی کے مناظرات بنام میزان المناظرہ اور خطبات طبع ہوچکے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی دعوتی و تبلیغی، تدریسی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اورتفسیری سلسلہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانےکی توفیق عطافرمائے ( آمین )
عناوین | صفحہ نمبر | |
انتساب | 11 | |
عرض ناشر | 12 | |
تقریظ | 13 | |
تقریظ | 17 | |
پیش لفظ | 19 | |
مقدمہ | 24 | |
تاریخ نزول | 29 | |
وجہ تسمیہ | 29 | |
اسماء سورۂ مائدہ | 29 | |
سورت کےمحتویات | 30 | |
آیت نمبر1 کی وضاحت | 31 | |
آیت مبارکہ سےماخوذ ہونے والے احکام | 34 | |
آیت 2 کی وضاحت | 34 | |
آیت 21 کا شان نزول | 35 | |
اشعار رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے | 37 | |
دوران حج تجارت | 38 | |
آیت مبارکہ سےاخذ ہونے والےمسائل | 39 | |
تکمیل دین اور عمر فاروق کا رونا | 49 | |
حرام اشیاء کا حلال ہونا | 50 | |
آیت مبارکہ سے اخذ ہونے والےمسائل | 51 | |
شان نزول | 53 | |
ما قبل سے مناسبت | 53 | |
آیت مبارکہ سےاخذ ہونے والے احکام | 55 | |
مشرکہ عورت سے نکاح | 59 | |
آیت مبارکہ سےاخذ ہونے والے مسائل | 60 | |
ماقبل سے مناسبت | 62 | |
شان نزول | 62 | |
وضو کے لیے نیت | 65 | |
خلال | 67 | |
مسح | 67 | |
چہرہ کی تعریف | 68 | |
وضو کی فضیلت | 69 | |
جنابت کےاسباب | 70 | |
غسل کب واجب ہوتا ہے ؟ | 70 | |
غسل کب مسنون ہوتا ہے ؟ | 71 | |
غسل جنابت کا طریقہ | 71 | |
تیمم کن حالتوں میں جائز ہے ؟ | 72 | |
تیمم کا طریقہ | 72 | |
نواقض تیمم | 72 | |
تیمم نعمت باری تعالیٰ ہے | 73 | |
آیت مبارکہ سےاخذ ہونے والے مسائل | 74 | |
آیت سے جو مسائل ثابت ہوتے ہیں | 76 | |
شہادت کی تعریف | 78 | |
آیت سے اخذ ہونے والے مسائل | 79 | |
شان نزول | 81 | |
آیت سے جومسائل ثابت ہوتے ہیں | 82 | |
ماقبل سے مناسبت | 84 | |
بنی اسرائیل کےقبائل اور نقباء | 85 | |
آیت کریمہ سے اخذ ہونے والے مسائل | 86 | |
تحریف کی اقسام | 89 | |
آیات سے جومسائل اخذ ہوتے ہیں | 90 | |
آیات مبارکہ کی ماقبل سےمناسبت | 92 | |
رسول اللہﷺکی صفات | 92 | |
آیات سے اخذ ہونےوالے مسائل | 95 | |
ما قبل سے مناسبت | 96 | |
عیسیٰ کاعاجز ہونا | 97 | |
آیت سے اخذ ہونے والے مسائل | 98 | |
آیت 18کا شان نزول | 99 | |
آیت سے جو مسائل اخذ ہوتےہیں | 101 | |
آیت 19 کا شان نزول | 102 | |
شمسی و قمری سال کےبارے اقوال | 103 | |
آیت سے جو مسائل اخذ ہوتے ہیں | 105 | |
ماقبل سے مناسبت | 106 | |
تین انعام | 107 | |
آیت سے اخذ ہونے والے مسائل | 111 | |
موسیٰ کی بد دعا | 112 | |
دعا کی قبولیت | 112 | |
وادی تیہ میں بنی اسرائیل پر انعامات الہٰی | 113 | |
موسیٰ کی وفات | 113 | |
آیت 25، 26سےاخذ ہونے والےمسائل | 114 | |
آیات کی ماقبل سے مناسبت | 115 | |
ہابیل اور قابیل کا واقعہ | 116 | |
متقی کی تعریف | 117 | |
ہابیل کی تین نصیحتیں | 118 | |
ہر قتل میں قابیل کی شراکت | 119 | |
مقام قتل | 119 | |
آیات سے جو مسائل اخذ ہوتے ہیں | 120 | |
قتل عمد کبیرہ گناہوں سے ہے | 122 | |
قتل نا حق سے رک جانا اجر عظیم کا باعث | 122 | |
اچھے یا برے طریقےکےموجد کا بیان | 123 | |
آیت 32سےثابت ہونےوالے مسائل | 124 | |
ماقبل سے مناسبت | 126 | |
آیت 33، 34 کا شان نزول | 126 | |
محاربین (فساد کرنےو الے) کون ہیں ؟ | 127 | |
محاربین کی سزا | 127 | |
دنیاوی سزا | 127 | |
آخرت میں سزا | 128 | |
آیات سے اخذ شدہ مسائل | 129 | |
ماقبل سے مناسبت | 131 | |
وسیلہ کامفہوم | 131 | |
جہاد کا معنی | 132 | |
آیات سےاخذ ہونےوالے مسائل | 133 | |
ماقبل سے مناسبت | 134 | |
چوری کی تعریف | 135 | |
سرقہ کی اقسام | 135 | |
قطع ید کا طریقہ | 135 | |
حد کی شروط | 135 | |
چوری کا نصاب | 136 | |
آیات سے جومسائل ثابت ہوتے ہیں | 138 | |
آیت کی ماقبل سےمناسبت | 140 | |
آیت 41کا شان نزول | 140 | |
یہود کی خصلت بد | 141 | |
آیت مبارکہ سےثابت ہونے والے مسائل | 143 | |
یہودیوں کی صفات | 145 | |
رشوت کی تعریف | 145 | |
یہودیوں کےبارے میں فیصلے کا اختیار | 146 | |
آیات سےجومسائل ثابت ہوتے ہیں | 147 | |
ماقبل سے مناسبت | 149 | |
فیصلہ کرتے وقت حکام کے لیے ضروری ہدایات | 150 | |
زخم کاقصاص کب لیا جائے | 152 | |
معاف کر دینے کی فضیلت | 152 | |
ظلم کی تعریف | 153 | |
آیات سےجو مسائل اخذ ہوتے ہیں | 153 | |
کلام الہٰی میں ناسخ اور منسوخ کی بحث | 156 | |
اصلی انجیل پر ترک عمل کے اسباب | 157 | |
آیات سے اخذ شدہ مسائل | 157 | |
شریعت سابقہ کی منسوخی کی وجوہات | 160 | |
جاہلیت کی تعریف | 163 | |
آیات سے جو مسائل اخذ ہوتےہیں | 164 | |
آیت 51تا 53کا شان نزول | 166 | |
اختلاف اور اس کا حل | 167 | |
آیات سے جومسائل اخذ ہوتےہیں | 169 | |
آیات کی ماقبل سےمناسبت | 170 | |
ارتدار کی تعریف | 170 | |
عہد نبوی میں مرتد ہونےوالے قبائل | 171 | |
پہلا قبیلہ(بنو مذحج) | 171 | |
دوسرا قبیلہ( بنو حنیفہ ) | 171 | |
مسیلمہ کذاب کی دربار رسالت میں حاضری | 172 | |
تیسرا قبیلہ( بنو اسد) | 173 | |
عہد صدیقی میں مرتد ہونیوالے قبائل | 174 | |
صدیق اکبر کی اسلام پر جان نثاری | 174 | |
عہد فاروقی میں فتنہ ارتداد | 175 | |
مرتد کی سزا | 175 | |
ولائے ایمانی | 177 | |
آیات سے جو مسائل اخذ ہوتے ہیں | 178 | |
آیت57تا 59 کا شان نزول | 179 | |
آیات کی ماقبل آیات سے مناسبت | 180 | |
خلاف شریعت افعال پر خاموشی کی سزا | 181 | |
شعائر اسلام کااستہزا شیطانی صفت ہے | 182 | |
اذان کہنےوالے کی فضیلت | 183 | |
آیات جو مسائل اخذ ہوتے ہیں | 185 | |
یہودیوں پر اللہ کی ناراضگی | 187 | |
طاغوت کی تعریف | 188 | |
اہل کتاب کوعبد طاغوت کہنے کی وجہ | 188 | |
معاشرہ میں بگاڑ کی انتہا | 190 | |
برائی پر خاموشی کی سزا | 191 | |
اچھے معاشرے کی خصوصیات | 191 | |
علماء کےاقوال | 192 | |
آیات کی ماقبل سے مناسبت اور شان نزول | 194 | |
لفظ ’’ید‘‘ کا معنی | 195 | |
اعتراض اور اس کا جواب | 196 | |
یہود کے طبعی خصائص | 197 | |
اہل اسلام کے لیے لمحہ فکریہ | 197 | |
آیات سے جو مسائل ثابت ہوتےہیں | 199 |