تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد پنجم

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد پنجم

 

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

 

صفحات: 655

 

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔  نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے  ہر زمانے میں  کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو شریعت محمدیﷺ کو لوگوں تک پہنچاتے رہے اور مسلمانوں تک احادیث رسولﷺ کا گراں قدر سرمایہ پہنچانے کےلیے ائمہ حدیث نے بڑی محنتیں کیں اور بہت مشقت اُٹھا کر لمبے لمبے اسفار کیے ہیں اور کئی کتب حدیث کے کئی مجموعے مرتب کیے  جن میں سے ایک کتاب ’’صحیح مسلم‘‘ کے نام سے معروف ہے جس کی کئی شروح لکھی گئی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی  صحیح مسلم کی شرح پر مشتمل ہے جس میں  سب سے پہلے امام مسلم کے مقدمہ کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے‘ پھر اپنی کتاب کی احادیث کو انتہائی عمدہ اور مضامین کی ترتیب کے لحاظ سے لکھا ہے اور پھر سند کا ترجمہ کیا گیا ہے ‘ اگر کہیں اس میں کوئی اشکال ہو تو فوائد میں اس کو حل کیا ہے‘ متن کا مکمل ترجمہ کیا ہے اور لفظی ترجمہ کو نظر انداز نہیں کیا گیا‘ فوائد کے عنوان کے تحت حدیث کی مکمل تشریح کی ہے اور تشریح وتوضیح میں بہت طوالت سے گریز کر کے  فہم وتفہیم میں اگر کوئی اشکال ہو تو اس کو بھی حل کیا ہے‘ احادیث میں بیان کردہ احکام ومسائل کی ضروری توضیح وتفصیل بیان کر دی ہے‘ احکام ومسائل میں شہسوار ائمہ کی آراء کو بھی بیان کر کے راحج مؤقف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے‘ جن شارحین نے صحیح احادیث سے غلط مسائل  کے استنباط کی کوشش کی ہے ان کا مناسب انداز میں جواب دیتے ہوئے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ یہ کتاب ’’ تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ‘‘ مولانا عبد العزیز علوی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
خریدوفروخت 11
باب:بیع ملامسہ اوربیع منابذہ کاابطال 11
باب:بیع الحصاۃ اورجس بیع میں دھوکاہے باطل ہے 14
باب:حبلالحنبلہ کی کی بیع منع ہے 15
باب:بھائی کی بیع کےبعدبیع کرنااوراس کےنرخ کےبعدنرخ لگانادھوکہ دینےکےلیے بولی بڑھانااورتھنوں میں دودھ روکناناجائزہے 17
باب:تجارتی قافلہ کوآگےبڑھ کرملناناجائزہے 21
باب:شہری کابدوی کےلیے خریدوفروخت یافروخت کرناحرام ہے 23
باب:مصراۃ (جس کےتھنوں میں دودھ جمع کیاگیاہواس)کےبیچنےکاحکم 26
باب:خریداہواسامان قبضہ میں لینےسےپہلےبیچناجائزنہیں ہےیادرست نہیں ہے 28
باب:کھجورکاوہ ڈھیرجس کی مقدارمعلوم نہیں ہےاس کوکھجوروں کےعوض بیچناجائزنہیں ہے 37
باب:بائع اورمشتری کوخیارمجلس حاصل ہے 38
باب:بیع میں سچ بولنااورحقیقت حال بیان کردینا 42
باب:جوشخص سوداکرنےمیں دھوکاکھاجائے 44
توڑنےکی شرط لگائےبغیرپھلوں کی فصل تیاری سےپہلے(پکنےکی صلاحیت کےظہورسےپہلے)خریدنااوربیچناجائزنہیں ہے 45
باب:تازہ کھجوروں کوخشک کھجوروں کےعوض بیچناعرایاکےسواجائزنہیں 50
باب:پھل دارکھجورکادرخت بیچنا 61
باب:بیع محاقلہ ،مزابنہ،مخابرہ پکنےکی صلاحیت ظاہرہونےسےپہلےپھلوں کی بیع معاومتۃ یعنی سالوں کےلیے بیع یہ تمام بیوع منع ہے 65
باب:زمین کرایہ پردینا 69
باب:زمین اناج کےعوض بٹائی پردینا 82
باب:زمین سوناورچاندی کےعوض کیاپردینا 84
باب:بٹائی اورٹھیکہ کابیان 86
باب:زمین کاعطیہ 87
مساقات اورمزارعت 91
باب:مساقات اورمعاملہ پھل اورپیداوارکےحصہ پردینا 91
باب:شجرکاری اورکاشتکاری کی فضیلت 95
باب:قدرتی آفات سےپہنچنےوالےنقصان کاازالہ کرنا 99
باب:قرضہ چھوڑدیناپسندیدہ عمل ہےیاکچھ قرض معاف کردینابہتر ہے 102
باب:جس نےاپناسامان مشتری کےپاس پڑاہوپالیاجبکہ وہ یوالیہ ہوچکاہوتوہ اپناسامان واپس لےسکتاہے 109
باب:مالدارکاٹال مٹول کرناحرام ہےاورحوالہ کرنادرست ہےاگرقرض کاانتقال ،مالدار کی طرف ہوتواس انتقال اورحوالہ کوقبول کرناپسندیدہ ہے 114
باب،جنگلات کاضرورت سےزائدپانی ضرورت چرواہوں کوبیچنایان کو استعمال کرنےسےروکنامنع ہے 115
باب،سونےاورچاندی کی باہمی بیع ادھارجائزنہیں ہے 150
باب:ایساہارفروخت کرناجس میں پتھرکےنگینےاورسنا 152
باب:کھانےکی اشیاءکاتبادلہ یابیع برابربرابرہوگی 155
باب:سودکھانےاورکھلانےوالےپرلعنت بھیجنا 163
باب:حلال لینااورشبہ والی چیزوں کوچھوڑدینا 164
باب:اونٹ بیچ کراس پرسواری کااستثناءکرنا 164
باب:کوئی چیزادھارلےکاس سےبہتراداکرناآپ ﷺکافرمان ہے تم میں سےبہتر ہے و ہ جوقرض بہترطورپراداکرناہے 175
باب:جانورکےعوض اس جنس کاجانورکمی وبیشی کی صورت میں بیچناجائزہے 178
باب:سفراوحضرمیں رہن جائزہے 179
باب:سلم(رقم پہلےدینااورچیزکچھ مدت کےبعدلینا) 180
باب:غذائی چیزوں کاذخیرہ کرناناجائزہے 182
باب:بیع مین قسم اٹھاناناجائزہے 184
باب:شفعہ کابیان 185
باب:پڑوسی کی دیوارمیں لکڑی گاڑنا 187
باب:ظلم اورکسی کی زمین وغیروغصب کرناحرام ہے 188
باب:راستہ کےاختلاف کی صورت میں اس کی مقدار 192
کتاب الفرائض 195
باب:اہل حصص کوان کےحصےدےاورجوبچ جائےوہ سب سےقریبی مذکریعنی مردکوملےگا 196
باب:کلالہ (جس کانہ والدہواورنہ اولاد)یاوارث جونہ اصول سےہونہ فروغ ہے 198
باب:آخرمیں اترنےوالےآیت آیت کلالہ ہے 203
باب:میت کامال اس کےوارثوں کوملےگا 205
کتاب عطیات وصدقات 211
باب:انسان نےجوصدقہ کیاہےوہ جس پرصدقہ کیاہےاس سےخریدناناجائزہے 211
باب:صدقہ اورہبہ قبضہ میں دینےکےبعدواپس لیناحرام ہے مگروہ چیزجواپنی اولادکودی ہےاولادخواہ پوتاپرپوتاہی کیوں نہ ہو) 214
باب:ہبہ میں اولادمیں امتیازکرناجائزنہیں ہے 216
باب:عمری تاحیات ہبہ کرنا 223
کتاب الوصیہ 233
باب،ایک تہائی کےبارےمیں وصیت کرنا 236
صدقات کےثواب کامیت تک پہنچنا 242
انسان کی وفات کےبعدوثواب اس کو ملتاہے 244
وقف 245
اس کاوصیت نہ کرناجس کےپاس لائق وصیت کوئی چیزنہیں ہے 247
کتاب النذر 255
نذرپوری کرنےکاحکم 255
نذرسےروکنااورنذرکسی نہیں لوٹاتی 257
اللہ کی معصیت کی نذراورجس چیزکاانسان مالک نہیں اس کےبارےمیں نذرکوپورانہیں کیاجاسکتا 260
جس نےکعبہ تک پیدل چلنےکی نذرمانی 264
نذرکاکفارہ 267
قسموں کابیان 269
غیراللہ کی قسم اٹھاناناجائزہے 269

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment