تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد اول
مصنف : امام مسلم بن الحجاج
صفحات: 638
اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو شریعت محمدیﷺ کو لوگوں تک پہنچاتے رہے اور مسلمانوں تک احادیث رسولﷺ کا گراں قدر سرمایہ پہنچانے کےلیے ائمہ حدیث نے بڑی محنتیں کیں اور بہت مشقت اُٹھا کر لمبے لمبے اسفار کیے ہیں اور کئی کتب حدیث کے کئی مجموعے مرتب کیے جن میں سے ایک کتاب ’’صحیح مسلم‘‘ کے نام سے معروف ہے جس کی کئی شروح لکھی گئی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی صحیح مسلم کی شرح پر مشتمل ہے جس میں سب سے پہلے امام مسلم کے مقدمہ کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے‘ پھر اپنی کتاب کی احادیث کو انتہائی عمدہ اور مضامین کی ترتیب کے لحاظ سے لکھا ہے اور پھر سند کا ترجمہ کیا گیا ہے ‘ اگر کہیں اس میں کوئی اشکال ہو تو فوائد میں اس کو حل کیا ہے‘ متن کا مکمل ترجمہ کیا ہے اور لفظی ترجمہ کو نظر انداز نہیں کیا گیا‘ فوائد کے عنوان کے تحت حدیث کی مکمل تشریح کی ہے اور تشریح وتوضیح میں بہت طوالت سے گریز کر کے فہم وتفہیم میں اگر کوئی اشکال ہو تو اس کو بھی حل کیا ہے‘ احادیث میں بیان کردہ احکام ومسائل کی ضروری توضیح وتفصیل بیان کر دی ہے‘ احکام ومسائل میں شہسوار ائمہ کی آراء کو بھی بیان کر کے راحج مؤقف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے‘ جن شارحین نے صحیح احادیث سے غلط مسائل کے استنباط کی کوشش کی ہے ان کا مناسب انداز میں جواب دیتے ہوئے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ یہ کتاب ’’ تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ‘‘ مولانا عبد العزیز علوی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 13 |
عرض مترجم | 17 |
تقریظ | 21 |
اصطلاحات حدیث | 33 |
سیرت امام مسلم | 37 |
مقدمۃ الکتاب | 155 |
باب:ایمان اسلام اوراحسان کابیان اللہ تعالیٰ کےلیے تقدیرکےاثبات پرایمان لازم ہے | 227 |
باب:نمازکابیان جواسلام کےارکان مین سےایک رکن ہے | 244 |
باب:ارکان اسلام کےبارےمیں سوال | 247 |
باب:وہ ایمان جس کی بناءپرانسان جنت میں داخل ہوسکےگااورجواس چیزکی پابندی کرےگاجس کاحکم ملاہےوہ جنتی ہے | 250 |
باب:اسلام کےارکان اورانتہائی بڑےستونوں کابیان | 254 |
باب:اللہ تعالیٰ اوراس کےرسول اللہ ﷺپرایمان ،دینی احکام پرعمل دین کی طرف بلانادین کےبارےمیں سوال کرنااس کی حفاظت کرنایادرکھنااورجب تک دین نہ پہنجاہوان تک پہنچانا | 257 |
باب:شہادتیں کی گواہی اوراسلام کےاحکام کی دعوت دینا | 266 |
باب:لوگوں سےلڑائی کاحکم:یہاں تک کہ وہ لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ کہیں نمازکی پابندی کریں:زکاۃ ادکریں: نبی اکرمﷺ کی پیش کردہ تمام باتوں کومان لیں | 268 |
باب:جس کی موت کاوقت آگیالیکن ابھی تک جان کئی طاری نہین ہوئی اس کااسلام لاناصحیح | 274 |
باب:اس بات کی دلیل کہ توحیدپرمرنےوالاقطعی طورپرجنت میں داخل ہوگا | 278 |
باب:نبی اکرمﷺ کےفرمان میرےبعدایک دوسرےکی گردن مارکرکافرنہ بن جاناکامفوم | 341 |
باب:نسب میں طعن کرنےاورنوحہ کرنےکوکفرکانام دیاگیاہے | 342 |
باب،بھگوڑےغلام کوکافرکانام دینا | 343 |
باب:جوشخص بارش کاباعث وسبب ستاروں کی گردشکوقراردےاس کافرہونا | 345 |
باب:انصاراورحضرت علیؓ کی محبت ایمان کاحصہ اورعلامت ہےاوران سےبغض ونفرت نفاق کی علامات میں سےہے۔ | 347 |
باب:طاعات میں کمی سےایمان کاکم ہونااورکفرباللہ کےسوانعمت وحقوق کےکفران کوکفرسےتعبیرکرنا | 350 |
باب:جوشخص نمازچھوڑدےاس کوکافرکہنا | 353 |
باب:اللہ تعالیٰ پرایمان لاناسب کاموں سےافضل کام ہے | 355 |
باب:شرک کاتمام گناہوں سےبدترہونااوارس کےبعدبڑےگناہ کابیان | 358 |
باب:کبیرہ گناہوں اورسب سےبڑےگناہ کابیان | 360 |
باب:تکبرکی حرمت کابیان | 364 |
باب:جوشخص اس حالت میں مارکہ اس نےاللہ کےساتھ کسی چیزکوشریک نہیں ٹھہرایاوہ جنت میں داخل |