توحید پر ایمان اور شرک سے بیزاری

توحید پر ایمان اور شرک سے بیزاری

 

مصنف : حافظ محمد سلیمان ايم ایڈ

 

صفحات: 185

 

توحید پرایمان اور شرک سے  بیزاری ہی اصل دین  ہے ۔اس کے بغیر  اللہ تعالی کسی دین کو قبول نہی نہیں فرماتا ۔تمام انبیاء کرام ﷩ ایک  ہی پیغام  اورایک ہی دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔تمام انبیاء کرام  سالہاسال تک مسلسل  اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے  انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور  اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے  آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے  جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں توحید کی  اہمیت کے پیش نظر  ہر دور  میں اہل علم  نے بہت سی کتب تصنیف فرمائیں ہیں۔زیر نظر کتاب ’’توحید پر ایمان اور  شرک سے  بیزاری ‘‘ اسی مذکورہ مبارک سلسلہ کی کڑی ہے ۔ جسے  محترم حافظ  محمد سلیمان (ایم ۔ایڈ) نے  بہت سلیس ، اورعام  فہم انداز میں مرتب فرمایا ہے۔ مختلف  عنوانات  کے تحت آیات کریمہ اور احادیث نبویہ ﷺ کا انتخاب کر کے  ان کا اردو  ترجمہ اور  ہلکے پھلکے  انداز میں ان کی تشریح بھی کردی ہے ۔تاکہ  عامۃ المسلمین کے لیے  استفادہ آسان ہواور  انہیں توحید کی حقیقت سمجھنے میں کوئی دشواری محسوس نہ ہو۔ اللہ تعالی اس کتاب کو مرتب ناشر اورمعاونین کے لیے  باعث نجات اور صدقہ جاریہ بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
سب سے فضیلت والا ذکر 4
توحید سب سے بڑی نیکی 5
شرک سب سے بڑا گناہ 6
انتساب 7
حرف آغاز 11
حرف اول 15
باب اول توحید کی اہمیت اور برکات 17
باب دوم شرک کی برائیاں اور آفات 35
باب سوم توحید فی الصفات 49
باب چہارم توحید فی الحقوق 77
باب پنجم عقیدہ توحید کے کچھ اور تقاضے 105
باب ششم سورہ اخلاص کے حوالے سے توحید کا بیان 145
باب ہفتم شرک کیا ہے 155
باب ہشتم توحید پر ایمان اور شرک سے بیزاری کے متعلق اکابر امت کے افادات 175

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment