توحید اور صاف ستھرے سلفی عقیدہ کی وضاحت

توحید اور صاف ستھرے سلفی عقیدہ کی وضاحت

 

مصنف : عبد اللہ بن محمد بن حمید

صفحات: 64

 

اُخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب  ’’ توحيد اور صاف ستهرے سلفی عقيده كی وضاحت ‘‘ علامہ عبد للہ بن محمد بن حمید رحمہ اللہ  کےتوحید  کے موضوع سے متعلق مختصر عربی رسالہ بعنوان التوحيدوبيان العقيدةالسلفية النقية کا اردو ترجمہ ہے۔مصنف نے  اس  رسالہ میں  قرآن وسنت کے  بین دلائل سے مرصع عقیدہ توحید اور سلفی عقیدہ کی خوب وضاحت کی  ہے۔عقیدہ توحید سے متعلق یہ مختصر رسالہ بندۂ مسلم کےلیے بدعات وخرافات کے شائبہ سے دور صاف ستھرے سلفی عقیدہ کی وضاحت کرتا ہے۔مولانا  عبد الولی  عبدالقوی حفظہ اللہ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے  اردو  قالب میں ڈھالا ہے۔مترجم نے اس کی ترجمانی میں اسلوب انتہائی سہل اورآسان اختیار کیا ہے تاکہ ہرخاص وعام کم پڑھے لکھے  لوگ بھی بآسانی مستفید ہوسکیں

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ از مترجم 4
پیش لفظ از مؤلف 5
توحید ربوبیت کا بیان 6
توحیدالوہیت کا بیان 12
توحید اسماء وصفات 34

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment