توہین رسالت کا علمی و تاریخی جائزہ

توہین رسالت کا علمی و تاریخی جائزہ

 

مصنف : محمد تصدق حسین

صفحات: 240

 

اللہ رب العزت نے انسان کو پیدا کرنے کے بعد اس کے لیے ہر نعمت کو مسخر کیا اور اس کی رہنمائی کے لیے ضرورت کے مطابق انبیاء کو مبعوث فرمایا۔ ہر نبی ورسول کی عزت اور ان کا احترام ایمانیات کا حصہ ہے۔ اور سب سے بڑھ کر سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور کسی بھی شخص کاایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔فرمانِ نبویﷺ ہے تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اسے رسول اللہﷺ کے ساتھ ماں،باپ ،اولاد اور باقی سب اشخاص سے بڑھ کر محبت نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ کاشروع دن سے ہی یہ عقیدہ ہےکہ نبی کریم ﷺ کی ذاتِ گرامی سے محبت وتعلق کےبغیر ایمان کا دعویٰ باطل اور غلط ہے۔ہر دو ر میں اہل ایمان نے آپ ﷺ کی شخصیت کے ساتھ تعلق ومحبت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔اور اگر تاریخ کے کسی موڑ پرکسی بد بخت نے آپﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے شتم رسولﷺ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  انبیاء﷩ کے واقعات کو قرآن حکیم سے بیان کیا گیا ہے  اور ان کے فضائل ومناقب کو اُجاگر کیا گیا ہے اور پھر ارتقائی صورت کو واضح کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں آٹھ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔پہلے میں قرآن کریم اور مختلف انبیاء کا بیان ہے‘ دوسرے میں اقوام عالم اور مرکزیت انبیاء کو‘تیسرے میں مرکزیت سید کائناتﷺ کو‘ چوتھے میں تاجدار انبیاء اور غیرمسلم کو‘ پانچویں میں آداب بارگاہِ نبوت کو‘ چھٹے میں مسئلہ توہین رسالت کو‘ ساتویں میں اقوامِ عالم اور توہین مذہب کو اور آٹھویں میں سازشوں کے تسلسل کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب’’ توہین رسالت کا علمی وتاریخی جائزہ ‘‘ علامہ محمد تصدق حسین کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 7
اھداء 8
تقریظ 9
مقدمہ 11
باب نمبر 1۔انبیاءکرام اورقرآن حکیم 17
حضرت ابراہیم ﷤ اورقرآن حکیم 21
حضرت موسی ﷤ اورقرآن حکیم 23
حضرت عیسی ﷤ اورقرآن حکیم 26
وحدت نوع انسانی 30
باب نمبر 2۔اقوام عالم اورمرکزیت انبیاء 33
قوم نوح 35
قوم عاد 37
قوم ثمود 38
قوم لوط 39
اہل مدین 41
حاصل کلام 43
باب نمبر 3۔مرکزیت سیدکائنات ﷺ 45
تورات میں سرور عالم کےمتعلق بشارتیں 46
انجیل میں سیدعالم کےمتعلق بشارتیں 49
ہندوؤں کی کتب مقدسہ اوررحمت عالم 59
باب نمبر 4۔تاجدار انبیاء اورغیر مسلم 59
تھامس کارلائل 60
مائیکل ہارٹ 62
ہمفرے 62
نپولین بوناپارٹ 63
ڈاکٹر ڈی رائٹ 63
مسزاینی سنٹ 63
کونٹ ٹالسٹائی 64
ڈاکٹر ای ۔اے فریمن 64
مسٹر سار مستشرق 64
ڈاکٹر لین پول 65
ڈاکٹر بدھ یرسنگھ 65
سوامی برج نارائن 65
کملادیوی بی ۔اے 65
بابوجگل کشورکھنہ 66
بی ایس رندھا اورہوشیارپوری 66
سوامی لکشمن رائے 67
وشوانرائن 68
لالہ سرداری لال 69
گاندھی جی 69
میجر آرتھرگلن لیونارڈ 69
حکم چند کماربی ۔اے 70
راجا ادھا پرشاد سنھا 70
ڈاکٹر شیے 70
سرفلیکڈ 70
جان ڈیون پورٹ 71
یوکمبا مائنٹ 71
پیشوابدھ مذہب مانگ تونگ 71
پنڈت بال مکند عرش ملیسانی 71
چرن سرن ناز مانکپوری 73
مہاراجہ سرکشن پرشاد 74
رویندرجین رویندر 75
جان رابٹ جان 75
پنڈت جگن ناتھ 76
کالکاپرشاد 76
پنڈت رکھوندراؤ 76
لالہ امرچند جالندھری 77
ادوھے ناتھ لکھنوی 78
چودھری دلوارم کوثری 79
باب نمبر 5۔آداب بارگاہ نبوت 81
پہلی آیت کریمہ 81
دوسری آیت کریمہ 81
تیسری آیت کریمہ 87
چوتھی آیت کریمہ 92
صحابہ کرام اورصلحائے امت 96
حضرت عبداللہ بن مسعود 97
حضرت براء بن عازب 98
حضرت علی المرتضی 98
صحابہ کرام کاعمل 99
صحابہ کرام کامثالی اداب 99
حضرت امام مالک 101
امام بوصیر ی 101
امام قاضی عیاض 102
امام فخرالدین رازی 103
حضرت ملاعلی قاری 104
امام قسطلانی 104
علامہ عبدالوہاب شعرانی 105
علامہ یوسف بن اسماعیل نبھانی 105
باب نمبر 6۔مسئلہ توہین رسالت 107
پہلی آیت کریمہ 107
دوسری آیت کریمہ 111
تیسری آیت کریمہ 114
چوتھی آیت کریمہ 117
چونچویں آیت کریمہ 119
بارہ گاہ نبوت کےفیصلے 122
ابورافع کاقتل 122
گستاخ رسول کاقتل 125
ابن خطل کاقتل 125
گستاخ رسول ام ولد کاقتل 126
یہودیہ عورت کاقتل 128
جویرث بن نقیذکاقتل 128
مشرک گستاخ رسول کاقتل 129
ابوجہل کاعبرت ناک انجام 129
کعب بن اشرف کاقتل 131
گستاخ رسول پر حملہ آور کی شہادت 134
گستاخ رسول کو زمین نےقبول نہ کیا 135
گستاخ عصماء کاقتل 136
ابوعفک یہودی کاقتل 138
عتیبہ کاانجام 139
عبداللہ بن ابی سرح 139
جان عالم ﷺ کاحسن اخلاق 141
باب نمبر 7۔اقوام عالم اورتوہین مذہب 143
قدیم اعراق 144
قدیم مصر 146
قوم شعیب 147
قدیم ایران 147
قدیم ہندوستان 148
مہاتمابدھ کےمجسمے کی توہین کی سزا 150
یہودیت میں توہین مذاہب کی سزا 150
توہین رسالت کی سزا 151
توہین ہیکل کی سزا 151
یوم سبت کی توہین کی سزا 152
یہودیوں کاحضرت عیسی کاالزام 153
رومین قوانین 155
رشین لاء 156
برطانیہ کاقانون 156
امریکن قانون 156
قانون پاکستان 157
باب نمبر 8۔سازشوں کاتسلسل 159
اسودعنسی 160
اسود کاقتل 162
مسلیمہ کاکذاب 163
ایک ناکام کوشش 165
مرزاکذاب قادیانی 167
دوسراپہلو 182
مرتد اعظم شیطان رشدی 184
گستاخ ملعونہ تسلیمہ نسرین 193
اس پردہ نگاری کےپیچھے ہے کون؟ 199
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت 211
توہین قرآن پر مبنی فلم 219
حقیقت آزادی اظہار راےئ 224
امت مسلمہ کی ذمہ داریاں 231

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment