توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کی شرعی سزا

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کی شرعی سزا

 

مصنف : مفتی جمیل احمد تھانوی

 

صفحات: 98

 

رسول  کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان  کا  جز وِلاینفک ہے اور  حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں  سے  ہے اور آپ کی شانِ مبارک  پر  حملہ اسلام پر حملہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا  قتل کے  حوالے   سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت   میں  بے  شمار واقعات موجود ہیں  اور   شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫نے اس  موضوع پر  الصارم المسلول  علی شاتم الرسول ﷺ کے  نام سے  مستقل کتاب  تصنیف فرمائی ہے2005ء میں ڈنمارک،  ناروے وغیرہ کے بعض آرٹسٹوں نے آپ ﷺ کی ذات گرامی کے بارے میں خاکے بنا کر آپﷺ کامذاق  اڑایا۔جس سے  پورا عالم ِاسلام مضطرب اور دل گرفتہ  ہوا ۔تونبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت کے  تقاضا کو سامنے رکھتے ہواہل ایما ن سراپا احتجاج بن گئے ۔    علماء  ،خطباء  حضرات اور قلمکاروں  نے  بھر انداز میں    اپنی تقریروں اور تحریروں کےذریعے  نبی کریمﷺ کے   ساتھ  عقیدت ومحبت کا اظہار کیا ۔اور بعض  رسائل وجرائد کے   حرمت ِرسول کے  حوالے سے   خاص نمبر ز  اور  کئی نئی کتب  بھی  شائع  ہوکر عوام کے ہاتھوں میں پہنچ چکی  ہیں یہ کتاب بھی اسے سلسلے  کی ایک کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’توہین رسالت اور اس کی سزا‘‘ مولانامفتی جمیل احمد تھانوی کی تصنیف ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر اہم فقہی دستاویز  ہے جس میں قرآن وسنت اور فقہ اسلامی کے مستند حوالوں سے توہین رسالت کی سزا اوراسےسے متلق شرعی احکام  تفصیل سے  بیان کیے گئے  ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 4
عرض مرتب 5
سلمان رشدی کی گستاخیوں سے متعلق برطانیہ سے استفتاء 9
الجواب 14
قرآن شریف کی بائیس آیات 14
چالیس احادیث مبارکہ 25
گستاخی کی سزا سے متعلق علمائے امت ا جماع دس حوالے 44
قیاس شرعی اور عقل کی روشنی میں سات وجوہات 60
فقہاء کرام کے دس حوالہ جات 63
قتل مرتد کے طریقہ پر فقہ حنفی کی تین عبارات 77
معانی ایک دھو کہ ہے 79
خلاصہ(چھ نکات) 81
سچی توبہ سے قتل معاف ہونے کے قائل دو علماء کی عبارت 83
سچی توبہ کا طریقہ 86
ضمیمہ1، قائد ایران کے مثالی اقدامات سات نکات 88
ضمیمہ2، اسرائیل کا دنیا بھر کوالٹی میٹم سات نکات 90
استفتاء کے نمبروار جوابات 92

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment