توہین آمیز خاکوں پر بیت الحرام سے بلند ہونیوالی صدائیں

توہین آمیز خاکوں پر بیت الحرام سے بلند ہونیوالی صدائیں

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

 

صفحات: 55

 

جیسا کہ اہل اسلام واقف ہیں کہ گذشتہ سالوں میں بعض مغربی ممالک کے اخبارات میں نبی کریمﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کیے گئے اور اس کے بعد یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا اور فیس بک پر خاکوں کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس صورت میں سرزمین توحید کیسے خاموش رہ سکتی تھی۔ بیت اللہ الحرام سے اس پر صدائے احتجاج بلند ہوئی جس نے رفتہ رفتہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو چراغ پا کر دیا اور اسی سے تحفظ ناموس رسالت کی مؤثر تحریک کا آغاز ہوا۔ ماہنامہ ’محدث‘ میں اس خطبہ کو اردو ترجمہ کر کے شائع کیا گیا۔ علاوہ بریں جامعہ لاہور الاسلامیہ اور ’محدث‘ کے مدیر حافظ حسن مدنی نے ’محدث‘ ہی میں اداریہ لکھا جس میں عالمی قوانین کے تناظر میں توہین آمیز خاکوں کا جائزہ لیا اور امت مسلمہ کے لیے لائحہ عمل پیش کیا۔ اس اداریے اور خطبہ حرم کو افادہ عام کے لیے پملفٹ کی صورت میں شائع کر کے تقسیم کیا گیا۔ یہی پمفلٹ اس وقت قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
رحمۃ للعالمین ﷺ پر توہین آمیز ظلم 2
صحابہ کرام  کی نبی رحمت سے محبت 9
توہین آمیز خاکے اسلام اور عالمی قوانین کی نظر میں امت مسلمہ کے لیے لائحہ عمل 14
توہین آمیز خاکے اور اسلام 14
توہین آمیز خاکے اورعصر حاضر کے قوانین 20
اسلام کی توہین،ایک جرم مسلسل 26

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment