توحید اور شرک ( سید حامد علی )
مصنف : سید حامد علی
صفحات: 595
اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔اثبات توحید اور ابطال شرک کے لیے انبیاء کرام کو اللہ تعالیٰ نےمبعوث کیا ۔ نبی کریم ﷺ او رآپ کے جانثار صحابہ کرام نے بھی اسی مشن کو جاری وساری رکھا اور بعد میں تابعین ، ائمہ کرام اور کئی اہل علم نے رد شر ک او راثبات توحید پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ توحیداور شرک ‘‘ از سید حامد علی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب کو بارہ ابواب میں تقسیم کیا ہے اور مختلف مذاہب کی تعلیمات کی روشنی میں توحیدکو ثابت کیا اور شرک کا رد کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پہلا باب ۔ | |
خداکاانکار کیوں | 11 |
بنیادی مسئلہ | 13 |
اپنا موقف متعین کیجے | 18 |
نہ جاننا نہ ہونےکےہم معنی نہیں ہے | 19 |
منکرین خدا کاموقف غلط ہے | 23 |
عدم علم کےبنا پر انکار صحیح نہیں | 24 |
الحاد کےلیےدلیل چاہیے | 27 |
ملحدین کےدلائل | 29 |
خدانظر نہیں آتا | 30 |
دلیل کاعلمی تجزیہ | 31 |
کیاحواس علم حاصل ہونے کاواحد ذریعہ ہیں | 32 |
کیاعلم جواس کےذریعے حاصل ہوتا رہاہے | 35 |
حواس خمسہ اوران کےنقابص | 37 |
آلات اوران کی افادیت | 39 |
عقل ہی حقیقی ذریعہ علم ہے | 44 |
دلیل کےدوسرے اجزاء | 52 |
دوسراباب | |
خدا ہے | 55 |
مہمل مطالبہ | 57 |
صانع مصنوعات کےاندر نہیں پایا جاتا | 59 |
صانع کوہم عقل سےجانتے ہین | 62 |
کائنات کی سب تو جیہات عقلی ہیں | 64 |
سائنس کےپاس کیوں کاجواب نہیں ہے | 65 |
کائنات کی مختلف توجہیں | 66 |
کیاکائنات محض واہمہ کی پیداوار ہے | 67 |
نظریہ کوجانچنے کاعلمی طریقہ | 69 |
کیاکائنات ازلی وابدی ہے | 73 |
کائنات ازلی وابدی نہین ہے | 74 |
کیاکائنات آپ سےآپ رواں دواں ہے | 87 |
تیسراباب | |
کیاخدا کی ضرورت نہیں | 97 |
دومتضادباتیں | 99 |
کائنات کامعمہ | 100 |
پرسچ اورخود کارمشنیں | 102 |
ربوبیت کےکرشمے | 111 |
نظم اورمنصوبہ بندی | 115 |
انسانی مسائل کاحل | 120 |
اخلاقی مسئلہ | 120 |
سیاسی مسئلہ | 130 |
مقتدر اعلی کون ہو | 131 |
صیح قانون کہاں ہے | 136 |
حکمران گروہ کے اوصاف | 138 |
قانون کااحترام | 139 |
ملحدین کےشبہات | 141 |
کیاخدا انسانی کمزوری کی پیداوار ہے | 143 |
انسان کی کمزوری ہے | 146 |
امیداوار بےخوفی کاراز | 151 |
الحاد یامظاہر فطرت سےمرعوبیت | 157 |
کیاخدا کےلئے خالق چاہیے | 161 |
کیادنیا میں اندھیر ہے | 173 |
باب پنجم | |
خداپرستی ملحدین کی نظر میں | 178 |
محلدین کامعیار علم وتحقیق | 187 |
عیسائیت کی تاریخ | 196 |
کیاخدا پرستی خوابیوں کی جڑہے | 219 |
باب ششم | |
ہندومت اورتوحید | 229 |
ہندومت کیاہے | 231 |
وید | 257 |
سمرتیاں | 262 |
پران | 265 |
بھگوت گیتا | 272 |
رامائین | 277 |
شرک کےرجحانات اوراس کافلسفہ | 283 |
منوسمرتی | 299 |
ہندوسماج میں توحید کےرجحانات | 307 |
ویدانت کافلسفہ | 308 |
جنوبی ہند کےہندو مصلحین | 312 |
اسلام کااثر | 313 |
شنکر اچاریہ | 314 |
شمالی ہند کےہندکےمصلحین | 317 |
کبیر | 317 |
گورونانک | 318 |
سوامی دیانند سرسوتی | 318 |
باب ہفتم | |
بدھ مت اورشرک | 321 |
بدھ مت کی اہمیت | 333 |
گوتم بدھ اوران کاپیغام | 238 |
چار مقدس صداقیتں | 235 |
بدھ مت اورانکار خدا | 340 |
ہنددیوی دیوتا | 348 |
بدھ اوربدعی ستو | 352 |
بدھ پرستی اوربت پرستی | 359 |
بدھ کاذکر ،بدھ سےاستعاذہ | 360 |
باب ہشتم | |
جین مت اورخدا پرستی | 365 |
جین مت کی قدامت | 367 |
کیاجین مت دھرم ازلی ہے | 370 |
جین گونتھ | 380 |
جین فرقے | 390 |
جین مت کےعقائد | 396 |
جین مت میں خدا کاقصور | 397 |
مورتی پوجا | 403 |
جین مت اورسریانی | 407 |
جین مت کےاثرات | 408 |
باب نہم | |
شرک عظیم ترین گمراہی | 411 |
مذاہب کی کثرت | 413 |
مذہب کی قسمیں | 416 |
شرک ایک زندہ مسئلہ ہے | 418 |
شرک کیاہے | 421 |
مخلوق خدداؤوں کی کوئی حد نہیں | 433 |
مخلوق خداؤں کی کمزورریاں | 433 |
خدابھی ازرمخلوق بھی | 431 |
نظم یاانار | 433 |
خداہیں مگر رہنمائی نہیں کرتے | 436 |
مذہبی پیشواؤں کی خدائی | 436 |
خالق کائنات مخلوقات کی سطح پر | 438 |
شرک ایک غیر عقلی مفروضہ | 441 |
شرک یعنی مخلوق پرستی | 443 |
شرک خداپرستی کی صد | 444 |
باب دہم | |
شرکےاثرات انسانی زندگی پر | 449 |
فیصلےکاطریقہ | 451 |
غیر علمی وغیرہ عقلی رجحان | 456 |
انسانیت کاتذلیل | 469 |
بےکرداری | 479 |
خوف ویاس اوراحساس کہتری | 486 |
انتشار فکر عمل | 490 |
باب یازدہم | |
اسلام کاتصور توحید | 493 |
اللہ ہی خالق ہے | 495 |
اللہ ہی مالک ہے | 498 |
اللہ ہی فرماںرواہے | 500 |
اللہ ہی پروردگار ہے | 504 |
اللہ ہی حاجت رواہے | 509 |
اللہ ہی خداہے | 512 |
اللہ ہی قانون دینےوالاہے | 518 |
زندگی اورموت اللہ کےہاتھ میں ہے | 521 |
نفع اورنقصان اللہ کےہاتھ میں ہے | 522 |
اللہ ہی عالم گل ہے | 525 |
اللہ کاکوئی ہمسرنہیں | 529 |
اللہ کے بیوی نہیں | 531 |
اللہ کےبیٹا بیٹی نہیں | 533 |
اللہ اوتار نیں لینا | 535 |
اللہ کےحضور کوئی سفارش نہیں | 538 |
باب دویازدم | |
توحید کےعملی تقاضے | 543 |
توحید کوسچی شہادت دییجے | 545 |
پرستش صرف اللہ کی کیجیے | 553 |
صرف اللہ کی بندگی کییجے | 578 |
اللہ کی رضا کوزندگی کامقصود بنائنے | 583 |
صرف اللہ سےڈریے | 586 |
صرف اللہ پر بھروسہ کیجے | 587 |