توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد نہم

توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد نہم

 

مصنف : ڈاکٹر عبد الکبیر محسن

صفحات: 924

 

امام بخاری ﷫ کی شخصیت اور   ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ   اصح  الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  ننے   مختلف انداز میں  صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں  فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو  امتیازی مقام   حاصل  ہے  ۔ زیر نظر   کتاب’’ توفیق الباری  شرح صحیح بخاری ‘‘پروفیسرڈاکٹر عبدالکبیر محسن﷾ کی 12 ضخیم  مجلدات  پر مشتمل عظیم الشان تالیف ہے  جسے نے  انہوں اپنے  والد گرامی مولانا عبد الحلیم (شیح  الحدیث جامعہ محمدیہ اوکاڑہ) کے  حکم اور ہدایات کے  مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ مؤلف نے  اس  میں  فتح الباری ،ارشاد الساری ،فیض الباری ،شرح تراجم شاہ ولی  اللہ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مذکورہ کتب  کے تمام اہم مباحث کا خلاصہ   اپنے  تصنیف میں پیش کردیا ہے  یہ  کتاب طالبان علوم ِنبوت کےلیے  بیش قیمت  علمی  تحفہ ہے ۔توفیق الباری کی جلد اول مکتبہ  قدوسیہ او ر باقی گیارہ  جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور  نے  شائع کی   ہیں  اللہ  تعالی فاضل مؤلف کی اس عظیم  کاوش کو قبول فرمائے۔  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ذبح اور شکار کے مسائل 21
قربانیوں کے مسائل 120
مشروبات کے بارے میں احکام و مسائل 155
مریضوں سے متعلقہ مسائل 247
طب نبوی کے کچھ نسخے 288
ملبوسات 444
ادب و آداب کے قرینے 635
خاتمہ 922

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment