تیرے نام تیری پہچان

تیرے نام تیری پہچان

 

مصنف : ساجدہ ناہید

 

صفحات: 552

 

اللہ تعالی ٰ کے با برکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے۔ اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنٰی کوپڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔’’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا‘‘اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کو یاد (یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )اسماء الحسنٰی کے سلسلے میں اہل علم نے عربی اردو زبان میں مستقل کتب تصنیف کی ہیں اور بعض نے ان اسماء کی شرح بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تیرے نام تیری پہچان‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب محترمہ ساجدہ ناہید اور محترمہ بشریٰ تسنیم کی مشترکہ کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں قرآن وسنت کے علاوہ مستند ائمہ محدثین اور علماء کی تشریحات کو بھی نقل کرتے ہوئے صفات الٰہی سے استفادے پر بہترین تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ یہ کتاب اپنے موضوع کی بہت سے عربی اور اردو کتب کا حسین مرقع ہے۔ مرتبین نے قرآنی اسلوب کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کتاب کااندازِ تحریر کبھی خطاب، کبھی متکلم او رکبھی انذار وتبشیر کا اختیار کیا ہے اور تاریخی واقعات اور مثالوں سے سبق حاصل کرنےکی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ دونوں خواتین کی اس اہم کو کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے نفع بخش بنائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 14
پیش لفظ 18
سخن اول 22
تقریظ ازمحمد عبدالشکور صدر الخدمت فاؤنڈیشن 26
تقریظ ازڈاکٹر محمد فہیم خان 29
مقدمہ حافظ محمد ادریس نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان 31
تمہید 37
کتاب کامقصد 38
اسم مبارک :الرحمن ،الرحیم 58
اسم اللہ عزوجل الرحمن ،الرحیم 58
رحمت عامہ …رحمت خاصہ 61
الرحمٰن الرحیم کےساتھ ہم کیسے زندگی گزاریں؟ 62
کائنات کےاندراس کی رحمت کےآثار 68
بارشوں کانزول اللہ تعالی کی رحمت کابہت بڑا مظہر ہے 72
معاشرتی تعلقات اوراس کی رحمت 73
بالمومنین روؤف رحیم 77
مصائب وابتلامیں اللہ عزوجل کی رحمت کاظہور کیسے؟ 79
رب رحیم کی طرف سےماہ رمضان میں رحمتوں کی برسات 90
رحمت الہیٰ کاایساانداز جس پر شایدہی کسی نےسوچا ہو 91
عملی نکات 92
اسم مبارک ،التواب 97
اللہ تعالی کی طرف سےپکار 97
التواب ‘‘کےمعنی 99
توبہ کن کےلیے ؟ 101
قرآن وحدیث کےاندر توبہ کاذکر 107
روح کی پاکیزگی جسم کی پاکیزگی 111
اللہ تعالی اپنے بندے کی توبہ سےکس قدر خوش ہوتاہے؟ 120
اللہ تعالی نےاپنےبندوں کو ابتداہی سےگناہ سےکیوں نہ بچالیا؟ 125
شرائط توبہ 130
زندگی کاسب سےقیمتی دن 132
توبہ کےبعد اعادہ گناہ 141
علمی نکات 144
اسم مبارک:الجبار 146
ان معانی کی تشریح 147
جابر اورجبار میں کیافرق ہے؟ 153
ظالم سےمظلوم کاحق وصول کرنا 160
الجبار یوم القیامۃ 161
دینی معاملات میں اللہ کی طرف سےلجوئی 163
جبرالخاطر للواادلین والدین کی دلجوئی کرنا 164
اللہ تعالی کی طرف سےبندوں کی دلجوئی کےمختلف طریقے 165
عملی نکات 168
اسم مبارک:االحق 169
الحق کوپڑھنے جاننے اروسمجھنے کامقصد کیاہوناچاہیے 172
حق اورعدل میں فرق 174
زمین پہ فساد کےاسباب 178
حقائق الکبری 179
آٹھ حقائق کی وضاحت 182
حقیقت زندگی 190
عملی نکات 193
اسم مبارک:الحمید 194
الحمید ‘‘کےمعنی 194
شکراوحمد کےدرمیان فرق 195
زندگی سےبھر پور وجود 198
نعمت تنقس 199
سجوداللہ 200
اکل وشرب 200
لباس 202
حفاظت (ایک آنکھ جوہروقت نگبہان ہے) 202
الحامدون کےلیےاالحمید کی طرف سےانعامات 207
حمد سےغفلت برتنےکےبرے اثرات ونتائج 210
اللہ الحمید کی پہچان رکھنے والے کون ہیں؟ 212
علمی نکات 215
اسم مبارک:الخالق ،الخلاق 217
معرفت الہٰ 218
معرفت حب 219
آدم کےپتلے میں جوروح پھونگی گئی اس کاراز کیاہے؟ 237
الخالق کی متوع تخلیق 239
علمی نکات 243
اسم مبارک: الرزاق 244
رزق کےصحیح وحقیقی معنیٰ کیاہیں؟ 245
’’الرازق ‘‘اورالرزاق ‘‘میں فرق 245
’’علی اللہ‘‘کاراز 248
’’اللہ الرزاق ‘‘کےقرآنی وعدے 249
اللہ کےالرزاق ‘‘ہونےکی کائنات میں نشانیاں 255
رزق کےمتعلق اللہ ’’الرزاق ‘‘کی منصوبہ بندی 258
رزق کی اقسام 261
رزق حلال نہ ہونےکی نقصانات 262
رزق حلال کی کوشش ایک عبادت ہے 265
اللہ ’’الرزاق ‘‘کی تقسیم پر اضی رہنا 268
عملی نکات 274
اسم مبارک :الرقیب ،الشہید 277
اللہ کی طرف سےنگرانی کےطریقے 287
نگران انسان کاضمیر 290
اللہ تعالی کی نگرانی کالطیف وغیرہ محسوس انداز 293
دکھی اورمظلوم کےلیے اللہ ’’الرقیب الشہید ‘‘کاساتھ 393
عملی نکات 394
اسم مبارک ’’الشکور ،الشاکر 296
اللہ کےنام الشکور کادیگر کاموں کےساتھ تعلق 306
الشکور کی تیار کردہ جنت 308
عملی نکات 311
اسم مبارک :العزیز 315
غلط فہمی کاازالہ 321
عملی نکات 326
اسم مبارک :العفو 328
اسم اللہ ’’العفو‘‘کےمعنی 328
اسم اللہ ’’العفو‘‘کی وضاحت 329
’’العفو‘‘اورالغفار‘‘میں فرق 330
مصائب کےذریعے ’’شان عفو‘‘ 340
عملی نکات 344
اسم مبارک:الغفور‘‘الغفار‘‘الغافر 346
مغفرت کامستحق کون؟ 350
الغفور ،الغفار اورالغافر میں فرق 351
لامحدود مغفرت 353
استغفار کرنےوالے کااجر مال واولاد اوررزق کانسخہ 354
اللہ ’’الغفار ‘‘کی حکمت عملی 358
موجودہ دورکابڑا فتہ 360
عملی نکات 362
اسم مبارک:الفتاح 363
فتاح القلوب 364
آسانی کادرکھولنے والا 365
معرفت وبصیرت کادرکھولنے والا 368
الفتاح ‘‘جودومتخاصمین کےدرمیان فیصلہ کرتاہے 368
فتح مبین کادروازہ کھولنےوالا 370
روزقیامت فیصلے کرنےوالا 371
اللہ ’’الفتاح ‘‘سےمتعلق کی نوعیت 371
عملی نکات 372
اسم مبارک: القہار 374
اللہ القہار کا(قہر)کنٹرول (غلبہ )کائنات پر 380
اللہ القہار مومن کی زندگی میں 383
آفاقی وابدی نظام پہ کنٹرول 384
عملی نکات 388
اسم مبارک،الکریم 390
الکرم کےمعنی 391
الاکرم اورالکریم میں فرق 392
الکریم کاخاص کرم 395
عملی نکات 401
اسم مبارک :القریب ،المجیب 404
آداب دعا 416
شرائط دعا 417
اوقا ت ومقاما ت برائے قبولیت دعا 418
کن لوگوں کی دعاقبول ہوتی ہے؟ 419
کن لوگوں کی دعارد ہوتی ہے 420
دل سےپکار کب اٹھتی ہے 421
قبولیت دعاکےمراحل اورشکلیں اورآخرت میں اجر 423
عملی نکات 423
اسم مبارک :الہادی 425
ہدایت عامہ 425
وسائل ہدایت 433
اہل ایمان کےلیے مزیداسباب ہدات 438
الہادی ‘‘داردنیا سےدارآخرت تک 438
کن لوگوں پر ہدایت کےراستے بندہوجاتےہیں؟ 440
ہدایت سےمحروم لوگ 443
درجات کی بلندی کی طرف گامزن لوگ 446
صراط مستقیم کیاہے؟ 448
عملی نکات 449
اسم مبارک: الواجد،الاحد،الصمد 451
اللہ تعالیٰ کےنام کی خوبصورت ترتیب 453
اسم اللہ عزوجل ’’الواحدالاحد‘‘کےدلائل 455
عملی نکات 470
اسم مبارک :الوداؤد 474
ود اوحب میں فرق 478
’’الوداؤد ‘‘کی ودعام 481
’’الوداؤد ‘‘کی و د خاص 483
محبت کےدرجات 484
’’الوداؤد ‘‘مع عبادہ 491
محبت کےمظاہر شریعت میں 493
محبت کےدیگر مظاہر 494
’’الوداؤد ‘‘جنت میں 495
عملی نکات 497
اسم مبارک: الوکیل 499
’’توکل علی اللہ ‘‘توکل 510
کسب معاش میں ’’توکل ‘‘ 511
اسباب او’’توکل علی اللہ ‘‘میں تعلق 511
اللہ پر توکل کرنےکی عملی کوشش 513
عملی نکات 514
اسم مبارک :الولی ،المولی 517
ولادیت عامہ اورولایت خاصہ 521
کرامات کامفہوم 531
معجزہ اورکرامت میں فرق 532
حقیقی ولی کی پہچان 532
ولایت کسبی 536
عملی نکات 537
اسم مبارک:الوہاب 539
’’واہب ‘‘اور’’وہاب‘‘میں فرق 540
’’الوھاب ‘‘اورالرزاق ‘‘میں فرق 542
’’الوھاب ‘‘کی طرف سےروحانی ومادی انعامات 543
امت محمدیہ کےلیےاللہ ’’الوھاب ‘‘کاانتخاب 550
عملی نکات 551

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment