تہذیب النسواں و تربیت الانسان
مصنف : نواب شاہجہان بیگم صاحبہ
صفحات: 458
زیر تبصرہ کتاب” تہذیب النسواں وتربیۃ الانسان ” ریاست بھوپال کی ملکہ نواب شاہجہان بیگم صاحبہ کی تصنیف ہے جو انہوں نے انتہائی اخلاص کے ساتھ خاندان بھوپال کی مستورات اور بیگمات کی تعلیم وتربیت اور راہنمائی کے لئے مرتب کی تھی۔اس دور کے اہل علم وفضل اور اصحاب تحقیق نے اسے نہایت پسند فرمایا اور اصلاح نسواں کے لئے اس کو بڑا مفید قرار دیا۔مصنفہ موصوفہ نے اس کتاب میں عورتوں کی امراض،ادویہ گھٹی،عقیقہ،تقریبات،غذا ولباس،بیماری وعلاج،منت ونذر،توہمات،ادعیہ،تربیت،والدین کا برتاو،گھر کی آرائش،زیورات،تعلیم،فنون سپہ گری،کھانا پکانا،کپڑا سینا،کپڑا رنگنا،ازدواجی تعلقات،حقوق الزوجین،نکاح وطلاق وخلع،عدت،تیمارداری،تعزیت،موت،جزع وفزع،تجہیز وتکفین،سوگ ،خیرات،مقبرہ،زیارت قبور وغیرہ کو نہایت عمدگی سے بحوالہ نصوص واحادیث سلیس عبارت میں بڑی شرح وبسط کے ساتھ تحریر کیا ہے۔آپ ایک پڑھی لکھی اور دیندار خاتون تھیں ۔آپ نے اس کے علاوہ بھی کئی کتب لکھی ہیں جن میں سے تاج الاقبال ،خزینۃ اللغات،مثنوی صدق البیان ،تنظیمات شاہجہانیہ اور تاج الکلام قابل ذکر ہیں۔ یہ کتاب اگرچہ شاہی خاندان کی عورتوں کے لئے لکھی گئی تھی مگریہ اس قابل ہے کہ تمام پڑھی لکھی خواتین کو چاہئے کہ وہ اس کا مطالعہ کریں اور اپنی خانگی زندگی میں اس سے فائدہ اٹھائیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 14 | |
تمہید ازمؤلفہ | 18 | |
باب اول | 19۔30 | |
عورتوں کی بیماریوں اور ان کا علاج | 19 | |
حمل نہ ٹھہرنے کا بیان | 22 | |
وجوہ اسقاط کے بیان میں | 26 | |
اسقاط اور مرابچہ پیدا ہونے کا بیان | 28 | |
باب دوم | 31۔ 43 | |
حمل کی پہچان | 31 | |
حمل کی احتیاط | 34 | |
بچے کی تدبیر | 40 | |
باب سوم | 42۔ 59 | |
بچے کی گھٹی اور احتیاط | 45 | |
زچہ کے احتیاط کابیان | 50 | |
بچے کے دودھ پلانے کا بیان | 55 | |
باب چہارم | 60۔80 | |
عقیقے کا بیان | 60 | |
بچے کا نام رکھنا | 67 | |
چھٹی کا بیان | 73 | |
ختنے کا بیان | 75 | |
باب پنجم | 81۔102 | |
غذا کھلانے کے طریقے | 81 | |
بچے کے لباس وغیرہ کا بیان | 94 | |
بچوں کو گفتگو وغیرہ سکھانے کے طریقے | 97 | |
باب ششم | 103۔118 | |
بچوں کی بیماریاں اور ا ن کا علاج | 103 | |
ان امراض اور ادویات کا بیان جو بعض بچوں کو ہوتے ہیں | 117 | |
بچوں کودوا کرنے کا طریقہ | 100 | |
ان عملوں کا بیان جن کو کرنا شرعاً منع ہے الخ | 112 | |
باب ہفتم | 118۔133 | |
منت اور نذر وغیرہ کا بیان | 118 | |
کن چھیدن کےطریقے الخ | 123 | |
مکتب اور نشرہ کا بیان | 126 | |
ماہ مبارک میں روز مرہ کھانے کا بیان | 120 | |
باب ہشتم | 124۔152 | |
اولاد کےساتھ والدین کا برتاؤ | 114 | |
اتالیفی کی شرطوں کا بیان | 137 | |
آداب سکھانے کابیان | 139 | |
خوش اخلاقی | 147 | |
باب نہم | 153۔162 | |
گھر کی آرائش اورصفائی وغیرہ الخ | 153 | |
جسم کی صفائی اور آرائش | 157 | |
لباس کا بیان | 162 | |
باب دہم | 170۔183 | |
علم سکھانے کا بیان | 170 | |
علم دینی سکھانے کا بیان | 174 | |
لکھناسکھانے کا بیان | 181 | |
باب یاز دہم | 184۔204 | |
ریاضت کے طریقے | 184 | |
شہسواری | 187 | |
باب دو ازدہم | 205۔221 | |
کھانا پکانے کا بیان | 205 | |
گٹکہ اور بیڑہ بنانا | 206 | |
سينا سکھانا | 213 | |
کپڑے رنگنے کی ترکیبیں | 217 |