تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ء

تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ء

 

مصنف : مجاہد الحسینی

 

صفحات: 99

 

قیامِ پاکستان کے بعد 1952ء کو کوئٹہ کے ایک اجلاس میں مرزا محمود نے اعلان کیاکہ ہم 1952ء کے اندراندر بلوچستان کو احمدی صوبہ بنادیں گے۔‘‘ اس کا یہ اعلان مسلمانان پاکستان کے اوپر بجلی بن کر گرا تو علماء نے اس بات کی اشد ضرورت محسوس کی کہ اس فتنہ کامقابلہ کرنے کے لیے ایک مستقل جماعت ہونی چاہیے۔ قادیانی جماعت کی حمایت برطانیہ، روس، اسرائیل، فرانس، امریکا سب کررہے تھے۔پاکستان میں ہر مکتبہ فکر نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لیے تحریک تحفظ ختم نبوت کا آغاز کیا۔جس میں بڑوں سے لے کر بچوں تک تمام نےبھر پور حصہ لیا۔1953میں ۔ تحریک ختم نبوت اپنے زوروں پرتھی ۔ عوام کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ قادیانیوں کو کافر قرار دو اور اس کے لیے لوگ ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار تھے۔ وزیرخارجہ ظفراللہ قادیانی اور جنرل اعظم نے انتظامیہ اور فوج کی مدد سے اس تحریک کو دبانے کی کوشش کی لیکن لوگوں کا جذبہ عروج پر تھا ۔ روزانہ سینکڑوں لوگ سڑکوں پر گولیاں کھا کر شہید تو ہو جاتے لیکن پھر بھی اپنے آقا ﷺ کی نبوت پر ڈاکہ مارنے والوں کو کافر قرار دینے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوتے تھے ۔ بڑے تو بڑے بچے تک اس تحریک کی خاطر جان قربان کرنے کو تیار تھے ۔ایک دن ایک دس بارہ سال کا بچہ بستہ لٹکائے اسکول جانے کے لیے نکلا۔ سڑک پر پہنچا تو لوگوں کو ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے اور فوج سے مار کھاتے دیکھا ۔ نہ جانے اچانک کیا ہوا کہ وہ خود بھی ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگانے لگا ۔ اسی اثنا میں ایک فوجی کی اس پر نظر پڑ گئی اس نے آکر اس بچے کو پکڑ لیا اور کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہو چلو کان پکڑ لو ۔ بچے نے خاموشی سے کان پکڑ لیے ۔ فوجی اسے کہنے لگا کہ بتاؤ تمہاری اس حرکت پر تمہیں کتنا ماروں ۔ بچے نے کان چھوڑ کر فوجی کی طرف دیکھا اور مضبوط لہجے میں کہنے لگا اتنا مارو جتنی مار تم روز محشر کھا سکو ، یاد رکھو میں تو آج تمہاری مار برداشت کرلوں لگا لیکن محشر کے دن تم میرے رب کی مار برداشت نہیں کرسکو گے فوجی یہ سن کر ہکا بکا رہ گیا ۔ ایسے ہوگیا جیسے اس کے بدن میں جان نہ رہی ہو ، بچے نے اپنا بستہ اٹھایا اور ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتا اسکول کی طرف روانہ ہوگیا اور وہ فوجی اسے بت بنا کھڑا دیکھتا رہا ۔ اس طر ح کی سیکڑوں ایمان افروز داستانیں تاریخ کے صفحات میں درج ہیں ۔سچ ہے جذبہ ایمانی اور حب رسول ﷺ جب کسی کے دل میں سما جائے تو وہ بڑے سے بڑے ظالم کےسامنے کھڑے ہونے کے لیے بھی تیار ہو جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ء ‘‘ اس تحریک کےایک مجاہد جناب مجاہد الحسینی صاحب کے تحریک تحفظ ختم نبوت کی بابت ضرب مومن اخبار میں قسط وار شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ ہے اس میں انہوں نے اس تحریک دوران پیش آنے والے ناقابل فراموش واقعات اور مشاہدات کو پیش کیا ہے ۔ رسائل وجرائد کے معروف اشاریہ ساز محترم دو ست جنا ب شاہد حنیف صاحب نے اس میں مزید اضافہ جات کرکے اسے مرتب کیا ہے ۔مرتب موصوف رسائل وجرائد اور کتب کی اشاریہ سازی کےسلسلہ میں نہایت تندہی اور جانفشانی سے کام کررہیں اور بہت سے دینی علمی وادبی رسائل کے اشاریے مرتب کرنےکے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر کتابیات بھی مرتب کر چکے ہیں۔اور ان دنوں اہم علمی رسائل کے اشاریہ کا انسائیکلوپیڈیا مرتب کرنےمیں مصروف ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اس اہم کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق دے اور ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف مرتب 7
مقدمہ ازمولنامجاہد الحسینی 8
1953ءکی تحریک ختم نبوت 11
چند ناقابل فراموش یادیں 11
لاہور سینٹرل جیل میں 15
لاہور سینٹر ل جیل کاایک رقت انگیز منظر 16
امیر شریعت کے سامنے شہید ختم نبوت کاتذکرہ 17
پہلی تحریک ختم نبوت اور منیر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ 18
قادیانی سربراہ کی دھمکی 19
تحریک ختم نبوت کی ہمہ گیر مقبولیت 22
مرزاقادیانی کاخبث باطن 22
تعارف شخصیات 23
مختلف مکاتب فکر اور مسالک کی عظیم شخصیات 25
مولناعبدالحامد بدایونی رحمۃاللہ علیہ 25
عظمت امیر شریعت 25
امیر شریعت مولنا ابو الحسنات کی نظرمیں 27
ایک یاد گار تقریب 28
ماسٹر اتاج الدین انصاری 30
شیخ حسام الدین 30
احاطہ دیوانی میں 32
شیخ  صاحب کے گھر شعراء کی محفل 33
تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ء
شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہور جیل میں تشریف آوری 34
مولانا سید نور الحسن شاہ بخاری 38
مولنا ابو الکلام آزاد پرجھوٹا الزام اور اس کی تردید 39
کوتاہی کاازالہ 41
7ستمبر 1974ءمنکر ین ختم نبوت کو غیر مسلم قرار دینے کاتاریخی دن 43
تحریک قیام پاکستان اور قادیان کی بھارت میں رکھنے کامقصد 45
حیل میں کھیل 49
سیاست خانے کی تلخیاں 54
مولنا لال حسین اختر کی داستان ترک مرازئیت 61
بحیثیت مبلغ تقریری 64
 مولنا محمد حیات فاتح قادیان 68
ختم نبوت کانفرنس قادیان 70
مولا نا محمد حیات سے شرف ملاقات 71
قادیان کادلچسپ سفر 72
قائدین تحریک سے حسین شہید سہروروی کی ملاقاتیں 75
قادیانیت پر سہروروی کا نوٹ 77
قائدین تحریک سے سہروروی کی ملاقات 78
امیر شریعت سید عطا اللہ بخاری کا مکتوب گرامی 80
مسلمان کی تعریف کیا ہے 81
مسلمان کی تعریف علمی شخصیات کی نظر میں 83
شاعر مشرق کے ہاں مسلمان کامفہوم 86
مسجد قبا 88
قادیانیوں کے کلمے او رنمازوں کی حقیقت 90
مرزاقادیانی کامفہوم ختم نبوت 92
نبوت کی تبدیلی کے ساتھ قومیت کی تبدیلی 93
احمد کی اصلاح 94

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment