تحریک مجاہدین جلد پنجم
مصنف : ڈاکٹر صادق حسین
صفحات: 195
ہندوستان کی فضا میں رشد وہدیٰ کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا جس نے اپنی قوت ایمان اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے خود تراشیدہ بتوں کو پاش پاش کر کے توحیدِ خالص کی اساس قائم کی یہ شاہ ولی اللہ دہلوی کے پوتے شاہ اسماعیل شہید تھے ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب کے بعد دعوت واصلاح میں امت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی امارت میں تحریک مجاہدین میں شامل ہوکر سکھوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 6 مئی 1831ء بالاکوٹ کے مقام پر شہادت کا درجہ حاصل کیا اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے حریت کی ایک عظیم مثال قائم کی جن کے بارے شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا کہ ’’اگر مولانا محمد اسماعیل شہید کےبعد ان کے مرتبہ کاایک مولوی بھی پیدا ہوجاتا تو آج ہندوستان کے مسلمان ایسی ذلت کی زندگی نہ گزارتے۔ سید محمد اسماعیل شہید اور ان کےبےمثل پیرو ومرشد سید احمد شہید اور ان کےجانباز رفقاء کی شہادت کےبعد ،بقیۃ السیف مجاہدین نے دعوت واصلاح وجہاد کاعلم سرنگوں نے نہ ہونے دیا بلکہ اس بے سروسامانی کی کیفیت میں اسے بلند سےبلند تر رکھنے کی کوشش کی ۔سید اسماعیل شہید اور ان کےجانباز رفقاء اوران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک کو زندہ رکھنے والے مجاہدین کی یہ داستان ہماری ملی غیرت اور اسلامی حمیت کی سب سے پر تاثیر داستان ہے۔ ان اللہ والوں نےاللہ کی خاطر آلام ومصائب کوبرداشت کیا ،آتش باریوں اور شمشیرزنیوں کی ہنگامہ آرائیوں میں جانیں دے دیں،خاندان ،گھر بار اور جائیدادوں کی قربانیاں دیں ۔ جیل کی کال کوٹھڑیوں اور جزائر انڈیمان یعنی کالاپانی کی بھیانک اور خوفناک وحشت ناکیوں میں دن بسر کیے ۔لیکن جبیں عزیمیت پر کبھی شکن نہ آنے دی اور پائے استقامت میں کبھی لرزش پیدا نہ ہونے دی۔ زندگی کےہرآرام اور ہر عیش کو نوکِ حقارت سے ٹھکراتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ۔ زیر نظرکتاب ’ ’تحریک مجاہدین‘‘ڈاکٹر صادق حسین صاحب کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نےمجاہد کبیر سید احمد شہید اور ان کےعالی ہمت رفقا کے ایمان افروز واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیاہے ۔ نیز سید ین شہیدین کی شہادت کے بعد اس تحریک مجاہدین کی جن شخصیات نے بطور امارت خدمات انجام دیں ان کابھی ذکر خیر ہے کہ جن کو پڑھ کر اسلام کی ابتدائی صدیوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ۔ یہ کتاب متعدد جلدوں میں ہے لیکن ہمیں کی اس کی صرف جلد پنجم اور ششم دستیاب ہو سکیں ہیں اگر کسی صاحب کےپاس اس کی باقی جلدیں ہو تو ہمیں مطلع کرے تاکہ ان کو بھی سائٹ پر پبلش کرکے انٹر نیٹ کی دنیا میں محفوظ کیا جاسکے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
باب اوّل | |
امیر المجاہدین مولانا حافظ عبدالکریم | 5 |
مرکز استمس | 6 |
دوسرا باب | |
ہندوستان میں چند تاریخی واقعات | 9 |
چند طلبا کا جذبہ و شوق | 11 |
اقتباس از آپ بیتی | 15 |
ترکی مشن | 20 |
مولوی برکت اللہ بھوپالی | 20 |
کاظم بیگ | 20 |
ڈاکٹر رحمت علی | 21 |
محمد حسن عرف یعقوب | 21 |
میر ظفر حسن | 23 |
ڈاکٹر خوشی محمد | 23 |
عبد الباری | 23 |
ڈاکٹر شجاع اللہ | 25 |
فصل: سرحد کے علاقہ میں برطانوی حکومت کی فوجی کا روائیاں | 27 |
جنگ مالا کنڈ 1897۔98ء | |
کو ہ سیاہ کی مہمیں | 30 |
مسٹر چرچل | 31 |
باب سوم | |
امیر نعمت اللہ | 33 |
چمڑ کند | 38 |
فصل : امیر نعمت اللہ کے مخالفین | 50 |
نئے امیر کا انتخاب | 53 |
امیر نعمت اللہ کے شمائل و فضائل | 53 |
اعلان مقدس دینی بہ اہالی پٹھانستان | 64 |
مولانا بشیر احمد صاحب | 70۔71 |
ظفر احسن کا بیان آپ بیتی | 72 |
مولانا بشیر کے مکتوبات | 73 |
مکتوب خصوصی نمبر 693 | 76 |
ایک خط بنام امیر نعمت اللہ | 89 |
ایک خط ۔ امیر المجاہدین مولانا نعمت اللہ کے نام | 94 |
ایک اور خط امیر المجاہدین نعمت اللہ کے نام | 100 |
مولانا بشیر کا خط حافظ محمد صدیق میاں گل سر خانی کے نام | 106 |
مولوی فضل الٰہی وزیر آبادی | 108 |
مولوی فضل الٰہی وزیر آبادی کےخط کا اقتباس ۔ ہٹلر اور مسولینی کے نام | 112 |
پنجاب کی سی۔ آئی۔ ڈی کی مختصر رپورٹ مولوی فضل الہی | 117 |
مولانا فضل الہی کا خط فقیر پی کے نام | 120 |
صوفی عبداللہ | 123 |
حکومت موقتہ | 125 |
غالب نامہ | 126 |
جہان اسلام | 129 |
مدرسہ دیو بند کاقیام | 135 |
مولانا محمد قاسم ناتوتوی | 141 |
مولوی ولی محمد فتوحی | 144 |
فصل: قاضی کورٹ کا مقدمہ یا گوجرانوالہ کیس | 146 |
مولوی کرم الہی ۔ حاجی نور محمد صراف | 150 |
صوفی جلال الدین ۔ مولوی سلطان محمد | 150 |
شیخ الہند مولانا محمود الحسن حجاز میں | 150 |
ریشمی خط | 152 |
سرحدی حادثے | 152 |
باب چہارم | |
استمس کے حالات | 157 |
امیر المجاہدین مولانا رحمت اللہ | 157 |
لوٹی اگرہ کا محاذ | 160 |
لکنڈی کھر یہ کی جنگ | 161 |
کھجوری کی جنگ | 161 |
ناکی کھڈاب کی جنگ | 161 |
کھریہ کا شجون | 161 |
جنگ پانچ کنڈ | 161 |
مولوی برکت اللہ ابن امیر نعمت اللہ | 163 |
باب پنجم | |
خلف بعد | 165 |
مولانا ابو الخیر کا خط اور خاتمہ تحریک | 165 |