تحقیقی ، اصلاحی اور علمی مقالات جلد اول
مصنف : حافظ زبیر علی زئی
صفحات: 647
محدث العصر حافظ زبیر علی زئی 25جون 1957ء کو حضرو، ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ آپ نےتین سے چار ماہ میں قرآن مجید حفظ کیا ۔ دینی علوم کے حصول کے لیے جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں داخل ہوئے اور سند فراغت حاصل کی ۔وفاق المدارس السلفیہ سے الشھادۃ العالمیہ بھی حاصل کی ۔نیز آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات اور عربی میں ایم اے بھی کیا تھا۔آپ اپنی مادری زبان ہندکو کے ساتھ ساتھ کئی ایک زبانوں پر دسترس رکھتے تھے۔ آپ کو علم الرجال سےبڑی دلچسپی تھی۔مولانا سید محب اللہ شاہ راشدی ،مولانا سیدبدیع الدین شاہ راشدی ،مولانا عطاءاللہ حنیف بھوجیانی ،مولانا حافظ عبدالمنان نورپوری وغیرہ جیسے عظیم علماء سے آپ کو شرف تلمذ حاصل تھا۔علم الرجال اور احادیث کی تحقیق وتخریج میں آ پ کی رائے کو سند کی حیثیت حاصل تھی ۔ شیخ نے متعدد علمی و تحقیقی تصانیف کی صورت میں علمی ورثہ چھوڑا ۔اور اس کےعلاوہ کتب احادیث پر تحقیق و تخریج کا کام بھی کیا۔ اور موصوف نے سیکڑوں علمی وتحقیقی مضامین بھی لکھے جو ان کے جاری کردہ مجلہ ’’الحدیث‘‘ کے علاوہ ماہنامہ محدث ،ہفت روزہ الاعتصام ودیگر مجلات ورسائل میں شائع ہوتے رہے ۔آپ نے تصنیفی وصحافتی خدمات کے علاوہ ابطال باطل کے لئے مناظرے بھی کئے،بلکہ مناظروں کے لئے دور دراز کا سفر بھی کیا۔بہرحال وہ علم کا پہاڑ تھے۔ اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔ملک بھر سےطلبہ کی کثیر تعداد نے آپ سے استفادہ کیا۔ آپ کے شاگردوں میں مولانا حافظ ندیم ظہیر﷾،مولانا حافظ شیر محمد﷾،مولانا صدیق رضا﷾، مولانا غلام مصطفی ظہیر امن پوری ﷾ وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔موصوف 10نومبر2013ء بروز اتوار طویل علالت کےبعد اپنی خالق حقیقی جاملے ۔شیخ کا نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالحمید ازہر﷾نے پڑھایا۔نماز جنازہ میں علماء،طلباء سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ان کی رحلت پر کئی مجلات ورسائل میں ان کی حیات وخدمات کے حوالے سے مختلف اہل علم کے مضامین شائع ہوئے ۔شیخ موصوف کے جاری کردہ مجلہ’’الحدیث‘‘ کے ذمہ داران نے شیخ کی حیات وخدمات پر مشتمل ’’الحدیث ‘‘کا خاص نمبر نکالنے کا اعلان کیا تھا ۔ ناجانے کیوں اس رسالے کی اشاعتِ خاص ابھی تک شائع نہ ہوسکی ۔ زیر نظر کتاب ’’ تحقیقی ،علمی واصلاحی مقالات ‘‘جو کہ ضخیم چھ جلدوں پر مشتمل ہے او رشیخ کے ان تحقیقی وعلمی مضامین کامجموعہ جو مختلف علمی مجلات بالخصوص الحدیث حضرو میں مسلسل شائع ہوتے رہے ۔ جنہیں بڑی محنت سے عام فہم انداز میں موضوعاتی ترتیب، ابواب بندی اور فہارس کے ساتھ مرتب کیاگیا اور مولانا محمد سرور عاصم ﷾نے اعلیٰ معیار اور بہترین طرز پر شائع کیا۔ شیخ کے تلمیذ خاص حافظ ندیم ظہیر ﷾ کی زیر نگرانی ان مقالات کی ترتیب وتبویب کا مزید کام جاری ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام وخواص کے لیے مفید اورمصنف وناشرین کےلیے ذریعۂ نجات بنائے ۔(آمین)زیر نظر نسخہ الکتاب انٹرنیشنل ،دہلی سے طبع شدہ ہے
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 7 | |
اظہار تشکر | 9 | |
عقائد ، مسلک اہل حدیث اور اعتراضات کے جوابات | 13 | |
اللہ عرش پر ہے | 13 | |
قبر میں نبی ﷺ کی حیات کا مسئلہ | 19 | |
جنت کا راستہ | 27 | |
اندھیرے اور مشعل راہ | 61 | |
نزول مسیح حق ہے | 83 | |
مرزا غلام احمد قادیانی کے تیس جھوٹ | 132 | |
مقدمۃ الدین الخالص | 150 | |
صحیح حدیث حجت ہے چاہے خبر واحد ہو یا متواتر | 156 | |
نبیﷺ پر جھوٹ بولنے والا جہنم میں جائے گا | 159 | |
اہل حدیث ایک صفاتی نام اور اجماع | 161 | |
اہل حدیث پر بعض اعتراضات اور ان کے جوابات | 175 | |
آل تقلید کے سوالات اور ان کے جوابات | 189 | |
آثار صحابہ اور آل تقلید | 200 | |
نماز کے بعض مسائل | 215 | |
نماز میں ہاتھ ناف سے نیچے یا سینے پر | 215 | |
مرد وعورت کی نماز میں فرق اور آل تقلید | 223 | |
نماز میں عورت کی امامت | 242 | |
اصول حدیث اور تحقیق الروایات | 251 | |
پندرہ شعبان کی رات اور مخصوص عبادت | 291 | |
حدیث قسطنطنیہ اور یزید | 305 | |
خلافت راشدہ کے تیس سال | 313 | |
تذکرہ علمائے حدیث | 325 | |
تذکرۃ الراوی | 525 | |
باطل مذاہب و مسالک اور ان کا رد | 551 | |
متفرق مضامین | 629 | |
گانے بجانے اور فحاشی کی حرمت | 629 | |
معلم انسانیت | 643 |