تذکرے اصحاب ؓ رسول ﷺ کے اور فقہاء مدینہ
مصنف : محمد سعید کلیروی
صفحات: 213
صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ اسی طرح سیدات صحابیات وہ عظیم خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کودیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام وصحابیات سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام وصحابیات ؓن کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تذکرے اصحاب رسول ﷺ کے اور فقہائے مدینہ‘‘ مولانا محمد سعید کلیروی﷾کی کاوش ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے صحابہ کرام کے فضائل اور صحابہ کی تعریف بیان کرنے کےبعد خلفائے اربعہ ، عشرہ مبشرہ اور کئی جلیل القدر صحابہ کرام وصحابیات ،امہات المومنین و صحابیات کے فضائل، تعارف ومناقب کو تحریر کیا ہے او رآخر میں بہت عمدہ اور دلکش انداز میں ان سات تابعین عظام کادل پذیر تذکرہ قلم بند کا ہے جو’’ فقہائے مدینہ‘‘ کے نام سے مشہورتھے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
فضائل صحابہ | 15 |
صحابی کی تعریف | 15 |
صحابہ کرام کی عدالت | 15 |
حضرت ابوبکرصدیق | 20 |
صورت وچہرہ | 20 |
حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت پر اشارات رسول اللہ ﷺ | 26 |
تشہیر خلافت | 28 |
حضرت ابوبکرصدیق کےفضائل ومناقب اوراعتراف عظمت کےمتعلقہ چند باتیں | 29 |
سب سے افضل شخص | 31 |
خاص اعزاز | 32 |
احکام فقیہ کےبنیادی چار اصول ہیں | 33 |
حضرت ابوبکر کامختصر تعارف | 33 |
حضرت عمربن خطاب | 37 |
زمانہ خلافت فاورقی پر صحابہ کرام کی رائے | 48 |
مسئلہ قضا وقدر کےبارہ حضرت عمرفاورق کامعروف قول | 54 |
بلاداسلام میں فقہ کےمندرجہ ذیل مراکز تھے | 54 |
صحابہ کرام میں فقہ کےچھ امام تھے | 55 |
سیرت عمر پر اجمالی نظر | 56 |
حضرت عثمان غنی | 59 |
حضرت عثمان غنیکامختصر تعارف | 68 |
حضرت علی بن ابی طالب | 70 |
قریش کےقبیلہ بنی ہاشم کی حیثیت | 70 |
حضرت علی کامختصر تعارف | 74 |
حضرت طلحہ بن عبیداللہ بن عثمان القریشی التیمی | 76 |
حضرت زبیر بن عوام | 79 |
حضرت زبیر کےحالات پر ایک نظر | 83 |
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف | 86 |
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف کامختصر تعارف | 89 |
حضرت سعد بن ابی وقاص کامختصرتعارف | 99 |
حضرت سعید بن زید | 101 |
حضرت سعید بن زید کامختصر تعارف | 104 |
حضرت ابوعبیدہ ابن الجراح | 106 |
حضرت ابوعبیدہ بن الجراح کامختصر تعارف | 112 |
حضرت سعد بن معاذ | 114 |
قدیم الاسلام صحابہ | 117 |
فترۃ الوحی | 117 |
حضرت ابوبکر | 117 |
حضرت علی | 118 |
حضرت زید بن حارثہ | 118 |
حضرت زبیر بن عوام | 119 |
حضرت طلحہ بن عبیداللہ | 119 |
حضرت عبدالرحمن بن عوف | 119 |
حضرت سعد بن ابی وقاص | 120 |
حضرت ابو عبیدہ بن الجراح | 120 |
حضرت خالد بن سعید بن العاص | 121 |
حضرت ابوسلمہ | 121 |
حضرت عبیدہ بن الحارث | 121 |
حضرت عمیربن ابی وقاص | 122 |
حضرت عبداللہ بن مسعود | 122 |
حضرت مسعود بن ربیع بن عمرو بن سعد | 122 |
حضرت سلیط بن عمرو بنو | 123 |
حضرت عیاش بن ابی ربیعہ | 123 |
حضرت خنیس بن حذافہ بن قیس | 123 |
حضرت سعید بن زید | 123 |
حضرت عثمان بن مظعون | 124 |
حضرت قدامہ بن مظعون | 124 |
حضرت عبداللہ بن مظعون | 124 |
حضرت نعیم الخام بن عبداللہ بن اسید | 124 |
حضرت عامر بن فہیرہ | 125 |
حضرت حاطب بن عمرو | 125 |
حضرت واقد بن عبداللہ | 125 |
حضرت عامر بن ربیعہ غنزی | 126 |
حضرت عبداللہ بن حجش | 126 |
حضرت جعفر طیار | 127 |
حضرت حاطب بن حارث | 127 |
حضرت معمر بن حارث | 127 |
حضرت سائب بن عثمان | 127 |
حضرت خباب بن لارت | 128 |
حضرت عتبہ بن مسعود | 128 |
حضرت بلال بن رباح | 128 |
حضرت ابوحذیفہ | 129 |
حضرت اسماء بنت عمیسؓ | 129 |
حضرت شفاءبنت عوف ؓ | 129 |
حضرت صعبہ الخضرمی ؓ | 130 |
حضرت لیلٰی بنت ابی حثمہ ؓ | 130 |
حضرت ام الفضل لبابہ ؓ | 130 |
حضرت رملہ بنت ابی عوف ؓ | 130 |
حضرت عبداللہ بن زبیر بن عوام | 131 |
حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب | 132 |
حضرت عبداللہ بن عباس | 133 |
حضرت ابوہریرہ | 134 |
حضرت انس | 136 |
حضرت خارجہ بن حذیفہ ؓ | 137 |
نجاشی بادشاہ | 138 |
تذکرہ عشرہ مبشرہ | 139 |
حضرت عبداللہ | 140 |
زیادہ احادیث روایت کرنےوالے صحابہ کرام | 142 |
زیادہ فتوی دینےوالے صحابہ کرام کےاسماء گرامی | 143 |
فضائل امہات المومنین وصحابیات ؓ | 144 |
ام المومنین سیدہ خدیجہ خویلد ؓ | 144 |
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ طاہرہ مطہرہ ؓ | 144 |
سیدہ ام حبیبہ بنت ابو سفیان ؓ | 147 |
سیدہ سودہ بنت زمعہ ؓ | 149 |
سیدہ حفصہ بنت عمرؓ | 150 |
سیدہ زینب بنت خزیمہ ؓ | 151 |
سیدہ ام سلمہ ہندبنت ابی امیہ ؓ | 151 |
سیدہ زینب بنت حجش بن ریاب ؓ | 152 |
سیدہ جویریہ بنت حارث ؓ | 152 |
سیدہ صفیہ بنت حیی بن اخطب ؓ | 154 |
سیدہ میمونہ بنت حارث ؓ | 155 |
فقہاء مدینہ | 156 |
سات معروف فقہاء کرام | 156 |
حضرت سعید بن المسیب | 157 |
حضرت عروہ بن زبیر | 162 |
عبرت انگیز واقعہ | 166 |
حضرت خارجہ بن زید | 168 |
حضرت عبیداللہ بن عبدالہ | 173 |
حضرت قاسم بن محمد بن ابوبکر الصدیق | 179 |
حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن | 185 |
حضرت سلیمان بن یسار | 190 |
حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن | 196 |
حضرت سالم بن عبداللہ | 201 |
فضائل صحابہ | 202 |