تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی

تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 539

 

تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین وفطین ہو اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگار ی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے لیکن ماضی قریب اور موجودہ دور میں تذکرہ نویسی اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور مقالہ نگاروں میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی﷫،مولانا حافظ صلاحالدین یوسف، مولانا عبد الرشید عراقی مولانا محمد رمصان یوسف سلفی حفظہم اللہ وغیرہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں اللہ تعالی ان بزرگوں کو صحت وعافیت سے نوازے اور ان کےعلم وعمل اضافہ فرمائے ۔آمین زیر تبصرہ کتا ب’’تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی﷫‘‘ پاکستان کے نامور مؤرخ وسوانح نگار مولانا محمد اسحاق بھٹی﷫ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے سید نذیر محدث دہلوی ﷫ کے سامنے زانوے تلمذ تہہ کرنے والے مولانا غلام رسول قلعوی ﷫ کےسوانح حیات نہیں بلکہ اس عہد کی پوری تاریخ سمودی ہے۔مولانا بھٹی مرحوم نے مولانا قلعوی کا خاندانی پس منظر،ان کی ولادت ، تحصیل علم ، اساتذہ کرام ، مولانا کی دعوتی وتبلیغی اور خدمات، مولانا کے مکاتیب،1857ء کی جنگ آزادی میں مولانا کی گرفتاری،مولانا غلام رسول کے چند معاصرین اور تلامذہ کاذکرخیر اور مولانا غلام رسول ﷫ کے تمام واقعات کو نہایت دل نشیں انداز اور انتہائی عمدگی کے ساتھ الگ الگ ابواب میں ترتیب دیا ہے۔کتاب کے اخر میں چند ابواب مولانا غلام رسول ﷫ کےاخلاف کے متعلق بھی شامل ہیں جن میں مولانا کی اپنی اولاد ،ان کےبھائیوں، بیٹوں ، بیٹیوں کی اولاد کاتذکرہ بھی شامل ہے۔یہ ابواب مولانا عصمت اللہ کے تحریرشدہ ہیں۔مولانا بھٹی مرحوم نے فقہائے ہند کی ایک جلد میں بھی 60 صفحات پر مشتمل مولانا غلام رسول قلعوی ﷫ کے حالات کا تذکرہ کیا ہے جو کہ 1989ء میں شائع ہوئی ۔ بعد ازاں 2009ء میں مولانا غلام رسول قلعوی کے پڑپوتے حافظ حمید اللہ اور ان کے رفقاء کے اصرار پر مولانا بھٹی مرحوم نےیہ کتاب تصنیف کی جو تقریباً 550 صفحات پر مشتمل ہے ۔اس کتاب کو بڑے خوبصورت انداز میں مولانا علام رسول ویلفیئر سوسائٹی نے 2012ء میں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
تقریظ 18
گفتار اولیں 24
حرفے چند 30
خاندانی پس منظر 66
حافظ نظام الدین خادم 68
اعوان 71
دوسراباب :

مولنا غلام رسول﷫ کی ولادت

ولادت 76
عالم طفولیت 77
متقی بچہ 78
ایک عجیب واقعہ 79
تیسرا باب :

تحصیل علم

ایک خواب اوراس کی تعبیر 80
دادا کی خدمت اوران کی دعا 81
کاکاشاہ صاحب ﷫ کی تشریف آوری 82
شاہ صاحب ﷫ کی نصیحت 83
شاہ صاحب ﷫ کی وفات 85
والد محترم ﷫ کی رحلت 86
چوتھا باب :

اساتذہ کرام

حافظ احمد لدین بگوی 93
پانچواں باب :

اصحاب تقوی کی تلاش میں

قلعہ اسلام میں قیام 99
محبت الہی کاجذبہ صادقہ 100
سیدامیرصاحب ساکن کو ٹھا ﷫ کی خدمت میں 101
خواجہ سلیمان تونسوی ﷫ سےملاقات کاشوق 102
تونسہ کودوبارہ روانگی اورخواجہ صاحب ملاقات 104
ایک اوربزرگ کی خدمت میں 105
پھر سید محمد امیر﷫ (ساکن کوٹھا )کی خدمت میں 107
حضرت سید عبداللہ غزنوی ﷫ سے ملاقات 111
قلعہ اسلام کی روانگی 112
چھٹاباب :

حضرت اخونہ سید محمد امیر صاحب ﷫

ولادت 114
اساتذہ 115
سید احمد شہید بریلوی ﷫ کےحلقہ بیعت میں 115
قلعہ اٹک کی تسخیر کامسئلہ 117
سید امیر صاحب ﷫ کی سکھوں سےمعرکہ آرائیاں 119
قیدوبند 119
چند دعاؤں کی تلقین 120
اخلاق وعادات 120
اولاد 122
وفات 124
ساتواں باب :حضرت سیدعبداللہ غزنوی ﷫
ولادت اورسلسلہ نسب 127
تحصیل علم 127
ملاحبیب اللہ قندہاری ﷫ کی خدمت میں 128
توحید کےمتعلق ارشادات 129
جذبہ احیائے سنت 130
آٹھواں باب :لاہور میں وعظ وتذکیر کاحکم
مخالفت اوررقابت 136
ایک عالم دین کاقصہ 137
ایک برزگ کی دعا 139
وعظ کافوری اثر 140
نواں باب :لاہور میں مولانا غلام رسو ل ﷫ کے مراکز وعظ 145
دسواں باب :تحصیل علم حدیث کےلیے دہلی کو روانگی 154
امرتسر سےدہلی کاسفر 155
لال قلعہ سے دعوت وعظ 156
گیارھواں باب :1857ء کی جنگ آزادی اورمولانا کی گرفتاری
ایک زخمی انگریز عورت کی امداد 158
وطن کو روانگی اوروارنٹ گرفتاری 161
گرفتاری 163
اللہ کی ضمانت پر رہائی 165
دوبارہ نظر بندی اوروعظ کی ممانعت 166
بارہواں باب :حضرت میاں سید حسین دہلوی ﷫
ولادت اورخاندان 167
تحصیل علم کاآغاز 168
عظیم آباد کی روانگی 169
مولانا اسماعیل شہید ﷫ اورسید شہید ﷫ سےملاقات 169
دہلی کوروانگی 170
تحصیل علم آغاز 171
حضرت شاہ محمد اسحاق ﷫ کےحلقہ درس میں 171
شادی 173
جہادکافتوی 173
تدریس علم حدیث 175
گرفتاری 176
سند حدیث 176
تیراھواں باب:مولانا شاہ عبدالغنی مجددی ﷫ 179
چودھواں باب :جہاد 1857ءکےوجود اسباب 185
پندرھواں باب:
خدمت تدریس 199
سولھواں باب :

پیکر سخاوت اورمجسمہ مروت

مہمان نوازی 204
ایک پوستی کی مدد اوراس کانتیجہ 206
حضرت سید عبداللہ غزنوی ﷫ کی خدمت 206
سترھواں باب :

عادات واطوار

مال حرام سےنفرت 210
نفسانی خوہش سے بچنے کاایک واقعہ 210
چھوٹے پر شفقت اوربڑے کااحترام 212
اٹھارھواں باب :قبولیت دعااورظہور رکرامات
ایک نوجوان کاجنازوہ 271
کرامات کے ظہور کی ودجہ 274
انیسواں باب :

مولنا غلام رسو ل ﷫ کےچند معاصرین

حافظ عبد المنان وزیرآبادی ﷫ 279
مولانا رحیم ربخشش لاہوری ﷫ 295
امام سید عبدلجبار غزنوی ﷫ 303
مولانا محی الدین عبدالرحمان لکھوی ﷫ 306
مولانا غلام نبی سوہدروی ﷫ 307
مولوی غلام احمد ﷫ 308
بیسواں باب: تلامذہ کرام
مولنا محمدعلی خاں واعظ بوپڑوی ی 310
مولنا برہان الدین جہلمی ﷫ 317
مولنا عظیم اللہ ﷫ (یاعیدالعظیم ) 317
مولانا علاء الدین ﷫ 321
حافظ ولی اللہ لاہوری ﷫ 325
مولوی محمد عثمان ﷫ 327
اکیسواں باب :تصنیف تالیف کےبارے میں 328
بائیسواں باب :مکتوبات
مکتوب نمبر 1 325
مکتوب نمبر 2 337
مکتوب نمبر 3 340
مکتوب نمبر 4 343
مکتوب نمبر 5 346
مکتوب نمبر 6 346
مکتوب نمبر 7 351
مکتوب نمبر 8 355
مکتوب نمبر 9 359
مکتوب نمبر 10 364
مکتوب نمبر 11 329
مکتوب نمبر 12 370
تنئیسواں باب :

ایک ہندوکاعلمی سوال ارواس کاجواب

373
چوبیسواں باب :

مولنا غلام رسول ﷫ اوراحمد پورشرقیہ کاہاشمی خاندان

385
پچیسواں باب :

پنجابی اشعار بنام ’’پنج گنج ‘‘

401
سی حرفی 402
نصیحت نامہ 408
حلیہ شریف نبی مکرم ﷺ 410
ذکر شمائل نبوی ﷺ 411
حلیہ مبارک خورد 416
قصہ حضرت بلال ﷜ 423
امیہ وابلال ﷜ دےایمان داسننااوسزا دینا 424
حضرت ابوبکر صدیق ﷜ دااوتھے جانا 424
تے بلال ﷜ نانوں ایما ن دے چھپان داکہنا 425
آنحضرت  ﷺ کےوصال کے بعد بلال ﷜ کامدینہ سےچلے جانا 425
پھرآنا اوروفات پانا 434
جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں چاہیت کااظہار اورعاشقانہ آہ زاری کرنا 439
جناب سید عبدلقادر جیلانی محی السنہ ﷫ کی تعریف میں 442
حلیہ مبارک حضرت محی الدین سید عبدالقادر جیلانی ﷫ 443
نعت آنحضرت محمد ﷺ 446
چھبیسواں باب :

نبی اکرم ﷺ سےبے پناہ محبت کااظہار

448
ستائیسواں باب :

وصیت

456
اٹھائیسواں باب : حج بیت اللہ 461
انتیسواں باب :مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں اشعار محبت
تیسواں باب :وفات
وفات کاقابل رشک واقعہ 464
اکتیسواں باب :مولا نا حکیم غلام محمد ﷫ 482
مولوی ثناءاللہ صاحب 484
ملک محمد عثمان 486
بتیسواں باب
مولانا شیر محمد 491
حافظ محمد اسحاق صاحب 495
تینیسواں باب

مولنا عبدالقادر

497
چونئیسواں باب :

مولانا عبد القادر کی اولاد

505
پینتیسواں باب :

مولنا عبدلعزیز ﷫

505
چھتیسواں :

مولانا عبدالعزیز کی اولاد

508
سینتیواں باب :

مولوی عبدالرحمن ﷫ کی اولاد

517
ملک عصمت اللہ 517
مولانا سلیم اللہ 518
حافظ حمیداللہ سیدید 520
اڑتیسواں باب :

مولانا غلام رسول ﷫ کی بیٹیوں کی اولاد

522

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment