تزکیۃ النفوس

تزکیۃ النفوس

 

مصنف : علامہ ابن رجب حنبلی

 

صفحات: 170

 

تزکیۂ نفس‘ ا س کی اصلاح اور تطہیران انتہائی اہم امور میں سے ہے جس کے ساتھ اس امت کے نبیﷺ اس دنیا میں مبعوث فرمائے گئے ۔ جو اللہ کے موجود ہونے اور یوم آخرت کے قائم ہونے پر امید رکھتا ہو اسے خاص طور پر اپنے نفس کے تزکیہ کا اہتمام اور پاس بہت ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بندے کی فلاح وکامیابی اس کی تزکیہ نفس‘ صفائی باطن اور تطہیر قلب پر موقوف اور منحصر رکھی ہے۔اس موضوع پر علمائے قدیم کی کتابوں  کی ضخیم تعداد موجود ہے مگر زیرِ تبصرہ کتاب ان سب سے کئی ایک وجوہ کی بنا پر امتیاز ی حیثیت رکھتی ہے  مثلاً پہلی کتب مشکل اور دشوار ہیں کہ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہیں‘ اور ان میں ضعیف اور موضوع روایات کی کثرت ہے لیکن اس کتاب میں مختلف کتابوں سے صحیح احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے اور ان لوگوں کی باتیں نقل کی گئی ہیں جنہیں اس فن میں کامل مہارت‘ بصیرت اور دستگاہ حاصل ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اور  اس کتاب میں حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور ساتھ میں احادیث کی تحقیق بھی کی گئی ہے ۔ یہ کتاب’’ تزکیہ النفوس ‘‘ علامہ ابن رجب حنبلی ‘ علامہ جوزی ‘ امام غزالی  کی تصنیف  کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
مقدمۃ الکتاب 9
عمل میں اخلاص پیدا کرنا 11
اخلاص کے متعلق اقوال 15
نیت کی حقیقت 16
نیت کی فضیلت 18
علم حاصل کرنے کی فضیلت 19
دل کے اقسام اور انواع 22
دل کی قسمیں 23
مردہ قلب 24
قلب مریض 25
دل کے امراض اور اس کی صحت کی نشانیاں 26
صحت مند دل کی نشانیاں 27
دل کے لیے چار چیزیں زہر آلود ہیں 30
کھانے کی زیادتی کے نقصانات 39
ذکر کے انواع و اقسام 47
درود و سلام کی فضیلت 58
نماز تہجد کی فضیلت 61
زہد کے درجات 71
نفس لوامہ 77
محاسبہ نفس 81
صفر کی فضیلت 88
شکر 103
توکل 109
امید 125
خوف الہٰی 130
دنیا کی حقیقت 139
توبہ نصوح 160
توبہ کے اسرار اور اس کی باریکیاں 163

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment