تذکرۂ شہید (شاہ اسماعیل شہید)

تذکرۂ شہید (شاہ اسماعیل شہید)

 

مصنف : محمد خالد سیف

 

صفحات: 384

 

ہندوستان کی فضا میں رشد وہدیٰ کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے   اپنے فضل خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا جس نے اپنی قوت ایمان اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے خود تراشیدہ بتوں کو پاش پاش کر کے توحید خالص کی اساس قائم کی یہ شاہ ولی اللہ دہلوی کے پوتے شاہ اسماعیل محدث دہلوی تھے شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب کے بعد دعوت واصلاح میں امت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی امارت میں تحریک محاہدین میں شامل ہوکر سکھوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 6 مئی 1831ء بالاکوٹ کے مقام پر شہادت کا درجہ حاصل کیا اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے حریت کی ایک عظیم مثال قائم کی جن کے بارے شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا کہ ’’اگر مولانا محمد اسماعیل شہید کےبعد ان کے مرتبہ کاایک مولوی بھی پیدا ہوجاتا تو آج ہندوستان کے مسلمان ایسی ذلت کی زندگی نہ گزارتے‘‘ زیر تبصرہ کتاب’’ تذکرہ شہید‘‘ معروف مترجم ومصنف کتب کثیرہ محمد خالد سیف کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب برصغیر پاک وہند کی اسلامی تاریخ کے عظیم جرنیل سید محمد اسماعیل شہید کی حیات مبارکہ ،تعلیم وتربیت ودعوت وتبلیغ، تصنیف وتالیف ، جہاد فی سبیل اللہ ، معاندینِ اہل بدعت کے اعتراضات اور ان کے جوابات اور سیرت وسوانح سے متعلق دیگر امور پر مشتمل ایک نہایت شگفتہ وشاداب تذکرہ ہے۔ فاضل مصنف نے سید شہید کی شخصیت کے بارے میں تمام گوشوں کو بڑے احسن انداز میں اجاگرکیا ہے۔اللہ تعالیٰ سید اسماعیل شہید کو جنت میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے اور مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول ___خاندان 17
شیخ شمس الدین مفتی  18
شیخ کما ل الدین مفتی  19
شیخ قطب الدین مفتی 19
قاضی بدھا 20
شیخ محمود 20
شیخ احمد 20
شیح معظم 21
شیخ وجیہہ الدین 23
شاہ عبدالرحیم 24
شاہ ولی اللہ 27
شاہ محمد بن ولی اللہ 41
شاہ عبد العزیز  41
شاہ رفیع الدین 48
شاہ عبد القادر 51
شاہ عبدالغنی 54
نقشہ شجرہ نسب 57
باب دوم ___امام محمد اسماعیل شہید 58
ولادت با سعادت 59
تعلیم و تربیت 59
غیر مستند روایات 65
نکاح 66
اولاد 66
سید احمد  کاآغاز بیعت 68
سید صاحب  سے بیعت 73
تدریس 73
تلامذہ 74
باب سوم ____دعوت وتبلیغ 94
طوائف کووعظ 98
ایک مخنث کی توبہ 100
دربا ر اکبری میں وعظ 101
کلکتہ میں وعظ 103
شیعہ حضرات کووعظ 103
شہزادی کو تبلیغ 106
مجمعوں اور میلوں میں تبلیغ 107
مخالفت 108
انداز بیاں اور 111
چند اصلاحی کارنامے 111
تطہیر مسجد 112
نکاح بیوگان 112
اصلاح عقائد شیعہ 115
ایک دلچسپ واقعہ 118
باب چہارم ___سفرحج 121
پس منظر 121
امام صاحب کی تردید 122
شاہ عبدالعزیز کا فیصلہ 122
والدہ ماجدہ کا سفر آخرت 127
ادائے حج 128
قصیدہ 129
باب پنجم ___جہاد 130
جہاد کےمعنی 131
مسلمانوں کی حالت 137
اعتراضات 139
کس کےخلاف جہاد 140
سیدصاحب کا موقف 151
شاہ عبدالعزیز کا فتویٰ 158
دعوت جہاد 161
روانگی 162
جنگ اکوڑہ 164
بیعت امامت جہاد 167
جنگ شیدو 168
ہزارہ میں تنظیمی سرگرمیاں 169
عبوردریا 171
ایک اور پریشانی 173
معرکہ ڈمگلہ 176
جنگ شنکیاری 178
جنگ اوتمان 180
بیعت شریعت 183
جنگ پنچتار 190
تنگی پر شبخون 192
تسخیر قلعہ ہنڈ 194
جنگ زیدہ 198
امب اور عشرہ کےمعرکے 201
امب میں قیام 207
جنگ مردان 211
جنگ مایار 213
مردان کی طرف روانگی 213
سرداران پشاور کا پیغام 216
سازش 217
جنگ بالا کوٹ 218
سفر بالاکوٹ 219
دینی مصروفیات 220
تجویز شبخون 220
جذبہ تبلیغ 221
بالا کوٹ 222
لشکر گاہیں 223
جنگ 223
شہادت کیسے ہوئی؟ 225
شہادت کہاں ہوئی ؟ 226
مدفن 227
باب ششم ___تصنیفات 229
رد الاشراک 231
تقویۃالایمان 232
سید بغدادی کےاعتراضات 235
مولانا فضل حق کے اعتراضات 236
۔۔۔۔۔۔کا رجوع 239
مولوی جمال الدین کی مخالفت 240
مولوی فضل رسول بدایونی 242
مولوی احمد رضا خاں 243
مولوی نعیم مرادآبادی 243
دوسرا رخ 245
مفتی صدر الدین  246
مفتی سعداللہ صاحب 247
حضرت میاں صاحب  247
مولانا گنگوہی  247
مولانا محمودالحسن 149
علامہ سید سلیمان ندوی 249
مولانا سندھی 250
تقویت الایمان کی شروح 252
تقویت الایمان کا ادبی پہلو 253
تقویت الایمان کےنسخے 256
تذکیر الاخوان 258
صراط المستقیم 259
عبقات 261
اصول فقہ 264
یک روزہ 264
رسالہ درعلم منطق 265
منصب امامت 265
ایضاح الحق 268
تنقید الجواب 269
تنویر العینین فی اثبات رفع الیدین 270
حقیقت تصوف 272
کلام شاہ اسماعیل شہید 272
رسالہ بےنمازاں 274
باب ہفتم ___ اعتراضات اور ان کی حقیقت 276
پہلا اعتراض 277
دوسرا اعتراض 281
تیسرا اعتراض 283
چوتھا اعتراض 286
پانچواں اعتراض 292
چھٹا اعتراض 297
ساتواں اعتراض 301
آٹھواں اعتراض 304
باب ہشتم ___سیرت کی چند جھلکیاں 308
علم و فضل 309
سادگی 310
حق گوئی 311
زہد و تقوی 312
رفقاء کا احساس 313
شجاعت 313
اسوہ صحابہ 314
مردم شناسی 315
حقانی ربانی بزرگ 315
برجستگی 315
باب نہم___گلہائے رنگ رنگ 317
حواشی وتعلیقات 324
مراجع و مآخذ 381

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment