تاریخ علوم اسلامیہ ( جلد سوم ۔ علم فقہ )

تاریخ علوم اسلامیہ ( جلد سوم ۔ علم فقہ )

 

مصنف : فواد محمد سزگین

 

صفحات: 227

 

بیسویں صدی مسلمانوں کے سیاسی و علمی عروج و زوال کی صدی رہی ہے۔ اس صدی کے پہلے نصف میں مسلمانانِ عالم جہاں علمی و تحقیقی اور سیاسی و معاشی زوال کی انتہا کو پہنچ رہے تھے، وہیں اس صدی کے نصف ثانی میں انہوں نے علمی و تحقیقی میدان میں عروج وارتقاء کی ایک دوسری داستان لکھی۔ چنانچہ جہاں بہت سارے مسلم ممالک نے استعمار کے چنگل سے نجات پائی، وہیں فکر و تحقیق کے میدان میں بہت سے لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے علم و تحقیق، تصنیف وتالیف اور بحث و ریسرچ کی ان تابندہ روایات کو پھر سے زندہ کیاجو کبھی اسلاف کا طرۂ امتیاز ہوا کرتی تھیں۔ ان بڑی اورعظیم محقق شخصیات میں محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ، ڈاکٹر محمد حمیداللہ(پیرس) ، پروفیسرفوادسیزگین وغیرہ جیسی شخصیات بھی ہیں جن کو علوم اسلامیہ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فواد سیزگین (Fuat Sezgin) چوبیس اکتوبر1924ء کو ترکی کے مقام بطلس میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے علاقہ میں پانے کے بعد استنبول آگئے، جہاں انہوں نے جامعہ استنبول میں داخلہ لیا اور 1947ء میں اس کی فیکلٹی آف آرٹس سے گریجویشن کیا، یہیں سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور عربی زبان و ادبیات میں 1954ء میں اسی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا، جس کے نگراں جامعہ استنبول میں اسلامی علوم اور عربی ادبیات کے ماہر ایک جرمن مستشرق پروفیسرہیلمٹ رٹر  تھے۔ پی ایچ ڈی کے بعد فواد سیزگین اسی یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوگئے۔ ان سے قریبی زمانہ میں ایک مشہور جرمن مستشرق کارل بروکلمن نے عربی اور اسلامی ادبیات پر تاریخ آداب اللغۃ العربیہ کے نام سے ایک مبسوط کام کیا تھا۔لیکن اس کتاب میں کافی نقائص تھے ۔ فواد سیزگین  نے کارل بروکلمن کی  کتاب ’’ تاریخ ادبیات عربی‘‘ پر نظرثانی کی اور بروکلمان کی غلطیوں کی اصلاح کی اور بہت سے مفید اضافے کیے اور اس کے نقائص اُن پر اچھی طرح واضح کیا ۔ ان کی مشہور عالم کتاب ’’تاریخ التراث العربی‘‘ اسی طرح منصۂ شہود پر آئی۔ یہ کتاب انہوں نے جرمن میں لکھی اور اسی کی بنیاد پر ان کو فیصل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔اس کتاب کی اہمیت وافادیت کےپیش نظر   جامعہ امام  محمد  بن سعود  نے ڈاکٹر محمود فہمی سے عربی زبان  میں اس کا ترجمہ کروایا اوراسے دس جلدوں میں شائع۔کتاب   ہذا ’’تاریخ  علوم اسلامیہ‘‘ اسی  کتاب کی جلد سوم کا  اردو ترجمہ   ہے یہ ترجمہ شیخ نذیر حسین  نے کیا ہےیہ حصہ علوم فقہ کے متعلق ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ مترجم 21
مقدمہ منصف 21
فصل اول (اموی عہدمیں کتب فقہ
حضرت زیدبن ثابت 29
شریح بن الحارث 30
قبیصہ 31
النخعی 31
مکحول 32
حماد 32
بکیر بن عبداللہ الاشج 34
ابوالزناد 34
زید بن اسلم 35
ربیعۃ الرائی 35
یحییٰ بن سعید 35
دوسرے فقہاء 35
فصل دوم(عہدعباسی میں کتب فقہ
مذاہب اربعہ 38
فقہ حنیفہ 39
امام ابو حنیفہ 39
امام زقببر 35
اما م ابو یوسف 46
امام محمد بن حسن الشیبانی 47
ہشام بن عبیداللہ الرازی 47
ٹولوی 47
جوزجانی 55
المعلی 56
عیسی بن ابان 56
الخفی 57
محمد بن سماعۃ 57
بلال الرامی 58
محمد بن مقاتل الرازی 58
محمد بن مقاتل الرازی 58
ابن الشلجی 59
الخصناف 59
ابن المغلس الحمانی 60
القلانسی 61
البر ذعی 61
امام طحاوی 61
الکرابیسی 64
امام مروزی 65
امام کرخی 66
امام جصاص 67
امام ابواللیث السمر قندی 67
امام بہیقی 70
امام قدوری 71
امام دبوسی 74
امام عبدلرحمن سرخسی 75
ابن نصرویہ 75
مالکی فقہ 76
امام مالک 76
ابن زیاد تونسی 81
ابن القاسم العقی 82
عبداللہ بن وہب 84
اشہب 85
اسدبن الغرات 86
ابن عبدالحکم 87
ابو زید عبدالرحمن بن ابی الغمر 87
عبداللہ بن حبیب 88
سخون 88
ابومعصب 91
العتبی 91
ابن سحنون 92
ابن مزین 93
ابن بشیر 93
ابن عبدالحک 93
ابن المتواز 95
ابن وصاح 95
الکتانی 96
الجقی 96
الیثم بن سلیمان 97
ابن الوراق 97
الذیلی 98
ابن للباد 98
الاسری 99
ابن الجلاب 99
ابن زید قیروانی 100
ابن  القصار بغدادی 103
ابن لعصار 103
ابن نصرالدوری 104
القاسبی 104
القازعی 105
البرازعی 102
شافعی فقہ 107
امام شافعی 107
البویطی 114
ابو ثور 114
الزعفرانی 115
المزنی 116
المروزی 118
ابن بنت الشافعی 119
ابن شریح 119
الزبیری 120
ابن منذر 121
ابن القاص 122
ابن لحداد 123
ابوحامد 133
القفال 124
الدقاق 125
الحسن بن جرب 125
القطان 126
ابن المحاملی 126
القفال الصغیر 128
الالکائی 128
الدارمی 129
ابوالطیب الطبری 130
امام احمدبن حنبل 130
عبدوس 138
الکویج 138
الاثرام 139
صالح بن احمد بن حنبل 139
حنبل بن اسحاق 140
غلام خلیل 141
عبداللہ بن احمد بن حنبل 141
الخلال 142
البربہاری 12
الحرتی 143
النجاد 144
غلام الخلال 145
ابوبکربن بطہ 146
ابوعبداللہ بن بطہ 146
ابن حامد 147
ابوالفضل تمیمی 147
ابوعلی محمد لہاشمی 148
مستقل فقہی مدارس
امام اوزاعی 149
ابن ایوب العبادتی 151
ابن ابی الیلی الکوفی 151
سفیان الثوری 152
یونس الایلی 153
ابن یسار 154
اللیث بن سعد 154
یحیٰ بن آدم 155
شریح بن یونس 156
ابوسلیمان داورالظاہری 156
ابوبکر محمد الظاہری 157
انلبیل 157
المعانی بن زکریا 158
احمدبن کامل 159
شیعی فقہ 161

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment