تاریخ یورپ ( 1453 ء تا 1789 ء )
مصنف : ایس ایم شاہد
صفحات: 338
یورپ دنیا کے سات روایتی براعظموں میں سے ایک ہے تاہم جغرافیہ دان اسے حقیقی براعظم نہیں سمجھتے اور اسے یوریشیا کا مغربی جزیرہ نما قرار دیتے ہیں۔ اصطلاحی طور پر کوہ یورال کے مغرب میں واقع یوریشیا کا تمام علاقہ یورپ کہلاتا ہے۔یورپ کے شمال میں بحر منجمد شمالی، مغرب میں بحر اوقیانوس، جنوب میں بحیرہ روم اور جنوب مشرق میں بحیرہ روم اور بحیرہ اسود کو ملانے والے آبی راستے اور کوہ قفقاز ہیں۔ مشرق میں کوہ یورال اور بحیرہ قزوین یورپ اور ایشیا کو تقسیم کرتے ہیں۔یورپ رقبے کے لحاظ سے آسٹریلیا کو چھوڑ کر دنیا کا سب سے چھوٹا براعظم ہے جس کا رقبہ ایک کروڑ چالیس لاکھ مربع کلومیٹر ہے جو زمین کے کل رقبے کا صرف دو فیصد بنتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب ’’تاریخ یورپ1453-1789‘‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایم شاہد کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں 1453ء تا 1789ء تقریباً اڑھائی سوسالہ یورپ کی تاریخ کو اس کتاب میں پیش کردیا ہے ۔مصنف نے اس کتاب کو نو حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ان نو حصوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔ انقلاب کلیسا،مذہب جنگ،مغربی یورپین قیادت کا قیام ، مشرقی یورپ کا یا پلٹ ،دولت اور بادشاہت کے لیے جدوجہد،دنیا کا سائنسی منظر نامہ ،روشن خیالی کا دور۔ یہ کتاب ایم اے لیول کے نصاب کی ہے طلباء کی سہولت کے پیش نظر اس کتاب کو سائٹ پر پبلش کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 6 |
حصہ اول:انقلاب کلیسا | |
کلیساکازوال | 9 |
نشاۃ ثانیہ | 18 |
پروٹسٹنٹ ازم | 29 |
مارٹن لوتھرکی تحریک اصلاح کلیسا | 43 |
تحریک اصلاح کلیسازونگلی،کیلون | 53 |
اصلاح کیتھولک ازم | 60 |
نئی بادشاہیاں،ہسپانیہ | 65 |
نئی بادشاہیاں ،فرانس | 70 |
نئی بادشاہیاں،انگلستان | 75 |
حصہ دوم:مذہب جنگ | |
مذہب جنگ ایک جائزہ | 84 |
کیتھولک اسپین کی یلغار | 99 |
فرانس کی ٹوٹ پھوٹ اورتعمیرنو | 106 |
تین سالہ جنگ | 118 |
حصہ سوم:مغربی یورپین قیادت کاقیام | |
شاہی نظامت اورطاقت کاتوازن | 127 |
برطانیہ پیورتن انقلاب پارلیمنٹ | 136 |
لوئی چہاردہم کازمانہ | 150 |
حصہ چہارم: مشرقی یورپ کی کایاپلٹ | |
پرشیااورآسٹرین بادشاہت | 168 |
یورپ کی توسیع | 180 |
فرانس ہالینڈ،انگلستان | 185 |
بحرالکاہل کی طرف پیش قدمی | 183 |
روس کی مغربیت اورپولینڈکی تقسیم | 197 |
حصہ پنجم: دولت اوربادشاہت کےلیے جدوجہد | |
اٹھارویں صدی کی عالمی معیشت | 208 |
مغربی یورپ مابعدیوٹریکٹ | 219 |
وسط اٹھارویں صدی کی عظم جنگ | 233 |
حصہ ششم:دنیاکاسائنسی منظرعامہ | |
دنیاکاسائنسی منظرایک نظر | 249 |
سائنسی مدنیت کےپیام بربیکن اورڈیکارٹ | 258 |
آئزک نیوٹن کش ثقل کاقانون | 263 |
گییلو سائنسی انقلاب | 268 |
مکتبہ طبی قانون | 278 |
حصہ ہفتم:روشن خیالی کادور | |
روشن خیالی کادور۔فلسفے | 286 |
روشن خیالی دورکی ثقافت | 300 |
روشن خیال مطلق العنان فرمانروا | 311 |
امریکن انقلاب | 326 |