تاریخ اسلام کی نامور خواتین
مصنف : عبد القیوم حقانی
صفحات: 322
عورت چاہے ماں، بہن، بیوی اور بیٹی ہر روپ میں قدرت کا قیمتی تحفہ ہے، جس کے بغیر کائنات انسانی کی ہر شے پھیکی اور ماند ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مرد کو اس کا محافظ اور سائبان بنایا ہے مگر عورت اپنی ذات میں ایک تنآور درخت کی مانند ہے، جو ہر قسم کے سرد و گرم حالات کا دلیری سے مقابلہ کرتی ہے اسی عزم و ہمت، حوصلے اور استقامت کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ نے جنت کو اس کے قدموں تلے بچھادیا تاریخ اسلام خواتین کی قربانیوں اور خدمات کا ذکر کئے بغیر نامکمل رہتی ہے اسلام کی دعوت و تبلیغ میں مردوں کے ساتھ عورتوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تمام آزمائشوں اور مصیبتوں کو سہتے ہوئے ثابت قدم رہیں۔ ان خواتین پر مصیبتوں اور ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی لیکن اپنے ایثار، تقویٰ و پرہیزگاری سے ثابت کردیا کہ خواتین کسی صورت مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں ایسی خواتین کا تعارف دیا گیا ہے جو کہ تاریخ اسلام میں ایک معزز نام رکھتی تھیں۔ اس کتاب میں پچھتر خواتین کا تعارف دیا گیا ہے جن میں امہات المؤمنین کا تذکرہ بھی ہے۔ اور تعارف میں نام اور ولدیت یا شوہر کا نام اور ابتدائی حالات وغیرہ کا تذکرہ ہے اور نہایت اختصار کے ساتھ تعارف پیش کیا گیا ہے کہ مصروف سے مصروف شخص بھی فائدہ سے محروم نہ رہے۔ اور ان کے کارنامے وغیرہ بھی ذکر کیے گئے لیکن حوالہ جات کا اہتمام نہ کرنے کی وجہ سے کتاب میں نقص ضرور ہے۔ یہ کتاب’’ تاریخ اسلام کی نامور خواتین ‘‘ مولانا عبد القیوم حقانی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حضرت سارہؓ | 1 |
حضرت ہاجرہؓ | 5 |
حضرت رحمتؓ زوجہ ایوب | 10 |
حضرت آسیہؓ بنت مزاحم | 12 |
حضرت مریمؓ بنت عمران | 14 |
ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریؓ | 17 |
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ | 27 |
ام المومنین حضرت حفصہؓ بنت عمرؓ | 47 |
ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ | 51 |
ام المومنین حضرت ام سلمہؓ | 53 |
ام المومنین حضرت زینب ؓبنت جحش | 62 |
ام المومنین حضرت جویریہؓ بنت حارث | 68 |
ام المومنین حضرت میمونہؓ بنت حارث | 71 |
ام المومنین حضرت ام حبیبہؓ بنت ابوسفیان | 74 |
ام المومنین حضرت صفیہؓ بنت حئ | 77 |
حضرت زینب ؓبنت محمدمصطفیؐ | 85 |
حضرت رقیہؓ بنت محمدمصطفیؐ | 91 |
حضرت ام کلثوم ؓبنت رسول اللہؐ | 94 |
خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراؓ | 96 |
خاتون کربلاحضرت زینب ؓکبریٰ | 122 |
حضرت سمیہؓ بنت خباط | 149 |
حضرت صفیہ ؓبنت عبدالمطلب | 151 |
حضرت حلیمہ سعدیہؓ | 155 |
حضرت فاطمہ ؓبنت خطاب | 159 |
حضرت اسماءؓبنت ابوبکرصدیقؓ | 165 |
حضرت اسماءؓبنت عمیس | 179 |
حضرت شفاءبنت عبداللہ | 188 |
حضرت ام سلیمؓ | 191 |
حضرت ام عطیہؓ | 200 |
حضرت ام معبدؓ | 203 |
حضرت ام رومانؓ | 207 |
حضرت ام ایمنؓ | 211 |
حضرت فاطمۃ ؓبنت اسد | 214 |
حضرت ام عمارہؓ | 216 |
حضرت خنساءؓ | 225 |
حضرت ام ورقہؓ | 232 |
حضرت ام ابی ہریرہؓ | 234 |
حضرت شیماءؓبنت حارث | 235 |
حضرت ربیعؓ بنت معوذ | 237 |
حضرت ام ہانی | 240 |
حضرت حمنہؓ بنت جحش | 242 |
حضرت ام خالدؓبنت بن سعید | 244 |
حضرت ام الفضل بنت حارث | 245 |
حضرت فاطمہ ؓبنت قیس | 248 |
حضرت اسماءؓ بنت یزید | 250 |
حضرت حکیمؓ بنت حارث | 253 |
حضرت زینبؓ بنت ابی سلمہؓ | 256 |
حضرت ام حرامل | 259 |
حضرت ام کلثوم ؓبنت عقبہ | 261 |
حضرت ہندؓ بنت عتبہ | 264 |
حضرت امامہ ؓبنت ابوالعاص | 269 |
حضرت ارویؓ بنت عبدالمطلب | 271 |
حضرت ام الخیرؓبنت صخر | 274 |
حضرت ام مسطحؓ | 276 |
حضرت معاذہؓ بنت عبداللہ | 278 |
حضرت خولہ ؓبنت ثعلبہ | 279 |
حضرت لیلیٰ ؓبنت ابی حثمہ | 282 |
حضرت رابعہ بصریؓ | 284 |
حضرت معاذہ عدویہؓ | 300 |
سیدہ عائشہؓ | 301 |
حضرت رابعہ بنت اسمعیلؓ | 302 |
حضرت معفوسہؓ بنت زیدل | 303 |
سیدہ نفیسہ ؓبنت حسنؓ | 304 |
حضرت فاطمہ ؓنیشاپوری | 305 |
حضرت آمنہ رملیہؓ | 306 |
حضرت فاطمہؓ بنت المثنی | 308 |
حضرت ام علیؓ | 309 |
حضرت شعوانہؓ | 310 |
حضرت ام احسانؓ | 311 |
حضرت لبابہ سعدیہ | 312 |
حضرت عفرہؓ | 313 |
حضرت ام محمدؓ | 314 |
حضرت ام ہارونؓ | 315 |