تاریخ و عقائد منکرین حدیث
مصنف : حافظ صلاح الدین
صفحات: 376
قرآن کریم تمام شرعی دلائل کا مآخذ ومنبع ہےقرآن مجید نے سنت نبویہ کو شریعت ِاسلامیہ کا مصدرِ ثانی مقرر کیا ہے ۔ قرآن مجید کےساتھ سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے قرآن مجید میں بے شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔لیکن بعض گمراہ ا و رگمراہ گر حضرا ت(منکرین حدیث) حدیث کی حجیت واہمیت کومشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں دن رات مصروف ہیں او رآئے دن حدیث کے متعلق طرح طرح کے شکوک شبہات پیدا کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن الحمد للہ ہر دور میں علماء نے ان گمراہوں کاخوب تعاقب کیا اور ان کے بودے اور تارِعنکبوت سےبھی کمزور اعتراضات کے خوب مدلل ومسکت جوابات دیے ہیں ۔منکرین کےرد میں کئی کتب اور بعض مجلات کے خاص نمبر ز موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’تاریخ وعقائد ومنکرین حدیث ‘‘حافظ صلاح الدین صاحب کا وہ علمی وتحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے انہوں نے گومل یونیورسٹی،ڈیرہ غازی خاں میں پیش کر کے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔یہ تحقیقی مقالہ حسب ذیل چھ ابواب پر مشتمل ہے ۔پہلا باب:آغاز منکرین حدیث،دوسرا باب:منکرین حدیث کےتاریخی اور اہم اصول،تیسرا باب: اہل قرآن کی آراء اور ا ن کا ردّ، چوتھاباب: تفسیر کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف،پانچواں باب:عقائد منکرین حدیث ،چھٹا باب: منکرین حدیث کی تشریعی آراء۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 1 |
پہلاباب ۔ آغاز منکرین حدیث | |
منکرین حدیث کا آغاز | 6 |
اسباب آغاز منکرین حدیث | 9 |
مختلف اسالیب سے استعار | 10 |
عبداللہ چکڑالوی | 12 |
پیدائش | 12 |
عاملی زندگی | 13 |
علمی زندگی | 14 |
تصنیفات | 16 |
خواجہ احمد الدین امرتسری | 18 |
پیدائش وتعلیم | 18 |
سر سید احمد خان سے تعلق | 19 |
عبداللہ چکڑالوی سے تعلق | 20 |
ڈاکٹر محمد اقبال سے تعلق | 21 |
قادیانیوں سے تعلق | 22 |
علمی آثار ودعوت | 23 |
مرض ووفات | 25 |
حافظ محمد اسلم جراجپوری | 25 |
پیدائش وتعلیم | 26 |
منکرین حدیث سے تعلق وعلمی آثار | 27 |
تصنیفات | 28 |
وفات | 29 |
غلام احمد پرویز | 30 |
پیدائش | 30 |
دعوت وتحریک | 31 |
اہل قرآن تعلق | 31 |
تصنیفات | 36 |
انکار پرویز کے متعلق علماء کا موقف | 38 |
عصر حاضر میں منکرین حدیث کے فرقے | 39 |
فرقہ امت مسلمہ اہل الذکرو القرآن | 39 |
فرقہ امت مسلمہ | 41 |
فرقہ طلوع اسلام | 43 |
تحریک تعمیر انسانیت | 46 |
اہل قرآن کے متعلق علماء اور حکومت کا موقف | 50 |
دوسرا باب: منکرین حدیث کے تاریخی اور اہم اصول | 53۔81 |
سنت کا معنی لغۃ واصطلاحا | 54 |
حدیث کے متعلق شیعہ کا موقف | 61 |
حدیث معتزلہ کے نزدیک | 64 |
سابقہ منکرین حدیث کا حدیث کے متعلق موقف | 68 |
برصغیر پاک وہند میں انکار حدیث | 75 |
حدیث کے بارے میں سر سید احمد خان موقف | 76 |
حدیث کے بار ے میں چراغ علی کا موقف | 79 |
تیسرا باب: اہل قرآن کی آراء اور ان کا رد | 82۔138 |
حدیث کے بارے میں منکرین حدیث کے شبہات اور ان کے جوابات | 83 |
پہلا شبہ حسبنا کتاب اللہ | 85 |
دوسرا شب۔ حدیث وحی نہیں ہے | 88 |
الجواب | 89 |
تیسرا شبہ۔ قضاء وغیرہ میں اتباع سنت شرک ہے | 92 |
جواب | 92 |
چوتھا شبہ۔ حدیث حضور کے نزدیک حکم الٰہی ومن جانب اللہ نہیں تھی | 97 |
جواب | 98 |
پانچواں شبہ۔ حضور کے فرمان اور احادیث صحابہ کرامؓ کے موجودہ ظروف کے مطابق تھے | 105 |
جواب | 105 |
چھٹا شبہ۔ حدیث دین اور اسلام ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی | 108 |
جواب | 108 |
ساتواں شبہ۔ قرآن کریم وحدیث کی ترغیب دینا ہے نہ کہ حدیث | 111 |
جواب | 111 |
آٹھواں شبہ۔ حدیث کے لیے اسباب حفظ وتثبت کا نہ ہونا | 119 |
جواب | 121 |
چوتھا باب۔ تفسیر کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 139۔166 |
تفسیر فرق کلامیہ | 141 |
تفسیر باطنیہ | 142 |
تفسیر فلاسفہ | 142 |
الدراریۃ المحمود | 143 |
تفسیر الفقہی | 143 |
تفسیر لغوی | 144 |
تفسیر القصص | 144 |
نسخ کے متعلق منکرین حدیث کا موقف | 147 |
اجمال کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 149 |
تخصیص کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 151 |
طواف کی تفسیر | 156 |
منکرین حدیث کا مرکز علت اور قرآن کے اقتصادی نظام کے متعلق نظریہ | 159 |
پانچواں باب۔ عقائد منکرین حدیث | 167۔248 |
بحث اول: الہیات | 169 |
شرک کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 169 |
عرش اور استواء عرش کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 173 |
صفات عرش ورحمن | 175 |
بحث ثانی ۔سمعیات | 177 |
حیات بندخیہ کے متعلق منکرین حدیث کا موقف | 178 |
شفاعت یوم القیمۃ کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 192 |
جنت اور دوزخ کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 207 |
بحث ثالث ۔ النبوات | 219 |
معجزہ کے بارے میں منکرین حدیث کا نظریہ | 219 |
عصمت نبیؑ کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 229 |
ختم نبوت کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 235 |
عیسیٰ بن مریم کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 240 |
چھٹا باب۔ منکرین حدیث کی تشریعی آراء | 249۔337 |
نماز کے متعلق منکرین حدیث کا موقف | 250 |
زکوۃ کے بارے میں منکرین حدیث کا نظریہ | 267 |
عبداللہ اور اصحاب بلاغ القرآن کی رائے | 268 |
خواجہ احمد دین اور اس کے پیروکاروں کی رائے | 271 |
فاضل مال زکوۃ ہے | 279 |
روزہ کے متعلق منکرین حدیث کا موقف | 285 |
زنا کی تعریفق | 290 |
زنا کی سزا | 292 |
زنا گواہوں سے ثابت نہیں ہوتا | 294 |
شراب کی حد | 302 |
چوری کی حد | 307 |
مرتد کی حد | 307 |
تعدو زوجات کے بارے میں منکرین حدیث کا موقف | 310 |
میراث | 321 |
خاتمہ | 338 |
کتابیات | 345 |