تاریخ اہل حدیث

تاریخ اہل حدیث

 

مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

 

صفحات: 500

 

برصغیر پاک وہند میں اہل حدیث کے متعلق مختلف غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ۔ مخالفین ان کے عقائد مسخ کر کے عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ جب کہ تاریخ کے حوالے سےبھی ان کے متعلق گمراہ کن باتیں کی جاتی ہیں ۔عقائد میں جہاں ان کو (معاذ اللہ ) گستاخ رسول، درود کا منکر اور نہ جانے کن کن خرافات کا حامل ٹھرایا جاتا ہے۔وہاں تاریخی اعتبار سے ان کو ڈیڑھ سوبرس کی پیداوار کہا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’تاریخ اہل حدیث ‘‘ امام العصر مولانامحمد ابراہیم میر سیالکوٹی﷫ کی عظیم تصنیف ہے جس میں نہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ اہل حدیث نہ تو گستاخ رسول اور درود کےمنکر ہیں اور نہ ہی یہ کل کی پیداوار ہیں۔ اور اہل حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت او رایک تحریک کا نام ہے زندگی کےہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ اور دعوت اہل حدیث سوڈیڑھ سوبرس کی بات نہیں بلکہ چودہ سو برس پرانی فکر ہے جب ہدایت کی شمع حجازِمقدس میں روشن ہوئی۔ اس کے طویل عرصے بعد لوگوں نےضرورت محسوس کی کہ ہمارے لیے شاید قول ِنبی کافی نہیں اس لیے انہوں نے قول امام کو بھی اپنے لیے ضروری سمجھا۔اسی وقت امت میں دو مستقل مکاتب فکر وجود میں آگئے۔ ایک کواہل حدیث کالقب دیا گیا اور دوسرے کو اہل الرائے کے نام سے جانا گیا۔ اس کتاب میں قارئین اس گروہی تفریق کے متعلق تفصیلات ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ   مصنف کتاب مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی کی مرقد پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائے اور اشاعت ِاسلام کے لیے ان کی محنتوں   کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تاریخ اہل حدیث 17
مقدمہ 24
دین واحد میں فرقہ کس طرح بن جاتے ہیں 30
آنحضرتﷺ نے اپنی امت میں بھی مختلف فرقے بن جانے کی خبر طبور پیشگوئی کے فرمادی تھی 39
ایک فرقے کوسنت پرقائم رکھنے میں حکمت 45
عثمان اور سبائی 47
شیعہ اور خارجی 49
فرقہ معتزلہ 50
فرقہ جہمیہ 49
فرقہ مرجیہ 51
مجسمہ یا کرامیہ 53
بعض فرقوں کےامتیازی مسائل پر تبصرہ 55
فتنہ عبداللہ بن سبا 55
مسئلہ رجعت آنحضرتﷺ 56
حضرت علی﷜ اور وصیت خلافت 59
حضرت عثمان کی شہادت 61
حضرت علی﷜ کا انتخاب 62
تین گرہ 63
خارجی 64
ارجاء اور امام ابوحنیفہ 77
امام سعید بن جبیر تابعی 81
ایمان میں کمی بیشی اور حضرت امام ابوحنیفہ 86
ایمان کی بحث 90
جملہ شرعیان ایمان شرعی میں داخل ہیں 92
فرقہ معتزلہ 97
خلیفہ مامون و مذہب اعتزال 98
علم کلام 101
اہل سنت و اہل حدیث ذ 103
اشعریہ 104
ماتریدیہ 110
حنابلہ یا اہل حدیث 111
اہل سنت کون ہیں ؟ 118
فروعی اختلاف اور مذاہب اربعہ 121
امام شافعی 130
امام احمد بن حنبل 131
محدثین اور مسئلہ تقلید 133
قرون ثلثہ 136
بحث تقلید بحیثیت مسئلہ 139
عنوان اول تقلید کی تعریف میں 139
عنوان دوم انواع تقلید اور اس کا حکم میں 140
عنوان سوم ائمہ اربعہ کےاقوال دوبارہ تقلید و اتباع سنت 142
عنوان چہارم التزام مذہب معین 144
عنوان پنجم اہل حدیث کا مسلک مبین 146
امر دوم ۔ امتیازی اصول و مسائل سے شناخت 152
امر سوم ۔ تاریخی طور سے شناخت 153
فرقہ اہل حدیث کا ذکر کس کس پرانی کتاب میں ہے 155
وجہ تسمیہ اہل حدیث 158
شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی اور فرقہ اہلحدیث 171
اہل حدیث دیگراں 185
اہل حدیث کا مذہب اصولاً و فروعاً 197
خصوصیت اہل حدیث دوبارہ اتباع حدیث 200
زمانہ نبوت میں صرف اتباع قرآن وسنت 203
عصر صحابہ بعد آنحضرتﷺ 209
خلافت صدیقی 210
خلافت فاروقی 214
خلافت عثمانی 215
زمانہ اتباع تابعین 220
تقلید کا شیوع اور اس کے وجوہ 226
وجوہ اشاعت تقلید 235
اہل حدیث کا طرز استدلال و طریق اجتہاد 238
قاعدہ الخاص لا تحتمل البیان 241
پہلی مثال مسئلہ تعدیل ارکان 241
امام بخاریؓ اور صحیح بخاری کی تصنیف 247
دوسری مثال آنحضرتﷺ کا طریق بیان اور طرز عمل 248
جمع بین الآیۃ والحدیث 261
نفس مسئلہ کی تحقیق 268
امام ابوحنیفہ کےمذہب کی تحقیق 288
فرقہ اہل حدیث میں باہمی اختلاف 313

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment