تاریخ الخلفاء
مصنف : جلال الدین سیوطی
صفحات: 675
قوموں کی زندگی میں تاریخ کی اہمیت وہی ہے جو کہ ایک فرد کی زندگی میں اس کی یادداشت کی ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فرد واحد کی سوچ، شخصیت، کردار اور نظریات پر سب سے بڑا اثر اس کی یادداشت کا ہوتا ہے اسی طرح ایک قوم کے مجموعی طرزعمل پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز اس کی تاریخ ہوتی ہے ۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک اپنی اصلاح نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے اسلاف کی تاریخ اور ان کی خدمات کو محفوظ نہ رکھے۔اسلامی تاریخ مسلمانوں کی روشن اور تابندہ مثالوں سے بھری پڑی ہے۔لیکن افسوس کہ آج کا مسلمان اپنی اس تاریخ سے کٹ چکا ہے۔اپنی بد اعمالیوں اور شریعت سے دوری کے سبب مسلمان آج پوری دنیا میں ذلیل ورسوا ہو رہے ہیں۔اور ہر میدان میں انہیں شکست وہزیمت کا سامنا ہے ۔آج 57 آزاد ممالک کی شکل میں قوت ،عددی اکثریت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ذلت ،عاجزی اور درماندگی میں اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں سوسال پہلے کھڑی تھی۔اس کا سب سے برا سبب مسلمانوں کا دین سے دور ہونا اور غیروں کے قریب ہونا ہے۔کافر ہمیں اس لئے مارتے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں اور ہم اس لئے مار کھا رہے ہیں کہ ہم صحیح معنوں میں مسلمان نہیں ہیں۔تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات، اسلام کے انسانیت نواز پیغام اور اپنی روشن تہذیبی اَقدار کو پوری قوت اور خود اعتماد ی کے ساتھ دنیا پر آشکارا کریں،اور خود بھی اسی کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔ زیر تبصرہ کتاب ” تاریخ الخلفاء “علامہ جلال الدین سیوطی کی تصنیف ہے، جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا محمد عبد الاحد قادری صاحب نے کیا ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے سیدنا ابو بکر صدیق سے لیکر دولت طبرستان تک کی ایک تاریخ بیان کر دی ہے۔ مولف نے اسلامی تاریخ کو جمع فرما کر مسلمانوں کو اپنے اسلاف سے جوڑنے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
حضور نبی کریم ﷺنےکسی کو اپنا خلیفہ مقر رنہیں فرمایا | 5 |
خلافت اسلامیہ کی مدت | 8 |
خلافت حضرت سیدنا ابوبکر صدیق | 25 |
خلافت صدیقی کے اہم واقعات | 82 |
حضرت سیدنا عمر فاروق | 132 |
حضرت عثمان بن عفان | 185 |
حضرت حسن بن علی بن ابوطالب | 239 |
حضرت معاویہ بن ابو سفیان | 249 |
حضرت امیر معاویہ کےکچھ دیگر حالات | 256 |
ابو خالد یزید بن معاویہ الاموی | 266 |
معاویہ بن یزید | 275 |
حضرت عبداللہ بن زبیر | 276 |
عبدالملک بن مروان | 282 |
ولیدبن عبدالملک | 293 |
سلیمان بن عبدالملک | 296 |
حضرت عمر بن عبدالعزیز | 300 |
یزید بن عبدالملک بن مروان | 329 |
ہشام بن عبدالملک | 331 |
ولید بن یزید بن عبدالملک | 335 |
یزید الناقص ابو خالد بن ولید | 338 |
ابراہیم بن ولید بن عبدالملک | 341 |
مروان الحمار (بنوامیہ کاآخری بادشاہ ) | 343 |
ابو لعباس سفاح (اول خلیفہ بنی عباس ) | 345 |
منصور ابوجعفر عبداللہ | 350 |
المہدی ابوعبدللہ محمد بن منصور | 368 |
ابو محمد موسی ہادی بن المہدی | 377 |
الرشید ہارون ابوجعفر | 382 |
امین محمد ابو عبداللہ | 399 |
المامون عبداللہ ابولعباس | 409 |
مامون کےبعض حالات | 421 |
المعتصم باللہ ابو اسحاق محمدبن ہارون رشید | 443 |
الوثق باللہ ہارون | 450 |
واثق کےمختصر حالات | 456 |
المتوکل علی اللہ جعغر | 458 |
المنتصر باللہ محمد ابو جعغر | 470 |
المستعین باللہ ابو العباس | 473 |
المتعز باللہ محمد | 475 |
المبتدی باللہ | 478 |
المعتمد علی اللہ | 482 |
المعتصد باللہ احمد | 488 |
اخبار معتضد | 493 |
المکتفی باللہ ابو محمد | 495 |
المقتدر باللہ ابو لفضل | 498 |
القاہر باللہ ابو منصور | 509 |
الراضی باللہ ابو لعباس | 515 |
المتقی اللہ ابو اسحاق | 520 |
المستکفی باللہ ابو القاسم | 525 |
المطیع للہ ابو القاسم | 527 |
الطائع اللہ ابوبکر | 536 |
انقادر باللہ ابو العباس | 543 |
القائم بامراللہ ابو جعفر | 548 |
المتقدی بامراللہ ابو القاسم | 556 |
المستظہر باللہ ابو العباس | 560 |
المسترشدباللہ ابو منصور | 566 |
الراشد باللہ ابو جعفر | 571 |
المقتضی لامراللہ ابو عبداللہ | 573 |
المستنجد باللہ ابو المظفر | 580 |
المتضی بامراللہ الحسن | 583 |
الناصر لدین اللہ احمد | 589 |
الظاہر بامراللہ ابو نصر | 602 |
المستنصر باللہ ابو جعفر | 605 |
المستعصم باللہ ابو احمد | 610 |
المستنصر باللہ احمد | 627 |
الحاکم بامراللہ ابو لعباس | 629 |
المستکفی باللہ ابو لربیع | 636 |
الوثق باللہ ابراہیم | 641 |
الحاکم بامراللہ ابو العباس | 644 |
المعتضد باللہ ابو الفتح | 647 |
المتوکل علی اللہ ابو عبداللہ | 649 |
الواثق باللہ عمر | 653 |
المستعصم باللہ زکریا | 653 |
المستعین باللہ ابو الفضل | 654 |
المعتضد باللہ ابو الفتح | 657 |
المستکفی باللہ ابو لربیع | 660 |
القائم بامرللہ ابو البقاء | 662 |
المستنجد باللہ ابو المحاسن | 663 |
المتوکل علی اللہ ابو الغر | 664 |
حکومت امویہ جواسپین میں قائم ہوئی پر ایک نظر | 667 |
دولت خبیثہ عبیدیہ پر ایک نظر | 669 |
حکومت بنی طباطبا علویہ حسینیہ پر ایک نظر | 670 |
دولت طبرستان پر ایک نظر | 671 |