تاریخ اہلحدیث گوجرانوالہ

تاریخ اہلحدیث گوجرانوالہ

 

مصنف : ابو البشیر عبد اللہ المعروف اہلحدیث

 

صفحات: 154

 

برصغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث نے اسلام کی سربلندی ، اشاعت ، توحید و سنت نبوی ﷺ ، تفسیر قرآن کےلیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے او رعلمائے اہلحدیث نے مسلک صحیحہ کی اشاعت و ترویج میں جو فارمولا پیش کیا اس سے کسی بھی پڑھے لکھے انسان نے انکار نہیں کیا ۔علمائے اہلحدیث نے اشاعت توحید و سنت نبویﷺ اور اس کے ساتھ ہی ساتھ شرک و بدعت کی تردید میں جو کام کیاہے اور جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ حضرت شیخ الکل کے تلامذہ توحید وسنت کےپیغام کولے کر اطراف  عالم میں  پھیل گئے –پنجاب اوربنگال خاص طور پر شیخ  الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی﷫ کے  فیوض سے مستفید ہوا۔ میاں  صاحب کے شاگرد دہلی سے نکلے اور پنجاب سے گزرتے ہوئے پشاور کی خشک پہاڑیوں تک پھیل گئے۔ گوجرانوالہ ، وزیر، لاہور ، امرتسر،گجرات تمام شہر اس علمی فیض باری سے روشن ہوئے۔مولانا علاؤ الدین مرحوم کے زہد وتواضع نےگوجرانوالہ میں توحید کی شمع جلائی ۔ مولاناغلام قلعوی﷫ قلعہ میاں سنگھ،پیر میر حید ر صاحب اس علاقہ میں توحید وسنت کی اشاعت کے موجب بنے ۔پنجاب میں تدریسی خدمت کے سلسلہ میں مولانا حافظ عبدالمنان صاحب محدث و زیر آبادی (م1334ھ) کی خدمات بھی سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔مولانا حافط عبدالمنان صاحب حضرت شیخ الکل کے ارشاد تلامذہ میں سے تھے اور فن حدیث میں اپنے تمام معاصرین پر فائز تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں 80 مرتبہ صحاح ستہ پڑھائی۔ آپ کے تلامذہ میں ملک کے ممتاز علمائے کرام کا نام آتاہے اورجن کی اپنی خدمات بھی اپنے اپنے وقت میں ممتاز حیثیت کی حامل ہیں۔ کتاب ہذا ’’تاریخ اہل حدیث گوجرانوالہ ‘‘ کے مرتب ابو البشیر عبد اللہ المعروف  اہل حدیث  اوران کے رفقاء نے  گوجرانوالہ میں توحید وسنت کی اشاعت اوراس کےضعف وقوت اور زوال وعروج کے مناظر کئی سالوں تک دیکھے ہیں ۔مرتب موصوف نے اس کتاب میں اپنی  زندگی کے حال واحوال  ، تجربات اورمناظر کا تذکرہ فرمایا ہے ۔ تاکہ عصر حاضر کے نوجوان ان کے تجربات سے استفادہ کریں اور مصائب کو برداشت کرنے کی اپنے اندر قوت پیداکریں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 3
تاریخ اہل حدیث گوجرانوالہ 5
چند ایک اہم واقعات 9
وہ واقعات جن میں خاکسار نے خود شرکت کی 16
انجمن اہل حدیث گوجرانوالہ کا انتخاب اور حضرت مولانا ابو الوفا  کی نصائح 18
گوجرانوالہ میں جمعیت اہل حدیث کی سرگرمیاں 19
گوجرانوالہ میں اجلاس کا انعقاد 23
شیخ القرآن و الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی کا چوک نیائیں والی مسجد میں مسند خطابت 30
گوجرانوالہ میں بریلوی حضرات کے اجلاس اور ہر جلسہ میں انکی شکست فاش 38
واقعات تحصیل حافظ آباد 62
خراج عقیدت 73
حضرت الامیر مولانا محمد اسماعیل سلفی  82
مولانا  کے آخری رفقاء 90
حضرت مولانا نور حسین صاحب گھرجاکھی  104
حضرت مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی  127
حضرت العلام حافظ محمد صاحب گوندلوی  129
موجودہ حالات مولانا محمد عبد اللہ صاحب کی آمد 137
وصایا عبد اللہ اہلحدیث 143
خاتمہ 145
اہلحدیث 147
ترانہ اہلحدیث 149
باعث تالیف 152

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment