تقویٰ کیسے اختیار کریں

تقویٰ کیسے اختیار کریں

 

مصنف : امام ابوبکر احمد بن محمد بن الحجاج المروذی

 

صفحات: 169

 

دین اسلام میں تقوی اور احسان  کوبہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔اول الذکر کی بنیادخوف جبکہ مؤخرالذکر کی اساس شوق ہے ۔ دونوں ہی ایسے رویے ہیں جن میں اللہ کےتعلق کا اظہار ہوتا ہے ۔ اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں تعلیم کتاب حکمت کےساتھ ساتھ تزکیہ نفس پر بھی بہت زور دیا گیا ہے ۔ علمائے امت نے جہاں پہلے میدان میں اپنے اپنے جواہرات بکھیرے ہیں وہاں دوسرا بھی ان کی جولانیوں کا مرکز و محور رہا ہے ۔ چناچہ زیرنظر کتاب امام احمد بن حنبل  جیسے عظیم المرتبت استاذ کے عظیم شاگرد امام ابوبکر احمد بن محمد بن الحجاج المروزی کی مایہ ناز تصنیف ہے ۔ جسے جناب اختر فتح پوری صاحب نے بہت احسن طریقے سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کچھ  اضافے بھی فرمائے ہیں ۔ ظاہر بات ہے دین میں تقوی کی اساس یہی ہے کہ اللہ سے ڈر کر اور خوف کھاتے ہوئے ان احکام پر عمل کیا جائے جو اس نے اپنے پیغمبر کے ذریعے نازل فرمائے ہیں ۔ اورقرآن میں بھی آیا ہے کہ ائے لوگو! اپنے رب کا تقوی اختیار کرو جس نے تمہیں ایک نفس سے پیدا کیا اور اس سے اس کا جوڑا بنایا ۔ کہیں فرمایا ائے لوگو! جو ایمان لائے ہو صحیح معنوں میں اللہ کا تقوی اختیار کرو۔ اس کتاب میں دینی احکام کی اسی  روح کو بیدار کیا گیا ہے ۔ اللہ مصنف  اور مترجم  کو  اجر جزیل  سے  نوازے آمین ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 10
دیباچہ 12
کتاب اور صاحب کتاب کا تعارف 14
’’ کتاب الورع ‘‘ کا تعارف 15
جزء اول
رب یسر واعن 20
اہل سرحد اور اہل بغداد کے لیے ناپسندید ہ باتیں 29
تجارت اور کاروبار چھوڑ دینے کی مذمت 35
پسندیدہ کمائی 35
دینداروں کے مناسب کمائی 36
تکبر کا ترک کرنا اور کام کا پابند رہنا 38
برے آدمی سے کاروبار کرنے سے دور رہنا 41
ناپسندیدہ جگہ سے ناپسندیدہ خریدوفروخت 43
مسلمانوں کے راستے میں نئے کاموں کی کراہت 45
راستوں کے کنوؤں سے پانی پینے کی کراہت 46
صاف پانی کی نالیوں پر چلنے کی کراہت 48
غسل میت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کی کراہت 49
جو چیز عوام الناس کے لیے ہو اس میں رخصت ہے 50
قیدیوں کے درمیان جدائی کی کراہت 51
برے آدمی کی لکڑیوں سے پانی گرم کرنے کی کراہت 54
حلال وحرام کا بیان اور حلال کے حصول کے ذرائع 57
سود کی حرمت 57
تقوی کا بیان 60
ناپسندیدہ اقرباء کی مدد کی ناپسندیدگی 62
ناپسندیدہ لوگوں سے عورتوں کی خریدوفروخت کی کراہت 64
ناپسندیدہ جگہ کی تجارت کی کراہت 66
قبرستان میں مکروہ دنیوی کام 67
وہ شخص جو بستیوں میں غلہ تیار کرتا ہے 69
تقوی کے کچھ مسائل 70
بنو ہاشم پر صدقہ کی کراہت 74
جو شبہ کی وجہ سے کھانے کو پسند نہ کرے اور قے کردے 89
جزء ثانی
کم کھانے اور ترک شہوات کے بارےمیں 95
تقوی اور اس کے مسائل کی باریکیوں کے بارے میں 98
ایک شخص اپنے بیٹے یا بیٹی کے لیے ہبہ کی ہوئی چیز واپس لے سکتا ہے یا نہیں؟ 102
اچانک نظر کا پڑنا اور ناپسندیدہ نظر 106
شادی کا حکم اور اس کی فضیلت 110
بعض متقی علماء کا ذکر 112
پانی اور مردار کی طرف مجبور ہونے والے کا کھانا پینا 119
شدید کرمی اور سردی میں جنگ کرنا 121
قاتل جب توبہ کرے 122
مکہ کے مکانوں کی اجرت 123
شبہ والے مال کا وارث ہونا 126
کس بات سے وہ ولیمہ سے باہر چلا جائے 127
ہاتھ کو بوسہ دینا 133
چوروں سے کب جنگ کی جائے 134
مریض مسلمان جسے وہ جنگ میں پاتے ہیں 135
دشمن کے قبضہ میں قیدی کا چوری کرنا 137
نشہ آور چیز کی حرمت 141
نشہ آور چیز پینے والے پر صدقہ 150
سندھی جوتے پہننا 152
سرخ رنگ کی کراہت 153
بالوں میں موباف باندھنے کی کراہت 157
سر کا منڈانا 159
چھت میں نقش ونگار کرنے کی کراہت 161
غیبت کی کراہت 162
آسودہ حالی کا بیان 163

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment