تقویٰ اہمیت ، فضیلت اور فوائد و ثمرات

تقویٰ اہمیت ، فضیلت اور فوائد و ثمرات

 

مصنف : عمر سلیمان الاشقر

 

صفحات: 159

 

تقویٰ انسانی زندگی کاشرف ہےاور تقویٰ انسانی زندگی وہ صفت ہے جو تمام انبیاء کی تعلیم کا نچوڑ ہے۔اور یہ وہ قیمتی سرمایہ ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور قرب آسان ہوجاتاہے ۔قرآن میں سیکڑوں آیات تقویٰ کی اہمیت وفادیت پر وارد ہوئی ہیں ۔تمام عبادات کا بنیادی مقصد بھی انسان کے دل میں اللہ کا خوف اور تقویٰ پیدا کرنا ہےتقویٰ کا مطلب ہے پیرہیز گاری ، نیکی اور ہدایت کی راہ۔ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہو جانے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک معلوم ہونے لگتی ہے اور نیک کاموں کی طرف اس کو بے تاہانہ تڑپ ہوتی ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ کو تقویٰ پسند ہے۔ ذات پات یا قومیت وغیرہ کی اس کی نگاہ میں کوئی وقعت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے قابل عزت و احترام وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ ۔ تقویٰ دینداری اور راہ ہدایت پر چلنے سے پیدا ہوتا ہے۔ بزرگانِ دین کا اولین وصف تقویٰ رہا ہے۔ قرآن پاک متقی لوگوں کی ہدایت کے لیے ہے۔افعال و اقوال کے عواقب پر غوروخوض کرنا تقویٰ کو فروغ دیتا ہے۔اور روزہ تقویٰ حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ روزے، خدا ترسی کی طاقت انسان کے اندر محکم کر دیتے ہیں۔ جس کے باعث انسان اپنے نفس پر قابو پا لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی عزت اور عظمت اس کے دل میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ کوئی جذبہ اس پر غالب نہیں آتا اور یہ ظاہر ہے کہ ایک مسلمان اللہ کے حکم کی وجہ سے حرام ناجائزاور گندی عادتیں چھوڑ دے گا اور ان کے ارتکاب کی کبھی جرات نہ کرے گا۔ تقویٰ اصل میں وہ صفت عالیہ ہے جو تعمیر سیرت و کردار میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ عبادات ہوں یا اعمال و معاملات۔ اسلام کی ہر تعلیم کا مقصود و فلسفہ، روحِ تقویٰ کے مرہون ہے۔ خوفِ الٰہی کی بنیاد پر حضرت انسان کا اپنے دامن کا صغائر و کبائر گناہوں کی آلودگی سے پاک صاف رکھنے کا نام تقویٰ ہے۔اور اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’تقویٰ اہمیت، فضلیت اور فوائد وثمرات ‘‘عمر سلیمان الاشقر کی تقوی کے موضوع پر عربی زبان میں تحریر شدہ انتہائی جامع کتاب کا اردو ترجمہ اوختصار ہے ۔ترجمہ واختصار کی سعادت حافظ سعید الرحمٰن صاحب نے حاصل کی ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں تقویٰ کی اہمیت وفضلیت اور فوائد وثمرات اور تقویٰ کودلوں میں گھرکرنے کےلیے اسلاف کے واقعات بھی ذکرکیے ہیں ۔ ا اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے اور ہمیں تقوی ٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق دے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 9
عرض مترجم 11
پیش لفظ 13
تقویٰ کی تعریف 17
تقوی کےلغوی معانی 17
تقوی کےاصطلاحی معانی 18
نقدوتعلیق 20
تقویٰ اورقرآن مجید 22
تقوی کامقام 27
عبادات کامقصود اعظم 30
متقین کےاوصاف 33
عقیدہ 35
ظاہری اعمال 35
محاسن اخلاف 35
تقوی ٰ آخرت کےلیے زاد راہ 38
اللہ ہی سےڈرنا چاہیے 40
کلمۃ التقوی 41
لاالہ الااللہ ہی کلمہ تقوی ٰ ہے 41
کلمہ تقویٰ کی فضیلت 43
تقویٰ کےلیے لازم امر 43
وہ محرمات جن سےاجتناب کرنا ضروری ہے 52
حصول تقوی ٰ کےذرائع 55
ہم اپنے دلوں میں تقوی کاپوداکیسے اگائیں 55
دل میں تقویٰ کیسےپیداکیاجاسکتاہے ؟ 56
پہلا ذریعہ 56
دوسرا ذریعہ 61
تیسراذریعہ 65
چوتھا ذریعہ 67
پانچواں ذریعہ 76
تقویٰ سےتعلق کی نوعیت اورحکم خداوندی 77
اہل اسلام کاتقویٰ کےساتھ خصوصی اہتمام 77
تقوی ٰ کےمتعلق نبوی 82
تقوی کےمتعلق اہل علم کے اقوال 86
تقویٰ کےبارےمیں شعراء نصائح 90
خود کوگناہوں سےپاک صاف مت کہو 93
تقویٰ اورصبر 95
تقویٰ اورصبر کےلحاظ سے لوگوں کی اقسام 98
عظیم جرم 100
اعمال کی بنیاد 102
عبادت میں غلو تقوی نہیں 109
نیکی اورتقویٰ کےکاموں میں باہمی تعاون 111
تقوی دینوی وخروی بھلائیوں کامجموعہ 114
تقوی کےفوائد 116
متقین سےاللہ کی محبت 118
قبولیت اعمال کاسبب 119
اہل سنت خوراج اورمعتزلہ کااختلاف 121
تقوی اللہ کی دوستی اورنصبرت کےحصول کاذریعہ 126
تقوی ٰاوراہل ایمان کی کرامات 127
متقین کامقام 130
دنیا وآخرت میں متقین کو اللہ تعالی کی بشارت 132
تقویٰ اختیار کرنےکادنیا میں انعام 134
پہلاانعام 134
دوسراانعام 134
اہل غار کےتقوی پر مشتمل ایک واقعہ 135
برکات کانزول 137
حقیقی کامیاب کون ہیں ؟ 140
دینی اخوت کامعیار 141
گناہوں کاخاتمہ 143
متقین کےلیے اچھا انجام 144
تقویٰ کالباس 146
جہنم سےنجات 148
اہل تقویٰ کےقصے 157
متقین اولیاء کاحسن خاتمہ 157

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment