تعمیر ملت اور دینی ادارے

تعمیر ملت اور دینی ادارے

 

مصنف : رفیق احمد رئیس سلفی

 

صفحات: 128

مسلمانوں کے دینی مدارس تعلیم و تربیت کے ادارے ہیں ۔ یہاں ذمہ دار شہری بنائے جاتے ہیں۔ یہاں سے فارغ ہوکر مسلمان بچے قوم او رملک کی اپنی سکت اور صلاحیت کے مطابق خدمت کرتے ہیں۔ لیکن ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں اور شرپسند عناصر مسلمانوں اور تعمیرملت کے دینی اداروں کی تصویر خراب کرنے میں شب وروز مصروف ہے۔ دنیا کا ابلیسی نظام مسلمانوں کی بیداری سے ہمیشہ خائف رہتا ہے۔ اس کی پوری کوشش ہے کہ یہ امت کسی طرح اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہوسکے۔ چنانچہ اس کے و سائل کو برباد کیا جارہا ہے یا ان کو اپنی جاگیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور مسلمانوں کو ہرجگہ قدامت پرست، متشدد اور دہشت گردقرار دیا جارہا ہے۔ ہمارے سربراہان مملکت اور دینی رہنماؤں کو حق بات کہنے کی جرأت نہیں ہے بلکہ بہت سے وظیفہ یاب سادہ مزاج، دین پسند اور مخلص عوام کو مسلسل گمراہ کر رہے ہیں۔ اور لاکھوں مسلمانوں کو خاک وخون میں تڑپانے کی اصل حقیقت سے رورشناس نہیں کراتے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تعمیر ملت اور دینی ادارے‘‘ مولانا رفیق احمد رئیس سلفی کی تصنیف ہے۔ اس میں انہوں نے مسلمانوں کے کئی حساس مسائل پر بحث کی ہے۔ خاص طور پر مدارس پر کئی پہلوؤں سے روشنی ڈالی گئی ہے اور عالمی سطح پر مسلمانوں پر جو الزامات عائد کیے جاتے ہیں ان کی حقیقت کا جائزہ لیاکیا ہے۔ اور ان کے پس پردہ جو ذہنیت کارفرما ہےاسے سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ نیز مسلمانوں کی تعلیمی صورت حال کا تجزیہ کیا ہے اور اس پہلو سے ان کی زبوں حالی کو دور کرنےکے لیے چند تجاویز پیش کی گی ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
ملت اسلامیہ ہند مسائل، مشکلات اور حل 9
مسلمانوں کے عصری تعلیمی ادارے اور ان کے مسائل 17
اسلامی مدارس میں شرعی علوم کی اعلیٰ تعلیم کی ضرورت، امکانات اور طریقہ کار 22
اسلام میں تعلیم نسواں کی اہمیت 26
مدارس نسواں کی وقت کی اہم ضرورت 29
تعلیمی اداروں کی امعیار، ایک لمحہ فکریہ 32
تعمیر انسانیت میں مدارس اسلامیہ کا کردار (آزادی کے بعد ایک جائزہ) 40
چند اہم موضوعات پر علمی تحقیق ایک دینی و ملی ضرورت 50
ملک کی موجودہ صورت حال اور ہماری دینی جماعتیں 58
اہل قبلہ کی تکفیر، ایک سنگین معاملہ 65
مخلصانہ رہنمائی اور تعاون، ایک ملی ضرورت 70
دینی صحافت کا مزاج اور اس کی ترجیحات 79
علمائے موجودین کی خدمات اعتراف اور تعارف 86
انتخابی سیاست میں مسلمانوں کی حصہ داری اور نمائندگی 89
مسلمانوں کی علاحدہ سیاسی جماعت احکامات اور اندیشے 94
انصاف اور مساوات کے لیے آج دنیا پریشان ہے 98
انصاف کا ترازو جھکنے نہ پائے 103
مسلمانوں پر تشدد پسندی کا بے بنیاد الزام 106
انصاف اور مساوات کے لیے آج دنیا پریشان ہے 98
انصاف کا ترازو جھکنے نہ پائے 103
مسلمانوں پر تشدد پسندی کا بے بنیاد الزام 106
فلسطین کے مظلوم مسلمان 109
اسلام کے نظام طلاق سے پریشان کیوں؟ 113
نکاح کا رجسٹریشن اور اس کے مضمرات 116

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment