تلخیص سبل السلام فی شرح بلوغ المرام
مصنف : محمد بن اسماعیل صنعانی
صفحات: 522
کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔ او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید کی ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ قابل ذکر ہیں۔ آخر الذکر کتاب کی اہمیت وافادیت اور جامعیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے اس کی شروحات لکھیں اور ترجمے بھی کیے ۔ شروحات میں بدر التمام،سبل السلام ،فتح العلام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اور اسی طرح عصرکے معروف سیرت نگار اور نامور عالم دین مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے بھی نے اس کی عربی میں ا’تحاف الکرام ‘‘کے نام سے مختصر شرح لکھی اور پھر خود اس کا ترجمہ بھی کیا۔دارالسلام نےاسے طباعت کےعمدہ معیار پر شائع کیا ہے اور اسے بڑا قبول عام حاصل ہے۔ کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تلخیص سبل السلام فی شرح بلوغ المرام‘‘ مفسر قرآن مولانا عبدالرحمن کیلانی کے بھائی محترم مولانا سلیمان کیلانی کی کاوش ہے جو کہ دراصل سبل السلام شرح بلوغ المرام کی تلخیص کرکے اس کاآسان ترجمہ کیا گیاہے ۔مترجم موصوف نے اس میں کتاب کےاجتہادات اورمشکل مقامات ،مغلق الفاظ کواچھی طرح واضح کیا ہے۔ اور ضعیف حدیثوں کےوجہ ضعف پر اچھی طرح تبصرہ کیا ہے او ر کوئی ایسا مقام جوحل طلب ہونظر انداز نہیں کیا گیا۔یہ شرح دو اجزاء پر مشتمل ہے۔موصوف نے جز اول کا آغاز کتاب الطہارہ اور جز ثانی کا آغاز کتاب البیوع سےکیا ہے ۔موصوف نے یہ تلخیص، ترجمہ وحواشی کام 1935ء میں کیا تھا جوکہ اس کےکچھ عرصہ بعد طبع ہوا ۔موجودہ طبع تقریبا 1963ء کی ہے۔اس کے آخر میں حکیم محمد یوسف خادم کی طرف سے ’’الاعلام لاسماء الرجال الذین ذکرہم فی بلوغ المرام‘‘ کے نام سےاضافہ بھی لائق مطالعہ ہے جس میں انہوں نے بلوغ المرام میں مذکور رجال کا تعارف پیش کیاہے ۔اللہ تعالیٰ کتاب ہذاکےمترجم وشارح کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | ||
پیش لفظ | 3 | ||
اصلاحات حدیث | 6 | ||
محدثین کرام کے مختصر حال زندگی | 8 | ||
تادار اقلیم حدیث (حافظ ابن حجر) | 11 | ||
مقدمہ | 17 | ||
کتاب الطہارت | 18 | ||
پانی کا بیان | 18 | ||
برتنوں کا بیان | 23 | ||
پلیدی اور اس کے صاف کرنے کا بیان | 25 | ||
وضوکا بیان | 27 | ||
موزوں پر مسح کرنے کابیان | 33 | ||
وضوتوڑنے والی چیزوں کا بیان | 36 | ||
قضائے حاجت کے آداب کا بیان | 41 | ||
غسل اور جنبی کے حکم کا بیان | 46 | ||
تیمم کا بیان | 51 | ||
حیض (سے متعلق احکام)کا بیان | 54 | ||
نماز کے احکام | 58 | ||
اوقات نماز کا بیان | 58 | ||
اذان کا بیان | 65 | ||
شرائط نماز کا بیان | 71 | ||
نمازی کے سترے کابیان | 77 | ||
نماز میں خشوع وخضوع کا بیان | 79 | ||
مساجد کا بیان | 82 | ||
نماز کی صفت کا بیان | 86 | ||
سجود سہو وغیرہ کا بیان | 111 | ||
نفل نماز کا بیان | 118 | ||
نماز باجماعت او ر امامت کے مسائل | 128 | ||
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان | 137 | ||
نماز جمعہ کا بیان | 142 | ||
نماز خوف کا بیان | 150 | ||
نماز عیدین کا بیان | 153 | ||
نماز کسوف کا بیان | 157 | ||
نماز استسقاء کا بیان | 160 | ||
(بارش مانگنے کےلیے نماز) | 160 | ||
لباس کابیان | 163 | ||
جنازے کےمسائل | 166 | ||
زکوۃ کے مسائل | 183 | ||
صدقئہ فطرکابیان | 191 | ||
نفلی صدقے کابیان | 193 | ||
اشیاء خیرات کو بانٹنے کابیاتن | 196 | ||
روزے کےمسائل | 200 | ||
نفلی روزے او رجن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے | 208 | ||
اعتکاف اور قیام رمضان کابیان | 213 | ||
حج کےمسائل | 215 | ||
حج کی فرضیت اورفضیلت کا بیان | 215 | ||
(احرام کے)میقات کابیان | 220 | ||
احرام کی اقسام اور صفت کابیان | 221 | ||
احرام اور اس کےمتعلقہ امورکابیان | 221 | ||
حج کا طریقہ اور دخول مکہ کابیان | 225 | ||
حج سے محروم رہ جانے اورروکے جانے بیان | 225 | ||
جلددوم | |||
خریدوفروخت کےمسائل | 239 | ||
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام | 239 | ||
بیع میں اختیار کابیان | 253 | ||
سود کابیان | 254 | ||
بیع عرایا،درختوں اور(ان کے )پھلوں کی بیع میں رخصت | 260 | ||
پیشگی ،ادائیگی قرض اور رھن کا بیان | 263 | ||
مفلس قرار دینےاورتصرف روکنے کابیانذ | 267 | ||
صلح کا بیان | 268 | ||
ضمانت اور کفالت کا بیان | 269 | ||
شراکت اور وکالت کابیان | 271 | ||
اقرار کابیان | 273 | ||
ادھارلی ہوئی چیز کا بیان | 273 | ||
غصب کا بیان | 274 | ||
شفعہ کا بیان | 277 | ||
مضاربت کا بیان | 278 | ||
آبپاشی اور زمین کوٹھیکہ پر دینے کا بیان | 279 | ||
بے آبادو بنجر زمین کو آباد کرنے کابیان | 283 | ||
وقف کا بیان | 284 | ||
ھبہ،عمرہ اور رقبی کا بیان | 286 | ||
لقطہ (گری پڑی)چیز کا بیان | 289 | ||
فرائض(وراثت) کا بیان | 291 | ||
وصیتوں کا بیان | 294 | ||
ودیعت(امانت)کا بیان | 296 | ||
نکاح کے مسائل کابیان | 297 | ||
کفو(مثل ،ہمسری) اور اختیار کا بیان | 307 | ||
عورتوں (بیویوں)کے ساتھ رہن سہن اورمیل جول کابیان | 311 | ||
حق مہر کابیان | 315 | ||
ولیمہ کابیان | 319 | ||
بیویوں میں باری کی تقسیم کا بیان | 322 | ||
خلع کابیان | 325 | ||
طلاق کا بیان | 326 | ||
(طلاق سے) رجوع کرنےکابیان | 332 | ||
ایلاء،ظہاراورکفارہ کا بیان | 333 | ||
لعان کا بیان | 335 | ||
عدت،سوگ اور استبراء رحم کا بیان | 338 | ||
دودھ پلانےکٰابیان | 344 | ||
نفقات کابیان | 346 | ||
پرورش وتربیت کا بیان | 350 | ||
جنایات (جرائم) کے مسائل | 352 | ||
اقسام دیت کابیان | 359 | ||
دعوی خون اور قسامت | 364 | ||
باغی لوگوں سےجنگ و قتال کرنا | 365 | ||
مجرم(بدنی نقصان پہچانے والے) سے لڑنے او رمرتد کو قتل کرنے کا بیان | 366 | ||
حدود کےمسائل | 369 | ||
زانی کی حد کابیان | 369 | ||
تہمت زنا کی حد کا بیان | 375 | ||
چورکی حد کابیان | 376 | ||
شراب پینےوالے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان | 381 | ||
تعزیر اور حملہ آور(ڈاکو )کا حکم | 384 | ||
مسائل جہاد | 385 | ||
جزیہ اور صلح کابیان | 398 | ||
گھڑ دوڑ اورتیر اندازی کا بیان | 400 | ||
کھانے کےمسائل | 402 | ||
شکار اورذبائح کابیان | 404 | ||
(احکام )قربانی کا بیان | 408 | ||
عقیقہ کابیان | 411 | ||
قسموں اورنذروں کےمسائل | 412 | ||
قاضی (جج)وغیرہ بننے کےمسائل | 418 | ||
شہادتوں(گواہوں) کابیان | 422 | ||
دعوی اوردلائل کابیان | 425 | ||
غلامی اورآزادی کےمسائل | 428 | ||
مدبر،مکاتب اورام ولد کابیان | 431 | ||
متفرق مضامین کی احادیث | 433 | ||
ادب کا بیان | 433 | ||
نیکی اور صلہ رحمی کابیان | 437 | ||
دنیا سے بے رغبتی اور پرہیز گاری کابیان | 441 | ||
برےاخلاق وعادات سے ڈرانےاورخوف دلانے کابیان | 444 | ||
مکارم اخلاق)(اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان | 452 | ||
ذکر اور دعا کابیان | 457 | ||