تلخیص القرآن
مصنف : یونس عتیق
صفحات: 339
رمضان المبارک قرآن پاک کےنزول کا مہینہ ہے ۔ قرآن اسلامی تعلیمات کا ماخذ ِ اوّل اور رسول اللہﷺ کا ابدی معجزہ ہے۔رمضان المبارک میں جبریل امین آپ ﷺ کی پاس آتے اور آپ کے ساتھ قرآن کادور کرتے ۔ رسو ل اللہ ﷺ ماہ رمضان میں رات کی عبادت میں غیرمعمولی مشقت اٹھاتے اورگھر والوں اور صحابہ کرام کو قیام الیل کی ترغیب دلاتے ۔اور اپنی زبانِ رسالت سے رمضان میں قیام اللیل کی ان الفاظ میں’’من قام رمضان ایمانا واحتسابا غفرلہ ما تقدم من ذنبہ ‘‘ فضیلت بھی بیان کی ۔سیدنا عمرفاروق کے عہد خلافت میں صحابہ کرام کے مشوورہ سے رمضان المبارک کی راتوں میں تراویح باجماعت پڑھنا مقرر ہوا ۔ جس میں امام جہری قراءت کرتا اور مقتدی سماعت سےمحظوظ ہوتے ۔ لیکن ارض ِپاک وہند میں ہماری مادری زبان عربی نہیں اس لیے ہم امام کی تلاو ت سنتے تو ہیں لیکن اکثر احباب قرآن کریم کے معنیٰ اور مفہوم سےنابلد ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس مقدس کتاب کی تعلیمات اور احکامات سے محروم رہتے ہیں۔تو اس ضرورت کے پیش نظر بعض مساجد میں اس بات کا اہتمام کیاگیا کہ قراءت کی جانے والی آیات کا خلاصہ بھی اپنی زبان میں بیان کردیا جائے ۔اور بعض اہل علم نے اس کو تحریر ی صورت میں مختصراً مرتب کیا ۔ تاکہ ہر کوئی قرآن کریم سنے اور سمجھے اور اس کے دل میں قرآن مجید کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کاشوق پیدا ہو۔ زیر نظر کتاب ’’ تلخیص القرآن ‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔یہ کتاب ڈاکٹر عبد الرحمٰن حنیف کی مرتب شدہ ہے ۔انہوں نے سیالکوٹ کی ایک مسجد میں رمضان المبارک میں نمازتراویح کے خلاصہ بیان کیا پھربڑے عمدہ طریقے سے اس انداز سے مرتب کیا کہ اس میں تمام اہم مضامین وعنوانات کا احاطہ کیا ہے اور کسی اہم موضوع کوانداز نہیں ہونے دیا اور روزانہ نمازِ تراویح میں تلاوت کی جانے والی آیات کا بالترتیب خلاصہ مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب ہر مسجد میں تراویح پڑھانے والے حفاظ، مساجد کےخطباء اور ائمہ کے زیر مطالعہ رہے اور اسی کی روشنی میں ہرشبِ رمضان سامعین کو فہم قرآن کے ذریعے اس کےمضامیں سے روشناس کرانے کااہتمام ہوجائے تو یہ ایک مثبت اور تعمیری تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
انتساب | 6 | |
حرف اول | 7 | |
پیش لفظ | 10 | |
ہدایات برائے مدرسین | 14 | |
پہلی تراویح | 16 | |
دوسری تراویح | 27 | |
تیسری تراویح | 37 | |
چوتھی تراویح | 47 | |
پانچویں تراویح | 57 | |
چھٹی تراویح | 67 | |
ساتویں تراویح | 77 | |
آٹھویں تراویح | 87 | |
نویں تراویح | 97 | |
دسویں تراویح | 108 | |
گیارہویں تراویح | 120 | |
بارہویں تراویح | 131 | |
تیرہویں تراویح | 143 | |
چودھویں تراویح | 155 | |
پندرہویں تراویح | 167 | |
سولہویں تراویح | 179 | |
سترہویں تراویح | 191 | |
اٹھارہویں تراویح | 203 | |
انیسویں تراویح | 215 | |
بیسویں تراویح | 227 | |
اکیسویں تراویح | 240 | |
بائیسویں تراویح | 252 | |
تیئسویں تراویح | 265 | |
چوبیسویں تراویح | 278 | |
پچیسویں تراویح | 292 | |
چھبیسویں تراویح | 306 | |
ستائیسویں تراویح | 321 |