طالبان علوم نبوت کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں حصہ اول
مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی
صفحات: 249
تعلیم وتربیت کاجو کام مدارسِ اسلامیہ نے سر انجام دیا ہے اس سے تاریخ پر نگاہ رکھنے والا ہرانسان واقف ہے ۔ان ہی مدارس نے امت کو وہ افراد فراہم کیے ہیں جنہوں نےمشکل سے مشکل ترین زمانہ میں بھی امت کی رہنمائی کا کام کیا ہے ۔ان ہی مدارس نے امت کومجددین ومصلحین بھی فراہم کیے اور علمائے کبار بھی بلکہ ان ہی مدارس سے بڑے بڑے مسلمان فلسفی، سائنس دان اور اطباء پیدا ہوئے ۔فکر اسلامی کے ماہرین اورمعتدل مزاج اور فکر رکھنے والے علماء بھی ان ہی مدارس کے فیض یافتہ نظر آتے ہیں۔اس سلسلہ کی بنیاد زمانۂ نبوت میں پڑی تھی اور دور نبوت سے ملے ہوئے اصولوں کی روشنی میں علم کا یہ سفر شروع ہوا اور نبی کریم ﷺ نے زبانِ نبو ت سے حاملین علم کے فضائل و مناقب اور ان کی ذمہ داریوں کو بیان فرمایا ۔زیر کتاب’’طالبانِ نبو ت کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں ‘‘ مولانا سیدابوالحسن علی ندوی کے اس موضوع پر خطبات و تقاریر کا مجموعہ ہے جس میں انہوں نے علماء وطالبانِ علوم نبوت کے مقام ومرتبہ کو بیان کیاہے اور انہیں معاشرے میں ان کےکرنےکے کا م اور ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا ندوی کی اشاعت دین حنیف کے سلسلے میں تمام مساعی کو قبول فرمائے او ر اس کتاب کے نفع کو عام فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 12 | |
بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی | 15۔17 | |
عزم صادق اور اخلاص ہر کامیابی کی کلید ہے | 18 | |
اللہ کا قانون | 20 | |
صاحب فیض کی صحبت کی ضرورت | 25 | |
ناشائستہ کاموں سے اجتناب | 27 | |
خود شناسی اور خدا طلبی | 29 | |
تھوڑے دن کی تکلیف اور ہمیشہ کا آرام | 45 | |
عزم اور اخلاص | 46 | |
عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ | 67 | |
کثرت مطالعہ کی ضرورت | 80 | |
سارا انحصار تمہارے فیصلہ پر ہے | 81 | |
فیصلہ تیرا تیرے ہاتھوں میں ہے | 87 | |
مدارس کا اصل سرمایہ | 98 | |
ایک بڑی ضرورت | 115 | |
تقویٰ اور صبر کامیابی کے دو ستون | 117 | |
چار باتیں | 125 | |
زبان و ادب خدمت دین کا مؤثر ذریعہ | 126 | |
زبان و ادب سے علمائے دین کا رشتہ | 137 | |
علمی طبقہ کو متاثر کرنے کی صلاحیت پیدا کیجیے! | 145 | |
حضرت یوسف ؑ کے قصہ کا پیغام | 146 | |
زبان و ادب کی اہمیت اور اس کی ضرورت | 169 | |
حفاظت دین کے مراکز | 181 | |
چراغ سے چراغ جلتے ہیں | 194 | |
فضلائے ندوہ اور ان کی ذمہ داریاں | 204 | |
اپنے کو نیلامی کی منڈی میں نہ پیش کیجیے | 208 | |
تحفظ دین کا عہد کیجیے | 231 | |
وقت کا جہاد | 236 | |
ناظم ندوۃ العلماء کا پیغام فارغین ندوہ کے نام | 244 |